yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فلسفہ قربانی

Yes 1 Webmaster September 24, 2015 1 min read
Bakra
Share this:
Bakra
Bakra

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
محبوب خدا سرتاج الانبیاء کا فرمان ہے کہ ”ہم گروہ انبیاء اپنے اپنے مراتب کے اعتبار سے امتحان کی صعوبتوں میں ڈالے جاتے ہیں” حضرت ابراہیم خالق ارض و سماء کے جلیل القدر پیغمبر تھے آپ کا مقام و مرتبہ جتنا بڑا تھا آپ پر اللہ تعالیٰ کی آزمائشیں بھی بہت کڑی تھیں۔

آپ کی پیدائش ایک بت پرست گھرانے میں ہوئی لیکن شروع سے ہی حضرت ابراہیم کو مالک کائنات نے رشد وہدایت کی نعمت سے نوازا تھا آپ کی پہلی آزمائش تو آپ کا والد تھا جو بت پرست ہونے کے ساتھ ساتھ بت تراش بھی تھا لہذا حضرت ابراہیم نے پہلی دعوت اپنے والد کو دی جو والد نے سختی سے رد کر دی اور گھر سے نکال دیا آپ نے دوسری دعوت حق اپنی قوم کو دی انہوں نے بھی سختی سے انکار کردیا’ ظالم بادشاہ نے اپنے دربار بلایا تو آپ نے وہاں بھی حق کی آواز کو بلند کیا اور توحید پرستی کی دعوت دی’۔

بادشاہ کا مزاج برہم ہوا’ گستاخی کی سزا یہ ٹھہری کہ آپ کو آگ کے بڑے آلائو میں ڈال دیا جائے ‘آپ کو آگ میں ڈالا گیا لیکن آپ نے خدا کے دامن اور حق پرستی کو نہ چھوڑا ‘اسی سال کی عمر میں خدا کے حکم پر خود ہی اپنے ختنے کر ڈالے ‘اپنا سارا مال و دولت مہمان نوازی اور خدا کی راہ میں خرچ کردیا ‘اپنی قوم سے مایوس ہو کر اپنا پیارا وطن چھوڑ کر سر زمین فلسطین میں آباد ہوئے پھر بڑھاپے میں 86 برس کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطاء کیا جس کا نام حضرت اسماعیل رکھا گیا اب ایک اور کڑا امتحان منتظر تھا اللہ کے حکم پر بڑھاپے کی پونجی حضرت اسماعیل اور بیوی کو اپنے سے دور فاران خاران کے بیابانوں میں چھوڑ آئے’ درج بالا تمام آزمائشوں سے حضرت ابراہیم سرخرو ہوئے ‘اب ایک اور بڑی آزمائش کی تیاری تھی۔

حضرت ابراہیم تین مسلسل شب سے یہ خواب دیکھ رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہماری راہ اپنی محبوب ترین شے اپنے بیٹے کی قربانی دے۔ حضرت ابراہیم اچھی طرح جانتے تھے ان کی محبوب ترین شے بڑھاپے کی اکلوتی اولاد ان کا بیٹا اسماعیل ہے چونکہ انبیاء کا خواب وحی الٰہی اور حکم الٰہی ہوتا ہے جو کبھی بھی غلط یا جھوٹا نہیں ہو سکتا اس لئے حضرت ابراہیم بھی ہمیشہ کی طرح تسلیم و رضا کے پیکر بن گئے پہلے تو ہر بار ذات اپنی ہوتی تھی لیکن اس بار آزمائش کا دوسرا جُز بیٹا تھا جس کی قربانی کا حکم دیا گیا اس لئے آپ نے بہتر سمجھا کہ اپنے بیٹے کو تمام بات بتائی جائے پھر اپنا خواب اپنے بیٹے کو سنایا تاکہ وہ بھی رضا مند ہو جائے۔ حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے سے کہا میرے پیارے بیٹے میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اب تو بتا تیری رائے اور مرضی کیا ہے۔ فرماں بردار بیٹے نے خدا کے آگے سر تسلیم خم کردیا اور کہنے لگا کہ اگر خدا کی یہی مرضی ہے تو انشاء اللہ آپ مجھے صابر اور فرماں بردار پائیں گے اس گفتگو کے بعد بیٹا قربان ہونے اور باپ اللہ کی راہ میں بیٹے کو قربان کرنے کیلئے جنگل کی طرف روانہ ہوگئے۔

