yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دنیا میں امن ممکن ہے لیکن

Yes 1 Webmaster September 20, 2015 1 min read
Peace Day
Share this:
Peace Day
Peace Day

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
امن کا مطلب کیا ہے۔ امن کا مطلب ہے، تشدد سے پاک معاشرہ ایسا معاشرہ جس میں ہر انسان کو سماجی، سیاسی، معاشی حقوق، مساوات سے انصاف سے مل جائیں امن کا مطلب ہے تحفظ، عربی زبان کا لفظ سلام، امن یا سلامتی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے، انگریزی زبان میں PEACE امن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا میں نفرتوں اور جنگ وجدل کو ختم کرکے محبت کو پروان چڑھانا ہے۔ لوگوں میں امن کے ساتھ زندگیاں گزارنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا۔ پائیدار امن ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت امن کے لئے جدوجہد کرنے والی این جی اوز کے زیراہتمام خصوصی ورکشاپس، سیمینار و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اخبارات و ٹیلی ویژن پر خصوصی ایڈیشن اور پروگرام نشر کیے جاتے ہیں ۔ایسا کرنے والے پر امن لوگ ہوتے ہیں اور جو دنیا میں امن نہیں دیکھنا چاہتے وہ متحرک ہی رہتے ہیں دنیا سے امن کے خاتمے کے لیے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1981 میں پہلی اور2001 میں دوسری مرتبہ قرار داد منظور کی تھی، جس میں عالمی امن کے حوالے سے دنیا کے ممالک پر زور دیا گیا تھا۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں 21 ستمبر کا دن عالمی یوم امن کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے سائنس و ٹیکنالوجی نے ترقی کر لی ہے اب انسان تعلیم یافتہ ہے ،مہذب ہے ،باشعور ہے ،وغیرہ وغیرہ لیکن ادب سے گزارش ہے ۔ دنیا سے امن کے خاتمے کے لیے یہ جدید اسلحہ ،مہلک ایجادات بھی تو تعلیم یافتہ ،مہذب ،انسانوں سے ایجاد کیے ہیں ۔امن کیسے ممکن ہے سب سے اہم سوال یہ ہے ۔اس سوال کے جواب سے پہلے ایک تلخ بات کہنا چاہتا ہوں ۔ہم دیکھتے ہیں امریکہ امن چاہتا ہے ،افغانستان امن چاہتا ہے ،بھارت امن کا خواہاں ہے ،فلسطین و پاکستان ،اسرائیل و دیگر تمام ممالک کے ساتھ ساتھ اس دنیا کا ہر باسی ،ان میں وہ بھی شامل ہیں جن کو دنیا دہشت گرد کہتی ہے ،بے شک وہ دوسروں کو کہتے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ جب سب امن چاہتے ہیں تو پھر بھی دنیامیں امن کیوں نہیں ہے۔

قارائین اس پر ضرور سوچیں۔اسی سوال کے جواب پر ہی دنیا میں امن ممکن ہے ۔اصل میں وہ جو ایک طرف امن امن کی رٹ لگا رہے ہیں، دوسری طرف دنیا میں انارکی پھیلا رہے ہیں ۔خیر اب آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طر ف اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف دینی، سیاسی اور لسانی گروہوں کے مسلح وِنگ ختم کئے جائیں۔تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے،اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ جرائم تب پھلتے پھولتے ہیں، جب قانون کی عمل داری کمزور پڑ جائے۔ اور انصاف کا حصول صرف دولت اور طاقت کے ذریعے ممکن بنا دیا جائے۔

