yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

امن کے سفیر

Yes 1 Webmaster October 15, 2015 1 min read
Balochistan
Share this:
Balochistan
Balochistan

تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ
پاکستان اور امن کے سفیرچوہدری شہزاد اختر کا تعلق پاکستان کے ایک انتہائی پسماندہ جبکہ سب سے زرخیز صوبہ بلوچستان سے ہے۔ بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق کی بات ہم نے ہر فورم پر پہنچائی اور آئندہ بھی پہنچاتے رہیں گے۔ بلوچستان میں امن سے پورے ملک میں امن قائم ہو گا ۔بلوچستان میں قیام امن کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔چوہدری شہزاد اختر نے محب وطن ہونے کا حق بھی اداکیاہے ۔ جنہوں نے پاکستانی قوم کا پیغام پوری دنیاتک پہنچنے کیلئے ”گلوبل افئیرز انٹر نیشنل میگزین ”کو گزشتہ سال متعارف کروایا۔اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کے دارالعوام میں”گلوبل افئیرز انٹر نیشنل میگزین ”کی تقریب رونمائی کا انعقادکیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے برطانوی زعماء نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تعلق رکھنے والی مشہور سیاسی شخصیت عمران حسین تھے جو کہ بریڈ فورڈ سے ممبر پارلیمنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور سیاسی شخصیت بھی ہیں۔ دیگر اہم شرکاء میں لارڈ قربان حسین ، فیصل خواجہ ، سابق لارڈ مئیر خادم حسین، ڈپٹی لارڈ مئیر عابد حسین ، چیف ایزیکٹو نور ٹی وی مس سمیرا فرخ، مس ستارہ انجم ، ایڈمن اوورسیز سولیڈیرٹی مسٹر کے خان اور کونسلر عاصم رشیدسر فہرست ہیں جبکہ دوسری طرف برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی اس تقریب میں شریک ہوئی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز سابق ممبر پارلیمنٹ بلوچستان اسمبلی مس فرح عظیم شاہ نے بطورایگزیکٹو ایڈیٹر کیا ۔ اور تمام شرکاء کو تقریب میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ۔ ”گلوبل افئیرزانٹرنیشنل” کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقاصد ایک خاص مشن کے تحت کام کر رہا ہے اور وہ مشن ہے لوگوں میں باہمی محبت کو بڑھاتے ہوئے باہمی نفرتوں کو ختم کرنا۔ گلوبل افئیرز دنیا کے 15بڑے ممالک میں کام کر رہا ہے ۔ اس کے دائرہ کار میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، چائنہ ، جاپان ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر بڑے ممالک آتے ہیں۔ ان ممالک میں ہمارے نمائندے اس مشن کو پھیلا رہے ہیں ۔ یہ لوگ گلوبل افئیرز کے لئے ایک بیش قیمت سرمایہ ہیں۔ آنے والے دنوں میں ہمارے مشن کی آواز دنیا بھر میں گونجے گی۔پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں عشروں سے جو دوستانہ تعلقات چلے آ رہے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

بلوچستان امن کا خطہ ہے۔ یہاں کچھ بیرونی طاقتیں امن وامان اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیںجن کا قلع قمع کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ بلوچستان کی ایک غیور بیٹی ہونے اور ایک سیاست دان ہونے کے ناطے میں نے بلوچستان کی مظلوم عوام کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور تاحیات اٹھاتی رہوں گی۔ پاکستان اور دنیا بھر میں میڈیاکو کسی بھی ریاست کا پانچواں ستون مانا جاتا ہے۔ اگر میڈیا اپنا کردار صحیح طریقے سے ادا کرے تو امن امان قائم کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے بلکہ دنیا بھر میں ملکی وقار کی بقاء بھی اسی سے ممکن ہے۔ ہم گلوبل افئیرز کے ذریعے دنیابھر کو پاکستان کے حوالے سے وہ پیغام دے رہے ہیں جو کہ شاید اس سے پہلے نہ دیا گیا ہو۔

گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک قرار دیا جا رہا ہے جسکی بنیادی وجہ یہاں کے حالات اور موجودہ سیاسی صورت حال ہے ۔ اس کے علاوہ دہشت گروی جیسے واقعات سے اور بھی ملکی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میں آج کی اس تقریب کے حوالے سے میںسب کو باہمی امن کے قیام کی دعوت دیتی ہوں ۔ ہمارا میگزین دنیا میں ان تمام لوگوں کی آواز بنے گا جو امن کے داعی ہیں ۔ پاکستان گزشتہ عشرہ سے دہشت گردی جیسی لعنت کا شکار ہے جس میں ہم لاکھوں معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان گنوا بیٹھے ہیں ۔ ہم ظالم نہیں بلکہ مظلوم ہیں ۔میں آج اس تقریب کے حوالے سے عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پاکستان سمیت افغانستان ، عراق، شام، لیبیااور کشمیر میں امن و امان قائم کرنے میں ہنگامی بنیادوں پر انپا کردار ادا کرے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ عمران حسین نے کہاکہ گلوبل افئیرز ایک منفرد میگزین ہے جس نے تھوڑے ہی عرصہ میں وہ کچھ کر دکھایا جو کہ بڑے بڑے ادارے بھی نہ کر سکے۔

میں نے بہت سے میگزین دیکھے مگر اس کے منفرد انداز نے مجھے بہت متاثر کیا۔ میں امید کرتا ہو ں کہ آنے والے دنوں میں یہ میگزین اپنے مقاصد حاصل کر کے کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔ گلوبل افئیرز کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد بھی دی اور ہر طرح کے تعاون کا یقین بھی دلایا۔ پاکستانی قوم چوہدری شہزاد اختر سے امید کرتی ہے کہ وہ” گلوبل افئیرز ”کے ذریعہ امن کا سفیربننے گئے۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post چودری عبدلروف ڈوگہ کی جانب سے اشفاق احمد چودھری کے اعزاز میں ظہرانہ
Next Post مظفر گڑھ، لنڈی پتافی کی آمنہ سے سونیا تک
Muzaffargarh

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.