yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

کوویڈ-19 کے باعث وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن پارلیمان سے خطاب منسوخ

MH Kazmi February 18, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سری لنکن میڈیا سے اس خبر کی اسلام آباد میں بھی تصدیق ہوئی ہے کہ وزیراعظم کا سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب منسوخ کردیا گیا ہے اور کولمبو حکومت نے اپنے اس فیصلے کی اطلاع اسلام آباد کو بھی دے دی ہے۔ اس طرح وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ان سربراہان کی فہرست میں جگہ نہ پاسکیں گے جنھوں نے اپنے دوروں کے موقع پر سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا ۔ ان میں 1963 میں جنرل محمد ایوب خان اور 1975 میں ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے وزیراعظم  تھے جنھوں نے سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ جن کے بعد پاکستان کے کسی سربراہ نے سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب نہیں کیا۔جبکہ 1962 میں جواہر لال نہرو اور 1985 میں برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر نے اور 2015 میں نریندرمودی بھارت کے آخری وزیراعظم تھے جنھوں نے سری لنکا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔آمادگی کے باوجود سری لنکن حکومت کی جانب سے وزیراعظم کا خطاب کیوں منسوخ کیا گیا اس بارے میں سری لنکن پارلیمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ’’مصروف شیڈول‘‘ کی وجہ سے فی الحال اس خطاب کو منسوخ کیا گیا۔ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کی پریس اتاشی کلثوم قیصر جیلانی نے محض یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کی تمام مصروفیات کا انتظام اوراہتمام سری لنکن حکومت نے کیا ہے۔ سری لنکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا کے وزیرخارجہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر کی جانب سے کوویڈ -19 کی وجہ سے منسوخی کی درخواست کی گئی تھی۔گوکہ پاکستان کی وارت خارجہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ البتہ جمعرات کو اپنے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کو آخری شکل دی جارہی ہے ۔تاہم سفارتی مبصرین کا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کا منسوخ کیا جانا  ’’بھارت کی منفی سفارتکاری‘‘ کا شاخسانہ ہے جبکہ کولمبو میں بھارتی اثرونفوذ کا کردار بھی اس حوالے سے اہم ہوسکتا ہے۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستانی وزیراعظم کشمیر کے مسئلے پر اپنے ملک کا موقف بیان کرتے تو اس پر بھارت کی ناراضی یقینی تھی اس لیے نئی دہلی کی جانب سے سری لنکن پارلیمنٹ میں ان کا خطاب  رکوانے کیلئے کولمبو پر دبائو ڈالا گیا۔  جبکہ سری لنکا کے دورے اور پارلیمنٹ میں ان کے خطاب کی خبریں عالمی پریس میں آچکی ہیں اس سطح کی تبدیلی پاکستان کی سفارتی اور حکومتی ہزیمت کے متراد ف ہے۔ اور دوسری طرف اس تمام پس منظر میں پاکستان کی جانب سے خاموشی  سے۔ یہ سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ سری لنکن حکومت کے اس فیصلے کے بعد کیا وزیراعظم کے دورے پر کوئی اثرات تو نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جو22فروری سے دور روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہونے والے ہیں جہاں دارالحکومت کولمبو میں ان کی مصروفیات کا شیڈول پاکستان کوفراہم کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اپنے دورے کے دوران انھوں نے سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسا سمیت دوسری اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس سے خطاب بھی کرنا ہے تاہم پاکستان کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب بھی شیڈول میں شامل کیا گیا تھا

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بھارت نے سابق فوجیوں کو کشمیری دکھا کر عالمی برادری کو دھوکہ دیا، وزیراعظم اسی ماہ سری لنکا جائیں گے، ترجمان
Next Post سینیٹ الیکشن کا میدان سجتے ہی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب،

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.