yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پیپلز پارٹی کی توجہ اندرون سندھ مرکوز، کراچی میں عدم دلچسپی

Web Editor June 24, 2018 1 min read
People's attention focuses on inner-centered, non-interest in Karachi
Share this:

کراچی: پیپلز پارٹی قیادت کی توجہ کراچی کے بجائے’اندرون سندھ‘کی طرف مرکوز ہوگئی ہے۔

سندھ پرکئی مرتبہ حکمرانی کرنے والی جماعت پیپلزپارٹی رواں انتخابات میں کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی اکثریتی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی یا ناکام ؟ اس کا فیصلہ People's attention focuses on inner-centered, non-interest in Karachiتو 25جولائی کو پولنگ کے نتائج سے ہی معلوم ہوگا۔ سندھ میں حکمرانی کے آخری ایام تک تو پیپلزپارٹی نے کراچی میں بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں کراچی کی اکثریتی جماعت پی پی ہی ہوگی۔

سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے بعد پیپلز پارٹی قیادت کی توجہ کراچی کے بجائے’اندرون سندھ‘کی طرف مرکوز ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی اس حکمت عملی سے تو یہی ظاہر ہورہاہے کہ اندرون سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائننس، تحریک انصاف اور دیگر مخالف جماعتوں کا بھر پور مقابلہ کرکے زیادہ سے زیادہ قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستیں حاصل کی جائیں تاکہ قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت بننے کے ساتھ ساتھ سندھ میںحکومت دوبارہ بنائی جاسکے۔

پیپلز پارٹی کے اہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی کی توجہ کراچی میں قومی اسمبلی کی5نشستوںکی طرف زیادہ مرکوز ہے جس میں ضلع ملیر کی3، ضلع جنوبی کی1اور ضلع غربی کی2 نشستیں شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی میں کراچی میں بھی انتخابی ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات ہیں۔ ضلع وسطی سمیت ایم کیوایم کے اکثریتی حلقوں میں پی پی کے کئی امیدوار ’غیرمعروف‘ ہیں جن کو پی پی کراچی ڈویژن نے ’تنہا‘ چھوڑ دیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث ایم کیوایم کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی مربوط انتخابی حکمت عملی کا تعین نہ ہونے کے سبب یہ ہی اندازہ ہورہاہے کہ پیپلز پارٹی کوضلع وسطی سمیت اردو بولنے والوں کے اکثریتی علاقوں میں انتخابی عمل میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق پیپلزپارٹی نے غیرعلانیہ طورپر ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کیلیے ان حلقوں میں انتخابی میدان ’’کھلا‘‘چھوڑ دیا ہے۔کراچی میں پیپلز پارٹی نے کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی یکم جولائی سے کراچی میں عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی جس کیلیے کمیٹی بھی قائم کی جارہی ہے جس میں وقار مہدی، سعید غنی، نجمی عالم، راشد ربانی اور دیگر شامل ہوںگے۔ 2013کے عام انتخابات میں کراچی سے پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی واحد نشست این اے 248پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہجہاں بلوچ کامیاب ہوئے تھے۔

ملیر کی نشست این اے 258 پر بھی پیپلزپارٹی کوناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس نشست پر ن لیگ کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کامیاب ہوئے تھے جو بعد میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پیپلز پارٹی نے عبد الحکیم بلوچ کو این اے 237 ملیرسے دوبارہ ٹکٹ جاری کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے 29اپریل کو 44برس بعد لیاقت آباد کے ایف سی ایریا ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا جس سے بلاول بھٹوزرداری نے خطاب کیا اور عوام کو مخاطب کرکے کہاکہ ’’کراچی والوں بھٹو کے نواسے کاساتھ دو،میں کراچی کو مثالی ترقی دوں گا ‘‘۔ اس جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی اردوبولنے والوں کے اکثریتی علاقوں میں کوئی سیاسی سرگرمی نظر نہیں آئی۔ پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلیے کراچی میں قومی اسمبلی کی21اور سندھ اسمبلی کی 44تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Chaudhry Nisar will win the election as Azad, Sheikh Rasheed
Previous Post چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن جیتیں گے، شیخ رشید
Next Post اتحاد بین المسلمین وقت ضرورت ہے، نامزد قومی اسمبلی پاکستان عوامی لیگ این اے 62 اصغر علی مبارک کی عوامی رابطہ مہم
After the heavy mandate in the elections, the government has the right of the PTI, people can not afford to protest politics, Asghar Ali Mubarak leader Pakistan Awami League

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.