باپ نے بیٹے کی مرضی کے بعد چھری کو تیز کیا۔ بیٹے کو مذبوح جانور کی طرح ہاتھ پیروں سے باندھ دیا پھر حضرت ابراہیم نے گدی کی طرف سے ذبح کرنے کا ارادہ کیا تھا تاکہ بوقت ذبح وہ اپنے محبوب بیٹے کا چہرہ نہ دیکھ سکیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بیٹے کو عام جانوروں کی طرح پہلو کے بل لٹایا تھا اور اس کی پیشانی ایک جانب سے زمین کے ساتھ ملی ہوئی تھی’ مفسرین کا کہنا ہے کہ جب حضرت ابراہیم نے بیٹے کے حلق پر چھری چلا دی اور اپنی زندگی کی سب سے بڑی آزمائش میں بھی سرخرو ہوگئے لیکن چھری چلانے سے کچھ بھی نہ کٹا تو اس وقت خالق کائنات کی طرف سے آواز آئی’ اے ابراہیم یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا یعنی ہم آپ کی جو جو آزمائش کرنا چاہتے تھے وہ مکمل ہو چکی ‘حضرت ابراہیم اللہ تعالیٰ کی ہر آزمائش میں ثابت قدم اور کامیاب نکلے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یقیناً یہ کھلا امتحان تھا اور فرمایا ہم نے ایک بڑا ذبحہ اس کے فدیہ میں دیدیا۔

اب لڑکے کو چھوڑ اور تیرے پاس جو یہ مینڈھا کھڑا ہے اس کو اپنے محبوب بیٹے کے بدلے میں ذبح کر ‘ہم نیکو کاروں کو اسی طرح اپنی رحمتوں اور نوازشوں سے نوازتے ہیں۔ لہٰذا حضرت ابراہیم نے حکم خداوندی کی تعمیل کی اور اس مینڈھے کو ذبح کیا۔رب ذوالجلال کو حضرت اسماعیل کی فرماں برداری اور حضرت ابراہیم کی یہ عظیم قربانی ادا اور عبادت اتنی پسند آئی کہ بطور یادگار کے ہمیشہ کیلئے ملت ابراہیم کا شعار قرار پائی اور آج بھی ذی الحجہ کی دس تاریخ کو تمام دنیا اسلام میں یہ قربانی اور شعار اسی طرح منایا جاتا ہے۔ قربانی، قربان، قربت اور قرب تمام مترادف الفاظ ہیں جس کا مطلب ہے کسی کے نزدیک ہونے کی کوشش، کسی کو راضی کرنا اور کسی کی توجہ چاہنا کوئی ایسی عبادت الفاظ یا کام کرنا جن سے کسی کی توجہ حاصل کی جا سکے یا کسی کے قریب ہوا جا سکے جس دن سے حضرت انسان کرہ ارض پر آباد ہوا ہے اسی دن سے یہی قربانی کا تصور بھی ملتا ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں ہابیل اور قابیل کی قربانی کا ذکر ملتا ہے ‘فلسفہ قربانی اللہ تعالیٰ کی رضا اور حصول تقویٰ ہے۔

فرمان باری تعالیٰ ہے اللہ کی بارگاہ میں قربانی کے جانوروں کے گوشت اور خون نہیں پہنچتے بلکہ تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی عنایات پر اظہار تشکر کے طور پر اپنے حلال مال میں سے اللہ کا قرب حاصل کرنے کیلئے اللہ کی راہ میں قربانی کرنا، قربانی کی فضیلت بہت زیادہ ہے۔ امام ترمذی اماں جی عائشہ سے ایک روایت فرماتے ہیں کہ شہنشائے دو عالم ‘محبوب خدا ‘شافع محشر ‘ساقی کوثر نے فرمایا کہ ”قربانی کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انسان کا کوئی عمل خون بہانے (قربانی کرنے) سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے’ قربانی کا جانور قیامت کے دن نیکیوں کے پلڑے میں اپنے سینگوں، بالوں، کھروں اور رگ و ریشہ سمیت آپ کا اور قربانی کے جانور کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ کی بار گاہ میں قبول ہو جاتا ہے۔

قربانی کا اصل فلسفہ تقویٰ کا حصول اور محبوب کو راضی کرنے کی کوشش ہے اگر تو ہم اسی جذبے اور شوق سے قربانی کریں گے تو یقیناً بارگاہ الٰہی میں قبولیت کی سند پائے گی اور اگر ہم بڑے جانور لوگوں پر اپنا رعب ڈالنے کیلئے معاشرے کو اپنی دولت کی نمائش کرنے کیلئے کریں گے تو ہم روز محشر قربانی کے ثواب سے محروم رہیں گے۔ فلسفہ قربانی یہ بھی ہے کہ خدائے بزرگ و برتر کی رضا کیلئے ہر کام کرجانا اپنی قیمتی سے قیمتی شے کو ایک لمحے سے بھی پہلے اس کے حضور قربان کر دینا قربانی کا مقصد رب ذوالجلال کو راضی کرنا ہے اس کی اطاعت کرنا ہے اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے نہ کہ دنیاوی شان و شوکت کہ لوگوں پر اپنی دولت کا رعب ڈالا جا سکے۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Eid Al Adha Sacrifice
Previous Post سنت ابراہیم ادا کیجئے ناکہ
Next Post چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنے بھائی سمیت جاں بحق
Dead Bodies

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.