yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مجھے یہ تصویریں سونے نہیں دیتیں

Yes 2 Webmaster March 1, 2015March 1, 2015 1 min read
Gaza Shuhada
Share this:
Gaza Shuhada
Gaza Shuhada

تحریر: ایم سرور صدیقی
میری میز، سوشل میڈیا اور کمپیوٹر کے Dedsktop پر درجنوں تصاویریں بکھری پڑی ہیں میں ان تصویروں سے خوفزدہ ہوں، مجھے ڈر لگ رہاہے شاید میں بزدل ہوں جو سامنا کرنے سے ہچکچا رہا ہوں میں سونا چاہتا ہوں لیکن سونے سے بھی ڈر لگتاہے حالانکہ یہ تو سچی تصویریں ہیں ایک بے رحم قوم کا تحفہ۔۔ موت کا تحفہ ۔۔۔موت کے سوداگروں کا انتقام ۔۔ یہ تصویریں غزہ کے معصوم شہیدوں کی تصویریں ہیں، زندگی سے محروم اپنے ہی لہو میں ڈوبے فلسطینی نوجوانوں کی تصویریں، جوان لڑکیوں، بوڑھے مردوں اور عورتوں کی تصویریں جنہیں سفاک یہودیوں نے بمباری اور حملے کرکے ان کے اپنے گھروں، بازاروں اور گلی کوچوںمیں موت کی نیند سلادیا۔۔۔

اپنے پیاروں کی لاشوں پر نوحہ کناں مائوں بہنوں بیٹیوںکی بین کرتی تصویریں۔چھوٹے چھوٹے بچے جن کے ابھی کھیلنے کودنے کے دن تھے لیکن یہودی اجل بن گئے، درندگی کی انتہا غزہ میں ہر طرف تباہی، ہر سمت بر بادی۔ موت کا بھیانک رقص ۔۔ہر گھرسے جنازے اٹھ رہے ہیں ہر مکان سے رونے کی آوازیں، ڈرے ڈرے سہمے سہمے بچے ،مائوں بہنوںکی سسکیاں۔۔ ساحل پر کھیلتے بچوںپر بھی فائرنگ متعددشہید۔۔۔ یہودیوں کے آگے درندگی اورسفاکی بھی شرماگئی کئی دن سے یہ تصویریں میرے حواس پر چھائی ہوئی ہیں میں ان کا سامنا کرنے سے ڈرتاہوں۔۔۔ ان کو دیکھنے کا حوصلہ نہیں لیکن کوئی نہ کوئی ای میل MailE کردیتاہے موبائل پربھی ایسی ہی تصویریں بھیجی جا رہی ہیں جیسے عوام کا یہی محبوب مشغلہ ہو۔ایک تصویر دیکھ کر دل لرز لرز گیا ایک دس بارہ سالہ فلسطینی بچے کی کھوپڑی پر اس انداز سے گولی لگی کہ اس کا بھیجہ نکل کر گرگیاجس سے لاش کی حالت دل ہلا دینے والی ہے۔۔

مجھے وہ تصویر بھی نہیں بھولتی تین پیارے پیارے گول مٹول بچے مرنے کے بعد بھی آپس میں لپٹے ہوئے ہیں جیسے انہوں نے کبھی جدا نہ ہونے کی قسم کھا رکھی ہو ان کے چہروںپر عجب تازگی ہے۔ اپنے ہی خون میں لت پت ا س بچی کو کیسے فراموش کردوں جس کی صورت تو فرشتوں جیسی ہے لیکن اس کی بڑی بڑی آنکھوں میں کئی سوال ہیں میں تو سامنا کرنے سے ڈرتاہوں اس کی کھلی ادھ کھلی آنکھوںکی طرف کیسے دیکھوں مجھے تاب کا یارا نہیں۔۔۔اگر مجھ سے پوچھ بیٹھے بھائی! میرے خون ِ ناحق کا انتقام لو گے؟۔۔تو میں کیا جواب دوں گا؟ وہ کیا سوچے گی ان مسلمانوںکو کیا ہوگیا جن میںظلم سہہ کر بھی اس کے خلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ نہیں۔۔ میں نظریں چرارہا تھا کہ ایک اور تصویر اچانک میرے سامنے آگئی ۔۔۔ جیسے سرتاپائوں خون میں ڈوبی گڑیا۔۔

