yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عوام قیمتوں کے ثمرات سے محروم کیوں

Yes 2 Webmaster January 27, 2016 1 min read
Petrol
Share this:
Petrol
Petrol

تحریر: رانا اعجاز حسین
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میںنمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے آ چکی ہے جو کہ گزشتہ 12 سال کے دوران خام تیل کی کم ترین قیمت ہے، اور سال 2003ء کی قیمت کے برابر ہے۔ بڑے پیمانے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہیں آسکی ۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2003ء کی سطح پر ہوتیں ۔ 2003ء میں خام تیل کی عالمی قیمتیں 28 ڈالر فی بیرل تھیں، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ شروع ہوا اور 2007ء کے آغاز تک خام تیل 76 ڈالر فی بیرل تک جاپہنچا، 2008ء کے آغاز میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 140 ڈالر فی بیرل تک جاپہنچیں، جس کے بعد وقتی کمی سے 54 ڈالر فی بیرل تک آنے کے بعد 2013ء کے آغاز میں 96 ڈالر فی بیرل پرآگئیں، جو 2013ء کے وسط تک معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ برقرار رہیں ۔ 2014 میں جب خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے میںآئی اورخام تیل کی فی بیرل قیمت 56 ڈالر تک گرگئی تو موجودہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی ، اس کمی کی وجہ بھی یہ تھی کہ اس وقت حکومت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد دھرنوں کے باعث شدید دباؤ کا شکار تھی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں عافیت جانی اور پٹرول کی قیمتیں کم کرکے 70 روپے فی لیٹر پر لے آئی۔ اور اس کمی کا فائدہ عوام پاکستان کو منتقل کرنے کے لیے بہت کوششیں کیں۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ پر غلبے کے لیے جاری سرد جنگ کا نتیجہ ہے۔ ایک طرف اوپیک ممالک ہیں یعنی تیل پیدا کرنے والے وہ ممالک جو اس تنظیم کا حصہ ہیں، دوسری جانب وہ ممالک ہیں جو تیل تو پیدا کرتے ہیں مگر اس تنظیم (اوپیک) کے رکن نہیں ہیں۔ نان اوپیک ممالک کو مارکیٹ سے باہر کرنے کے لیے اوپیک ممالک کسی طور بھی تیل کی پیداوار میں کمی کو تیار نہیں، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد میں اضافہ ہورہا ہے، اور رسد میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا عمل جاری ہے۔ اوپیک اور نان اوپیک ممالک کی کشمکش کے باعث خام تیل کی حالیہ قیمتیں 2003 ء کی قیمتوں کی سطح پرآچکی ہیں۔ مذید یہ کہ حالیہ دنوں میں ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران نے خام تیل کی پانچ لاکھ بیرل یومیہ پیداوار کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہونے کا اعلان کیا ہے، جس سے رسد میں مذید اضافہ ہوگا۔ اس طرح خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

خام تیل کی موجودہ عالمی قیمت کے لحاظ سے ملک میں پٹرول 44 روپے فی لیٹر زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ پٹرول پر حکومتی منافع خوری عوام پر ماہانہ 28 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا سبب بن رہی ہے جس میں 21 ارب روپے کے محصولات بھی شامل ہیں۔ قابل افسوس امر ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی دعوے دار وفاقی حکومت خود ہی عوام اور ریلیف کے درمیان رکاوٹ بن رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات پر عائد غیر معمولی ٹیکسوں کی وجہ سے پاکستانی صارفین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے محروم ہیں۔ اس طرح امراء سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے، عوام ماچس کی ڈبیا سے لے کر پٹرول کے ہر قطرے پر ٹیکس دے رہے ہیں۔

اس کے باوجود حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات میں عالمی مارکیٹ کے مطابق کمی نہ کرکے عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ جبکہ اشیائے صرف تیار اور فروخت کرنے والے تاجر پٹرول کی قیمت کو جواز بنا کر اپنی مصنوعات مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جس سے عوام کے لیے گزربسر دشوار سے دشوار تر ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بھی واضع رہے کہ ہمارا انٹرنیشنل مارکیٹ سے واسطہ محض اعدادوشمار تک محدود ہے، کیونکہ پاکستان خام تیل کی خریداری عرب ممالک سے کرتا ہے۔ اور عرب تیل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ سے کم ہوتی ہیں، جو اس وقت 23 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب سے خام تیل خریدتا ہے، اور سعودی عرب دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کو خام تیل رعایتی نرخوں پر فراہم کرتا ہے، یوں پاکستان کو خام تیل 23 ڈالر فی بیرل سے بھی کم پڑتا ہے، بلکہ ترسیلی اخراجات کے ساتھ بھی بمشکل ہی 23 ڈالر فی بیرل تک پہنچ پاتا ہے۔ یاد رہے ایک بیرل خام تیل 42 گیلن یا 159 لیٹر کے برابر ہوتا ہے۔

جب کہ حجم 5.6 مربع فٹ اور وزن 140 کلو کے قریب ہوتا ہے۔ خام تیل صرف ایندھن ہی کے طور پر استعمال نہیں ہوتا بلکہ خام تیل کو صفائی کے مراحل سے گزار کر درجنوں مصنوعات تیار اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کو چھ ہزار کے قریب مختلف اشیا کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ خام تیل سے پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی، مٹی کا تیل، اسپرٹ، الکوحل، تھنر، موبل آئل، بریک آئل، گریس و دیگر لبریکنٹس، ریفریجریٹر گیس (امونیا وغیرہ)، پٹرولیم جیل، موم، پلاسٹک، کیڑے مار ادویات، کھاد، گلیسرین، اسپرین، سڑکیں بنانے کے لیے تارکول وغیرہ حاصل کیے جاتے ہیں’ جب کہ گلیو، پینٹ، کاربیٹری، صابن، ہیئرکلر، ناخن پالش، لپ اسٹک، کولڈ کریم، موم بتی، پائپ، سیفٹی شیشے، مصنوعی اعضا وغیرہ جیسی ہزاروں مصنوعات بھی خام تیل سے حاصل کردہ مصنوعات سے تیار کی جاتی ہیں۔آئل ریفائنریز خام تیل صاف کرنے کا کام انجام دیتی ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ کرکے ناجائز نفع خوری کی جا رہی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمت کے لحاظ سے پاکستان میں پٹرول 44 روپے فی لیٹر زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس طرح حکومتی منافع خوری عوام پر ماہانہ 28 ارب روپے کے بوجھ کا سبب بن رہی ہے جس میں 21 ارب روپے کے محصولات بھی شامل ہیں۔ قابل افسوس امر ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے خود حکومت ہی عوام اور ریلیف کے درمیان رکاوٹ بن گئی ہے۔ عوامی ردعمل پر حکومت کی جانب سے یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں محض 10 سے 12 روپے لیٹر کمی کا عندیہ دیا جارہا ہے جو کہ نا کافی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2003 ء کی سطح تک کم ہوئی ہیں ، لہٰذا حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے کم ترین سطح تک لانا چاہیے تاکہ عوام پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ثمرات سے محروم نہ رہیں اور ان کی حق تلفی نہ ہو۔

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر: 03009230033

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post گوجرانوالہ: سیکیورٹی انتظامات نا مکمل، سرکاری کالجوں سمیت 10 تعلیمی ادارے سیل
Next Post موڑتاڑ ڈگری کالج میں یوم جمہوریہ پر ڈاکٹر ناظم علی کا خطاب
Flag

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.