yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پرامن افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے: سپیکر قومی اسمبلی

Web Editor May 29, 2018 1 min read
Peaceful Afghanistan is in the best interest of the whole region including Pakistan: Speaker National Assembly
Share this:

پرامن افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے: سپیکر قومی اسمبلی

Peaceful Afghanistan is in the best interest of the whole region including Pakistan: Speaker National Assemblyاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور پر امن افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان اور افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے مسٹر مارکوز پوٹزیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر مسٹر مارٹن کوبلر بھی موجودتھے۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں گہرے دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں جن کو طویل مدتی پارلیمانی و اقتصادی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت ،اراکین پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
خطے او رعالمی معاملات پر تبادلہ خیالات کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا مخلص او رحقیقی دوست ہے اور دونوں ممالک میں پارلیمانی اور سیاسی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دونوں اقوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔
افغانستان میں استحکام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مستحکم تعلقات اور خطے کے امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس ناسور کی وجہ سے پوری طرح متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ناسور کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کے لیے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین قریبی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس موقع پر گزشتہ برس پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان سے متعلق بھی خصوصی نمائندے کو آگاہ کیا اور دورے کے دوران افغانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بتائیں ۔سپیکر نے دسمبر 2017میں اسلا م آباد میں منعقد ہونے والی پہلی 6ملکی سپیکر کانفرنس جس میں پاکستان کے علاوہ روس،ترکی،ایران،چین اور افغانستان نے شر کت کی کے اغراض و مقاصد سے خصوصی نمائندے کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں خطے میں دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے اور خوشحالی اور تر قی کے لیے قریبی تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
افغانستان پاکستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے مسٹر مارکوز پوٹزیل نے سپیکر کے تاثرات کو سر اہاتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت بھی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دیتا چاہتی ہے ۔انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی تجارتی برادری اور ارکان پارلیمنٹ کے مابین مسلسل رابطے دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہو نگے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی پورپ کی بڑی اقتصادی قوت ہے او ر پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور قریبی تعلقات چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ جرمنی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرپاکستان کی جمہوریت کے استحکام اور اقصادی تر قی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی حمایت
جار ی رکھے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dr, Noushad murdered by the firing of two unidentified robber in day with New Town police station
Previous Post تھانہ نیو ٹاون کے ساتھ دن دھاڑے دو نامعلوم ڈاکوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر نوشاد قتل
Next Post ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ٹیکسلا ملک احمد ارشد محمود جسرا نے 13 سالہ لڑکی ذیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا
Additional and session judge, Taxila Malik Ahmed Arshad Mahmood Jasra heard 13-year-old girl rape case

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.