yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک شخص ،ایک تاریخ

Yes 2 Webmaster March 8, 2015 1 min read
Haji Atta Ullah Mengal
Share this:
Haji Atta Ullah Mengal
Haji Atta Ullah Mengal

تحریر : محمد امین بلوچ
مظلوموں کی داد رسی کا اک باب تھا جو بند ہوگیا شروع دن سے آج تک یہ دنیا انسانوں کی تاریخ سے بھری پڑی ہے مگر کچھ لوگ بھی آ گزرے ہیں جو تاریخ کے اوراق میں سنہرے الفاظ سے درج ہیں اور ہمیشہ یادکئے جاتے ہیں۔جن کی کسی نہ کسی طرح سے کوئی نہ کوئی خاص کرداررہاہو۔ جھالاوان کی تاریخ بھی ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جن کی خوبیاں اور کردار صرف اپنوں کیلئے یا محدود ہوتے ہیں لیکن تاریخ میں کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جن کی نظر میں پور ی انسانیت ایک ہوتی ہے۔ ان کے ہاں اپنوں کی اور غیروں کی درد یکساں ایک ہوتی ہے۔ خضدار جھالاوان کا مرکز ہے جہاں بہت تاریخ ساز شخصیات زندہ ہیں کچھ ایسے بھی تھے جو اس دنیا سے امر ہوگئے لیکن ان کی جہد اور قربانیوں کی مثال ہمیشہ کیلئے زندہ ہیں الفاظ ایک ایسے تاریخ سا ز انسان کی خدمت اور کردار کو بیاں کرنے کیلئے کم پڑرہے ہیں۔

راقم ایک آج کے دن کی مناسبت یعنی ایک عظیم انسان کی بچھڑنے کیلئے کچھ الفاظوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس عظیم ہستی کے یاد میں الفاظ نہ ملنے کے برابر ہیں جوکہ بلوچ قوم کی تاریخ میں کسی نہ کسی حوالے سے متذکر ہیں۔ آج 9مارچ بھی ایک ایسی تاریخ ہے جس دن خضدار جھالاوان کے عظیم رہنمائ( جو مظلوموں کیلئے خدمت کا احساس رکھتے تھے ) حاجی عطاء اللہ محمدزئی مینگل کے بچھڑنے کا دن ہے جوکہ گزشتہ سال مارچ کو خضدار میں شہید کردیئے گئے تھے۔حاجی عطاء اللہ مینگل حاجی عبدالغنی مینگل کے سب سے بڑے صاحبزادہ تھے ۔حاجی عبدالغنی مینگل 1958 میں محمد تاوہ سے خضدار منتقل ہوئے تھے ان کے بھی خدمات جھالاوان میں روز روشن کی طرح عیاں ہیںان کی خدمات 1958 سے1992تک خضدار کیلئے وقف رہے۔حاجی عطاء اللہ مینگل تقریباَ 26 سالوں انجمن تاجران خضدار کے صدر رہے ان کی شخصیت ہر مسلم و ہندو کے دل میں قابل قدر تھی۔ دن ہوتی یا رات ہر کسی کے کام کیلئے بلاتعصب رنگ و نسل میدان میں ہوتے تھے۔

حاجی صاحب کے حوالے سے ایک قصہ مشہور ہے کہ آدھی رات کو ایک درمند شخص ان کے گھر پر اپنے دل کی ارمان لئے دستک دی تو حاجی صاحب جلدی میں ننگے پیر نکل چکے تھے جب اس شخص نے انہیں اپنی دکھ بھری کہانی سنائی تو حاجی صاحب چند فرلانگ اسی حالت میں ننگے پیر چل نکلے انہیں بتایا گیا کہ حاجی اپنے جوتے اٹھا ئو ، مرحو م کے مظلوموں کیلئے اس طرح جذبات تھے۔ انہوں نے اکتوبر 2009 میں اپنے والد حاجی عبدالغنی کے نام سے ایک فلاحی ادارہ” الغنی ویلفیئر ٹرسٹ”کا سنگ بنیاد رکھا۔جس کے تحت وہ عوام کو صحت کی سہولیات دینے کا عزم کرتے ہوئے خضدار کی پہلے فلاحی ادارے کا بِنا کردیا۔ٹرسٹ کی نگرانی وہ خود کررہے تھے اور ٹرسٹ کے باقاعدہ بلڈ بنک نے بھی کام شروع کیا تھا جہاں سے غریب مریضوں کے خون کی ضرورت کو پورا کیا جارہاتھا ان خدمات نے خضدار کے عوام کا دم موہ لیا اور وہ یہاں کی ایک ہر دلعزیز شخصیت بن گئے۔

حاجی عطاءاللہ محمد زئی مینگل کے شخصیت کی بات کی جائے توشاید ان کے خوبیوں کو بیان کرنا ممکن نہ ہوں۔ حاجی صاحب نہایت پارسااور نیک انسان تھے۔ ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے ان کا میل جول تھا بچوں کے ساتھ بچگانہ اندازمیں ملتے اور ان پر کافی مہربان اور شفیق تھے۔گھر میںبھی زیادہ ترچھوٹے بچوں کے دل بہلانے اور ان کو خوش رکھنے میں گزارتے۔ بزرگوں سے جب بھی ملتے تو ان کے ہاتھوں پر محبت کا بوسہ ضرور دیتے۔ پورے برادری میں ایک ہی لقب”ادّا” سے پکارے جاتے تھے۔حافظ القرآن ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی علوم پر بھی عبور حاصل تھا۔سیاسی طور پر وہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے وابسطہ تھے ان کا شمار بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللہ مینگل اور سردار اختر جان مینگل کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں تھا ۔ پارٹی کے اند ران کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا۔ حاجی صاحب سند ھ اور بلوچستان کے مختلف بلوچ اقوام اور قبائل کے فیصلے اور تصفیے بھی کرتے تھے۔لوگ دور دور سے اپنے فیصلوں کیلئے ان کے ہاں آتے اور اپنے مسئلے حل کرواتے تھے۔

Muhammad Amin
Muhammad Amin

تحریر : محمد امین بلوچ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Maher Basharat Siddiqui
Previous Post کون بنے گا چیئرمین سینٹ ؟
Next Post اسلام خواتین کے حقوق کا بہترین محافظ
Islam Best Defender Women's Rights

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.