yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عوام بھوکے مر رہے ہیں اورحکمران معشیت کی بہتری کے دعوے کر رہے ہیں، خورشید شاہ

MH Kazmi March 22, 2017 1 min read
People are dying of hunger and ruling are claims of economy improvement, Khursheed Shah
Share this:

 اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید کا کہنا ہے کہ عوام بھوکی مررہی ہے اور حکومت ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے کا اضافہ کرکے معیشت کی بہتری کے دعوے کررہی ہے۔

People are dying of hunger and ruling are claims of economy improvement, Khursheed Shah
People are dying of hunger and ruling are claims of economy improvement, Khursheed Shah

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ 2008میں دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا، عالمی کساد بازاری 2008 میں شروع ہوئی تب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، اب تو کساد بازاری بہت کم ہو چکی ہے، اس وقت دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتں بھی زیادہ تھیں لیکن اس وقت کے اعدادووشمار اور آج کے دیکھ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم صرف قرض لینے میں آگے نکل گئے ہیں، پاکستان کو حاصل ہونے والی عالمی مراعات کے باوجود موجودہ حکومت میں ہماری برآمدات 19فیصد ہیں جب کہ ہمارے دور میں 29 فیصد تھیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دور میں ملکی قرض 14ہزار ارب تھے اور اب یہ اب 22 ہزار ارب تک پہنچ گئے، ملک کے بیرونی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا اور پھر کہتے ہیں کہ معیشت بہت اچھی ہے، میٹرو اور اورنج ٹرینوں سے معیشت اچھی نہیں ہوتی، بھوک ختم کرنے سے معیشت بہتر ہوتی ہے، صرف دعووٴں سے نہیں، معیشت وہ اچھی جس میں لوگوں کو روٹی ملے اور عوام خوشحال ہوں، وہ کہانیوں کی بات نہیں کرتے بلکہ آنکھوں دیکھا حال بتارہے ہیں، لوگ لاہور میں جناح اسپتال میں بسترنہ ہونے کی وجہ سے فرش پر پڑے ہیں، اور یہاں دعوے کئے جارہے ہیں کہ لاہور ترقی کرگیا ہے کہاں ہے وہ ترقی۔ آج دانش اسکول بند پڑےہوئےہیں کیونکہ یہ صرف الیکشن تک معاملہ تھا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ صرف وسطی پنجاب میں ختم ہوئی اور جنوبی پنجاب ،سندھ، بلوچستان اور کے پی میں ٹیکنیکل لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گئی۔ جو نہریں بند کرنی چا ہییں وہ کھول دی ہیں ،پہلی بار سکھر بیراج سے ہزاروں کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پارلیمنٹ کے لیے گولی کھائی لیکن آپ پارلیمنٹ میں آتے نہیں۔ وفاقی وزرا آتے نہیں اور صرف عبد القادر بلوچ آ کر بیٹھ جاتے ہیں، عبد القادر بلوچ سے ہمارا دیرینہ تعلق ہے انہیں دیکھ کر شرم آ جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وفاق کو کمزور کیا جا رہا ہے اور کرسی پر بیٹھ کر آپ کو نظر نہیں آرہا، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کو ہم نے پہچان دی، سندھ نے پاکستان کی قرارداد منظور کی لیکن لوگوں کے ذہنوں میں جان بوجھ کر نفرت پیدا کی جا رہی ہے،آپ پختونوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں،بلوچ اور سندھی افسروں کو تو آپ ترقی دینے کو تیار نہیں ہیں۔ سندھ کی زمینیں خشک ہو رہی ہیں،دریائے سندھ کا کڑوا پانی ہم پیتے ہیں،پنجاب کو 2.82 ملین ایکڑ فٹ پانی ملتا ہے اور ہمیں صرف اعشاریہ 36 ملین ایکڑ فٹ پانی دیا جاتا ہے۔ پنجاب کو 1.11 فیصد پانی ملتا ہے جب کہ سندھ کو ملتا ہی نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Germany's decided to expel two of its nationals suspected of belonging to ISIS
Previous Post داعش سے تعلق کے شبہ میں جرمنی کا اپنے دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان
Next Post فیس بک پیسہ بھی ہم سے کما رہی ہے اور جوتیاں بھی ہمیں مار رہی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
Facebook is making money by us and is also Footwear taunting by us, Justice Shaukat Aziz Siddiqui

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.