ایسی گڑیا جس سے بچے کھیلنے کیلئے ضد کریں اسے دیکھ کر میرے تو رونگٹے کھڑے ہوگئے آنکھوں سے بے ساختہ آنسو نکل کر رخساروںپر لڑھکنے لگے دل سوچ میں گم کہ صیہونی درندوںنے قدرت کے بنائی کس قدر پیاری صورتوں کومٹی میں ملا دیا میں نے پیاری سی گڑیا کی تصویرکوہاتھ بڑھا کراٹھانا چاہا لیکن یوں لگا جیسے وہ آنکھوں ہی آنکھوںمیں منع کررہی ہو تم جیسے لوگوںکو کوئی حق نہیں کسی کو پیار کرو تم تواحتجاج کرنے کے بھی قابل نہیں۔انسان بے حس ہو جائے تو ایسا ہی ہوتاہے۔مجھے وہ ماں بھی نہیں بھولتی جو اپنا شیر خوار بچہ سینے سے لگائے آہ و بکا کررہی ہے جس کا اکلوتا اورپہلا بیٹا اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا جس نے دنیا میں ابھی چند ماہ پہلے آنکھ کھولی، والدین نے جی بھر کر پیار بھی نہیں کیا تھا ۔۔اسے ماں باپ کی شناخت بھی نہیں ہوئی تھی کہ اسے قتل کردیا گیا۔۔

اس کا جرم۔۔۔ گناہ اور قصور کوئی نہیں تھا پھر بھی زندگی چھین لی گئی۔۔۔ ایک تصویر بار بار میری آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے یہ غزہ کے ایک مکان کی تصویرہے اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے مکان میں پورا خاندان زندگی کی بازی ہار گیا ان شہیدوںکی طرف غور سے دیکھا ابدی سکون چہروں سے عیاں۔آنکھیں متلاشی۔ لیکن جیسے ہم سے پوچھ رہے ہوں کیا ہمارا خون رائیگاں جائے گا کیا مسلمان اب بھی سوئے رہیں گے ؟ اب بھی نہیں جاگیں گے؟۔۔۔ایک تصویرمیرے بیٹے نے اپنے لیپ ٹاپ پرد کھائی جس نے احساس کے کئی دریچے جگا دئیے یہ ماں بیٹی کی تصویرہے ایک جیسی صورتیں ۔۔بس نام اور عمرکا فرق۔۔۔دونوں کی لاشیں آنگن میں ایک دوسرے کے اوپر پڑی تھیں جیسے ابھی سوئی ہوں چہروںپر موت کی اذیت بھی نہیں نظرآرہی تھی یہ تصویریں دیکھ کر لگتاہے یہ لاشے فلسطینیوں کے لاشے نہیں سماجی اقدار اورانسانی حقوق کے علمبرداروں کے لاشے ہیں۔یہ بے گوروکفن انسانیت کی لاشیں غزہ میں جا بجا بکھری پڑی ہیں۔۔یہ اس سماج کے لاشے ہیںجہاں انسان کی کوئی قدرنہیں ۔۔

