yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پروپیگنڈے کا کمال

MH Kazmi August 14, 2017 1 min read
Perfection of propaganda
Share this:

نواز شریف جب سے نااہل ہو کر سابق وزیراعظم ہوئے ہیں بیان پر بیان دے رہے ہیں لیکن یہ سب کے سب زیادہ تر علامتی اشارتی ہیں۔ سابق وزیراعظم بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن کہہ نہیں پاتے۔ پتہ ہے نادیدہ قوتیں پورا سچ بولنے پر معاف نہیں کریں گی۔ نواز شریف سے زیادہ غیر سیاسی قوتوں کو کون جانتا ہے وہ عرصہ دراز تقریباً ان نادیدہ قوتوں کے ساتھی رہے۔ ہم دم اور ہم پیالہ جس کا انھیں فائدہ ہی فائدہ ہوا اور یہاں تک کہ ان کی رہنمائی اور سرپرستی میں وہ مقبول عوامی لیڈر بن گئے۔ یہیں سے جھگڑا شروع ہو گیا۔ نواز شریف کہنے لگے کہ مجھے اب حقیقی عوامی حمایت حاصل ہے۔ میں اب ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ نادیدہ سیاسی قوتوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

میاں صاحب عوامی حمایت آپ کو اس وقت ملی جب ہم نے آپ کے سب سے بڑے حریف پیپلز پارٹی کے لیے پنجاب کا علاقہ ممنوعہ بنا دیا۔ چالیس سال ہو گئے ہیں پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت نہیں بنا سکی۔ کئی دہائیوں سے پنجاب میں بلاشرکت غیرے آپ کا اقتدار قائم ہے۔ یعنی گلیاں ہو جان سنجیاں وچ مرزا یار پھرے۔ آپ کا تعلق  پنجاب سے اوپر سے کشمیری یعنی سونے پر سہاگہ۔ 2014ء سے پہلے میڈیا پر آپ کے خلاف بولنے پر ممانعت سوائے تعریف کے چنانچہ سینٹرل پنجاب میں بسی عوام کی ایک بڑی تعداد آپ کو دیوتا سمجھنے لگی۔ پنجابی اور لاہوری ہونا بھی آپ کے حق میں گیا ۔ جاگ پنجابی جاگ تیری پگ نوں لگ گیا داغ کا نعرہ صرف اس لیے لگایا گیا کہ کہیں تخت پنجاب نہ چھن جائے۔ وہ پنجاب جو ہر الیکشن میں یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اسلام آباد پر کون حکومت کرے گا۔

نواز شریف کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ حلقہ 120 جہاں نواز شریف کے نااہل ہونے سے ضمنی انتخابات اگلے ماہ ہونے والے ہیں وہاں چند دن پیشتر لاہور کے ایک ٹی وی چینل نے اس حلقے کی عوامی رائے عامہ کا سروے کیا تو پنجاب کیا لاہور میں گڈگورننس کی حقیقت سامنے آ گئی۔ یہ حلقہ جو میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے سائے میں واقع ہے کی ایک بستی میں جس میں پکے اچھے گھر بنے ہوئے تھے وہاں کی ایک کلومیٹر طویل گلی گندے نالے کا منظر پیش کر رہی تھی۔ بدبو اتنی کہ خود سروے کرنے والے کی طبیعت خراب ہو گئی۔

وہاں کے رہائشیوں سے پوچھنے پر کہ آپ مدتوں سے اس غیرانسانی صورت حال میں رہنے کے باوجود ضمنی انتخاب میں آپ کس کو ووٹ دیں گے۔ بار بار پوچھے جانے پر وہاں کے رہائشیوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ وہ اس انتہائی تکلیف دہ صورت حال کے باوجود جس میں وہ ان کے اہل خانہ خوفناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ رہائشیوں کی اکثریت نے بے بسی سے کہا کہ وہ نواز شریف کو ووٹ دیں گے کیونکہ ان کا تعلق ان کے علاقے سے ہے۔

ایک اور لاہور کے مقامی چینل نے اسی حلقے کی دوسری آبادی کا سروے کیا۔ دیکھ کر اور سن کر طبیعت پریشان ہو گئی۔ اس آبادی میں پانی دستیاب نہیں۔ پینے کے پانی کے لیے بچے اور بڑے مارے مارے پھرتے ہیں۔ سرکاری فلٹر پلانٹ زیادہ تر خراب ہیں۔ اس آبادی کے رہائشیوں کے دن رات کا بڑا حصہ پانی کی تلاش میں گزر جاتا ہے۔ نہانے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ خواتین کا کہنا تھا کپڑے دھوئے ایک ایک مہینہ گزر جاتا ہے۔ جہاں تک کھانے کے برتنوں کا تعلق ہے ان کو دھوئے دو تین دن گزر جاتے ہیں اور ان میں کیڑے چلنے شروع ہو جاتے ہیں کیونکہ گھروں میں پانی ہی میسر نہیں۔ یہ میں اپنی طرف سے نہیں لکھ رہا نہ اس میں کوئی مبالغہ آمیزی ہے۔