پھر وہی بات اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا ،اگر ان پر عمل ہو جائے تو بھی کافی حد تک دنیا میں امن ممکن ہے ۔لیکن اقوام متحدہ کو کون مجبور کر سکتا ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے ان قراردادوں پر بھی عملدرآمد کرے ، جنہیں اس ادارے کے اندر منظور کیا گیا۔لیکن اگر یہ قرارداد عراق ،افغانستان ،کے خلاف منظور ہو تو فورا عمل ہوتا ہے ۔مجھے کہنا یہ ہے کہ جو ادارے امن کے ضامن ہیں وہ ہی نہیں چاہتے کہ دنیا میں امن ہو ۔اب دیکھیں امن کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا تھاکہ دنیا میں اسلحہ کے سپلائرز انسانیت کے لئے خطرہ ہیں۔ دوسری طرف یہ ادارہ سامراجی قوتوں کے جارحانہ عزائم کو تحفظ فراہم کئے ہوئے ہے جن کی وجہ سے عالمی امن مسلسل خطرے سے دو چار چلا آرہا ہے۔

ا مریکہ اور اقوام متحدہ کی امن دشمنی پرمبنی فیصلوں کی وجہ سے آج پوری دنیا میں فتنہ و فساد برپا ہے ۔دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کے احترام کو یقینی بنایا جائے ۔آزادی اظہار رائے کا احترام ضروری ہے لیکن اسکی حدود متعین کی جائیں ۔اقوام متحدہ اور امریکہ جب تک اپنی موجودہ پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتے اور ایک نئے تعارف کے ساتھ اقوام عالم کے سامنے نہیں آجاتے اس وقت تک ”عالمی امن” ایک خواب رہے گا۔

ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا امن کا تعلق صرف جنگ سے ہے ۔جنگ نہ ہو تو کیا امن ہوتا ہے تو پھر ان ممالک میں امن ہونا چاہیے جہاں جنگ نہیں ہے ۔ایک بات اور بھی غور طلب ہے جب انسان بے سکونی ،عدم تحفظ کا شکار ہو تو کیا وہ امن سے ہوتا ہے ۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں ہے دلوں کا سکون امن سے ہے اور بے سکونی امن نہیں ہے ۔دنیامیں امن ممکن ہے، لیکن اس کے لیے ہم کو دین اسلام کو خود اپنی ذات ،ملک پر نافذ کرنا ہو گا، کیونکہ اسلام سراپا دین امن ہے، پیغمبر اسلام پیغمبر امن ہیں اور ان کا لایا ہوا دین، دین امن ہے ،اسلام کی آفاقی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے ،ملک میں امن قائم کیا جا سکتا ہے ،شہر ،گھر ،انسان کی ذات امن و سکون کی دولت سے مالا مال ہو سکتی ہے۔

اس کے لیے اسلام کا نظام حیات نافذ کرنا ہو گا ۔کالم کا اختتام تین قرآن کی آیات اور ایک حدیث پاک ۖ سے کر رہا ہوں دنیا میں امن کے لیے یہ آفاقی اصول ہیں ۔”اور نیکی اور پرہیزگاری (کے کاموں) پر ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم (کے کام) پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔ (المائدہ، 5 : 2)”بے شک مسلمان تو (آپس میں) بھائی بھائی ہیں (حقیقی بھائی کی طرح ہیں) پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرا دو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ” (الحجرات، 49 : 10)حدیث پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہے کہ مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے نہ تو اس پر ظلم کرے اور نہ اسے ظالم کے حوالے کرے اور جو شخص اپنے بھائی کی حاجت براری میں رہتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کی ضروریات پوری کرتا ہے جو شخص کسی مسلمان سے مصیبت دور کرے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی مصیبت دور کریگا ،جس نے کسی مسلمان کی ستر پوشی کی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے عیب چھپائے گا(صحیح البخاری، 1 : 3330) اور اگر دوگروہ مسلمانوں کے آپس میں لڑیں تو ان میں صلح کرا دو (الحجرات، 49 : 9)

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Zil Hajj
Previous Post بزرگی و حرمت والا مہینہ
Next Post حیات و کمالات پر مجلس فخر بحرین برائے فروغ اردو کے زیر اہتمام سمینار
Pride Bahrain Promote Urdu Seminar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.