جہاں مسلمان ہونا جرم بن گیاہے۔ جہاں فلسطینی ہونا ایک قصور ہے جس کی سزا موت ہے۔۔۔ایک اور تصویر میرے احساس کو جگارہی ہے میری آنکھیں بھیگتی جارہی ہیں میاں بیوی اپنی ننھی پری کو قبرمیں اتاررہے ہیں ان کے چہروںپر اتنا کرب ہے کہ بیاں سے باہر ہے ننھی پری اتنی پیاری کہ جیسے ابھی سوئی ہو ذرا سا شور بھی اسے جگا دے گا لیکن موت سے توحشرکے میدان میں ہی آنکھ کھلے گی مگر جلاد صفت اسرائیلیوںنے قیامت سے پہلے ہی حشر کا میدان بپا کردیا۔ ایک تصویرمیں ایک فلسطینی نے اپنے بچے کو اٹھارکھاہے اف خدایا!کس قدر خوفناک تصویرہے بچے کا آدھے سے زیادہ چہرہ ہی نہیں ہے بمباری سے جسم بھی چھلنی چھلنی ہے ڈگمگاتے قدموں سے بھی انسان سنبھلے نہیں سنبھل پاتا ۔فلسطینی کی استقامت دیدنی ہے بلاشبہ یہی بہادروں کی خوبی ہے۔میں ان تصویروں سے خوفزدہ ہوں، مجھے ڈر لگ رہاہے شاید میں بزدل ہوں جو سامنا کرنے سے ہچکچارہاہوں۔۔ایک اور تصویر میں فلسطینی خاتون اپنے دم توڑتے خون میں بھیگے زخمی بچے کو اپنی باہوں میں لے رہی ہے خاتون کے لباس پر لہوبکھرا ہواہے مامتااس کی جان بچانے کے نہ جانے کتنی تڑپی ہوگی انسانوں کا انسانیت پر اتنا ظلم۔۔کہ درندگی بھی شرما جائے غزہ میں ہونے والے حملے اور بمباری میں شہید ہونے والوںمیں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے جو اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ ا سرائیل دراصل فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے پز عمل پیرا ہے جو انتہائی خوفناک ایجنڈاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ملالہ پر قاتلانہ حملہ ہوا مغربی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا اب ملالہ جیسی سینکڑوں فلسطینی لڑکیاں اپنے لہومیں ڈوبی ہوئی ہیں ان کا خون ہورہاہے لال عروسی جوڑے کی جگہ یہ سرخ کفن ان کا مقدربنا دیا گیا پھر بھی دن رات انسانی حقوق کی گردان کرنے والے سب کے سب منافقین گونگے، اندھے ،بہرے بن گئے ہیں آخر کیوں؟ انہیں وہ تصویر بھی نظر نہیں آتی جس تصویر میں چارپائی پر سات لاشیں پڑی ہیں یہ سب کے سب بچے ہیں ان کی عمریں چھ ماہ سے تین سال تک ہیں یہ معصوم فرشتے ایسے پڑے ہوئے ہیں جیسے کھیلتے کھیلتے سو گئے ہوں اور جب پھر اٹھیں گے کھیلنے لگ جائیں گے۔۔ایک ننھے فلسطینی کی لہو لہو لاش میرے تخیل میں با ربار کر سوال کرتی ہے دنیا میں 52 اسلامی ممالک ہیں ان کے حکمرانوںکو کیا ہوا؟ وہ کیوں کچھ نہیں کررہے؟۔۔۔ ایک چہرہ کئی بار خیالوں میں آتا رہتاہے یہ غزہ کا ایک شہیدنوجوان ہے جو پوچھتا پھرتاہے کیاہمارا خون اتنا ہی ارزاں ہے؟۔۔۔

میری میز،سوشل میڈیا اور کمپیوٹرکے Dedsktop پر درجنوں تصاویریں بکھری پڑی ہیں میں ان تصویروں سے خوفزدہ ہوں، مجھے ڈر لگ رہاہے یہ تصویریں بار بار میرے خوابوں۔میرے خیالوں میں در آتی ہیں مجھے سونے نہیں دیتیں ۔پلکیں بوجھل ہورہی ہیں اور سر بھاری۔۔ میں سونا چاہتاہوں آنکھ لگتی ہے پھر ہڑبڑا کر اٹھ جاتاہوں میرے چاروں اطراف تصویریں ہی تصویریں ہیں غزہ کے شہیدوں کی تصویریں یہ مجھ سے بار بار سوال کرتی ہیں۔۔۔سوال عجیب و غریب سوال مسلمان قوم کب جاگے گی؟ ہمارے خون کا بدلہ کون لے گا؟ مسلم حکمران کیوں خاموش ہیں! ان سوالوں کے ساتھ ساتھ میں خود سراپا سوال بن گیا ہوںجی تو یہی چاہتا ہے دھاڑیں مار مار کر مسلم امہ کی بے حسی اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی بے بسی پر رونے لگوں میرے پاس توسب سوالوں کا یہی ایک جواب ہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Indian Coast Guard
Previous Post بھارت کے تازہ حملے اور تدارک
Next Post پاکستان میں کیا پولیس گردی کی بھی گنجائش ہے
Pakistani Police

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.