یہ لائیو پروگرام اس غریب آبادی میں ہو رہا تھا جہاں کی بے بس عورتیں اور مرد اپنا مافی الضمیر بھی بیان نہیں کر سکتے۔ نہ انھوں نے حکومت اور اس کے کار پردازوں کے خلاف شکایت کی۔ انھیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کی اس مصیبتوں کا ذمے دار کون ہے۔ انتہائی غریب مرد و خواتین کی آبادی لگتا تھا افریقہ کے کسی صحرا سے تعلق رکھتی ہو۔ ایسی آبادیاںاس حلقے میں اور بھی ہیں جہاں گڈگورننس کا سایہ بھی نہیں پڑاجس کا اقتدار پچھلی کئی دہائیوںسے قائم ہے۔ یہ وہ حلقہ ہے جو لاہور کا دل کہلاتا ہے۔

لاہور کے کچھ علاقوں اور سڑکوں کو چھوڑ کر بیشتر علاقوں کا حال کم و بیش ایسا ہی ہے۔ ٹوٹی ہوئی سڑکیں ابلتے ہوئے سیوریج، ناصاف پانی جو کینسر اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا موجب۔ اگر کوئی ترقیاتی کام شروع ہوتا ہے تو سالوں اس کی تکمیل نہیں ہو پاتی۔ میٹرو بس اورنج ٹرین کی مثال ایسے قالین کی ہے جس کے نتیجے لاہور کی گندگی کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہو۔ ابھی حال ہی میں لاہور میں دستیاب پانی کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 8ٹاؤنز میں پینے کے پانی میں خطرناک آرسینک دھات کی مقدار انتہائی زیادہ ہے۔بے چارے شہری اس پانی کو پینے پر مجبور ہیں۔

نواز شریف کو اپنے حلقے میں آئے کم از کم بیس سال ہو چکے ہیں جہاں سے وہ پچھلی کئی دہائیوں سے منتخب ہو رہے ہیں۔ انھیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا حلقہ کن مسائل سے دوچار ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ ان کا حلقہ عوامی سہولتوں کے لحاظ سے مثالی حلقہ ہوتا۔ جب کوئی عوامی نمایندہ اپنے حلقے میں آئے بغیر مسلسل منتخب ہو رہا ہو تو اسے کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ اپنے حلقے میں جا کر عوامی مسائل معلوم کرتا پھرے۔ بیرون لاہور پنجاب اور پاکستان کے عوام کو گمان کہ لاہورکے عوام کسی جنت میں رہ رہے ہیں۔ یہ ہے پروپیگنڈے کا کمال جو اچھے بھلے انسان کو حقائق تک پہنچنے سے روک دیتا ہے۔ جب لاہور کا یہ حال ہے جس کا لاہور کا ہر شہری روزانہ مشاہدہ کرتا ہے تو اطراف لاہور کا آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں۔ چھوٹے اضلاع قصبے دیہات جنوبی پنجاب میں عوامی سہولتوں کے فقدان کا اندازہ لگائیں تو آپ کانپ جائیں۔

خیبرپختونخوا میں بھی اس حوالے سے صورت حال کوئی اچھی نہیں۔ بلوچستان کے بارے میں  کچھ نہ ہی کہا جائے تو بہتر ہے۔ پہلے ہمیں میڈیا کے ذریعے بتایا جاتا تھا کہ کراچی اور اندرون سندھ غلاظت اور کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں لیکن اب جا کر پتہ چلا کہ لاہور بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں۔ میڈیا کی نظر التفات ہوئی تو لاہور کے بارے میں بھی اصل حقائق سامنے آ گئے۔ اگست کے آخر سے ستمبر کا آخر پاکستانی سیاست کے لیے انتہائی غیرمعمولی وقت ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Ishaq Noor is not the only star shinas
Previous Post اسحاق نور فقط ایک ستارہ شناس نہیں ہے
Next Post نا تو نواز شریف کا نیا پاکستان چاہیے اور نہ ہی بنانے کی اجازت دیں گے، چوہدری شجاعت
Not wants of Nawaz Sharif new Pakistan, nor will you allow it to be made, Chaudhry Shujahat

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.