yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پیپلز پارٹی ڈٹ گئی ، حکومت سے کیا مطالبہ کر دیا گیا؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

MH Kazmi September 14, 2019 1 min read
People's Party dissolved, what was demanded of the government? Get ready for a surprise shock
Share this:

People's Party dissolved, what was demanded of the government? Get ready for a surprise shock

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے پارٹی کے چیئرمین کے بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے حکومتی اراکین کو چیلنج کیا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان سے ملک دشمنی نکال کر دکھائیں۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیر خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں چیئرمین پی پی پی سے متعلق دیئے گئے بیان پر کہا کہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کے بیان پر بغیر سنے تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش اور پختونستان کے تصورات کی مذمت کی، لہٰذا حکومتی ارکان پوری بات سننے کے بعد اپنی زبان کو زحمت دیا کریں۔ساتھ ہی انہوں نے حکومتی اراکین کو چیلنج کیا کہ حکومتی اراکین، بلال بھٹو کے بیان سے ملک دشمنی نکال کر دکھائیں۔سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 18ویں آئینی ترمیم کرکے سندھو دیش اور پختونستان کا نعرہ لگانے والوں کو ختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی آواز ہے، پیپلزپارٹی سندھ اور خیبرپختونخوا میں علیحدگی پسند عناصر کے خلاف سب سے بڑی قوت ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی کے الزامات پر اتر آئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ’آپ سوچیں کہ اگر کل بنگلہ دیش بنا تھا تو آپ اگر ظلم کرتے رہے اور پیپلزپارٹی جیسی جماعت کھڑی نہ ہوگی تو کل سندھو دیش بھی بن سکتا ہے، سرائیکی دیش اور پشتونوں کا دیش بھی بن سکتا ہے’۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا یہ ردعمل وفاقی وزیر قانون اور کراچی کے حوالے سے وزیر اعظم کی تشکیل دی گئی کمیٹی کےسربراہ ڈاکٹر فروغ نسیم کے اس بیان کے بعد سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے شہر قائد میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس آرٹیکل 149 کے تحت اختیارات استعمال کرنے کا اب صحیح وقت ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘اگر کراچی اور بلکہ پورے سندھ کو ٹھیک کرنا ہے تو اس طرح نہیں چلے گا کیونکہ یہ حکومت ہے اس کے کام کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے’۔فروغ نسیم کے بیان پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا تھا کہ وفاقی نظام ہی ملک کو جوڑتا ہے، اس حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عوام کا خیال رکھیں ظلم ایک حد تک برداشت ہوتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ کراچی پر غیر آئینی طریقے سے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس حکومت کو گھر جانا ہوگا۔بعد ازاں یہ تمام معاملہ قومی اسمبلی میں بھی زیر بحث آیا تھا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے سیاسی سفر کی شروعات ہیں، آپ کی جانب سے کسی دباؤ یا جذبات میں بہہ کر سندھو دیش یا پختونستان کی بات کرنا مناسب نہیں، مجھے بلاول بھٹو کی حب الوطنی پر شک نہیں لیکن سیاسی دباؤ میں آکر اس طرح کی بات کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک ایسی جماعت ہے جس نے وفاق کو ترجیح دی ہے اور اسی جماعت نے صوبائی تعصب کو دفن کیا ہے، جو جماعت وفاق کی علامت کی بات کرتی ہو اس کے موجودہ چیئرمین سندھ کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کریں یہ مناسب نہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، وفاق، آئین کی بات کرنا سجتی ہیں لیکن اس طرح کی پختونستان کی باتیں کرنا ٹھیک نہیں، پختونستان کی باتیں کرنے والے پٹ گئے اور سندھو دیش کی باتیں کرنے والے پٹ جائیں گے، میرا ایمان ہے کہ ایک ایک سندھی پاکستان کا ساتھ دے گا ہمیں ان کی حب الوطنی پر شک نہیں۔پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آپ یہ تاثر نہ دیں کہ پاکستان کے اندر صوبائی تعصب کی لہر ہے، ایسی کوئی لہر نہیں، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ چاہے اردو بولنے والے سندھی ہوں یا سندھی بولنے والے سندھی سب حب الوطن ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Dollar cheaper ... Pakistan's foreign exchange reserves increased by how many dollars? Great news
Previous Post ڈالر مزید سستا ۔۔۔۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کتنے کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہو گیا؟ بڑی خبر
Next Post پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دے دیا
The PPP gave a big surprise to Prime Minister Imran Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.