yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

مشتاق احمد نوری کی صدارت میں بزم غزل کے زیر اہتمام بین الاقوامی آڈیو نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

F A Farooqi May 18, 2016 1 min read
Bazme Ghazal Natiya Mushaira
Share this:
Bazme Ghazal Natiya Mushaira
Bazme Ghazal Natiya Mushaira
GHAZAL
GHAZAL

بشر سے مدحت محبوب جیسا کام لینا تھا
: شرف اللہ نے یوں ہی نہیں بخشا نیابت کا
پٹنہ (پریس ریلیز) واٹس ایپ کے سب سے مقبول انٹرنیشنل شعری گروپ ‘ بزم غزل’ کی طرف سے گزشتہ شب ایک شاندار بین الاقوامی نعتیہ آڈیو مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ مشاعرہ کی صدارت بہار اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر ایم آر چشتی ، ڈاکٹر منصور خوشتر اور کامران غنی صبا نے انجام دئیے۔

دیر رات تک چلے اس مشاعرہ میں ملک و بیرون ملک کے تقریباً دو درجن شعرائے کرام نے اپنے کلام پیش کئے۔ مشاعرہ میں صدر مشتاق احمد نوری کے علاوہ احمد اشفاق (قطر)، خورشید الحسن نیر (ریاض)، منصور اعظمی (قطر)،نور جمشید پوری (ریاض)، رخسار ناظم آبادی (بحرین)،منصور قاسمی (ریاض)، ڈاکٹر واحد نظیر(دہلی)، امام قاسم ساقی(آندھرپردیش)، فراغ روہوی (کولکاتا)،شاہ اجمل فاروق ندوی (دہلی)، اصغر شمیم(کولکاتا) ،فاروق اعظم عاجز مشکی پوری(دہلی)، شاہین سہسرامی، مرغوب اثر فاطمی،ڈاکٹر منصور خوشتر ،ا یم آر چشتی، جہانگیر نایاب، بشر رحیمی، نصر بلخی، کامران غنی صبا،ریاض خان قادری، یوسف جمیل، سید سرفراز الہدی قیصراور رضوان احمد دربھنگوی نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ دیر رات تک چلے اس مشاعرہ میں دنیا بھر سے باذوق سامعین بھی شعرائے کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے مشتاق احمد نوری نے کہا کہ واقعی یہ مشاعرہ بہت ہی کامیاب اور شاندار تھا۔شعرا نے بہت ہی عمدہ کلام پیش کیے۔ کچھ شعراء کے ترنم نے اتنا متاثر کیا کہ اب تک ان کا ترنم کانوں میں گونج رہا ہے۔ بزم اردو، قطر کے جنرل سکریٹری احمد اشفاق کے شکریہ کے ساتھ مشاعرہ کا اختتام ہوا۔ مشاعرہ میں پیش کئے گئے کلام کا منتخب حصہ پیش خدمت ہے:
مشتاق احمد نوری
زندگی بھر انہیں سینے سے لگا رکھوں گا
ان کی قربت کے جو لمحات میسرآئے
احمد اشفاق، قطر
نم عقیدت سے ہوئیں آنکھیں مری
جب پڑھا میں نے قصیدہ آپ کا
رخسار ناظم آبادی، بحرین
سورج، زمین، چاند ستارے اسی کے ہیں
سارے ہی معتبر یہ حوالے اسی کے ہیں
منصور اعظمی، قطر
در رسول ہے پروردگار آنکھوں میں
طلب ہے دید کی ان بیقرار آنکھوں میں
منصور قاسمی، ریاض
غار ثور میں رب نے نور یوں بکھیرا ہے
دشمنوں نے دیکھا تو مکڑیوں کا جالا ہے
خورشید الحسن نیر، ریاض
سب کے دل میں مثل انور ہے ثنائے مصطفی
چودہویں کا چاند ہے یہ جلوہ ہائے مصطفی
نور جمشید پوری، ریاض
نور نظروں کا بڑھے گا مری، سرمے کی طرح
خاک طیبہ کو ہم آنکھوں میں لگانے آئے
ڈاکٹر واحد نظیر، دہلی
بشر سے مدحت محبوب جیسا کام لینا تھا
شرف اللہ نے یوں ہی نہیں بخشا نیابت کا
فراغ روہوی، کولکاتا
چھوڑیں گے نہ ہر گز جیتے جی ہم آپ کا دامن شاہِ امم
جو تیرا نہیں وہ میرا وہ میرا نہیں اللہ کا جب فرمانا ہے
شاہین سہسرامی، سہسرام
کون گزرا ہے یہاں سے لے کے جلووں کی بہشت
دامنِ دل پر یہ کس کا نقشِ پا روشن ہوا
شاہ اجمل فاروق(دہلی)
سیرت کے آئینے میں کبھی خود کو دیکھئے
اس آئینے سے صاف کوئی آئینہ نہیں
مرغوب اثر فاطمی، گیا
چشم ظاہر نے آج دیکھ لیا
نور کا دائرہ رسول اللہ
امام قاسم ساقی، آندھراپردیش
حمید و احمد و محمود کو ہے میم سے نسبت
جو رشتہ میم کا سمجھا اسی کے حق میں جنت ہے
ایم آر چشتی، مظفر پوری
شہر محبوب سے لوٹا تو مجھے ایسا لگا
عمر بھر جیسے تڑپنے کی سزا پائی ہو
جہانگیر نایاب، کشن گنج
ضلالت کے سمندر میں یہ دنیا غرق ہو جاتی
”سفینے کو تباہی سے بچانے نا خدآیا”
ڈاکٹر منصور خوشتر، دربھنگہ
نبی کا نام جو وردِ زباں ہے
کھلا ایماں کا میرے گلستاں ہے
نصر بلخی، پٹنہ
پوچھا جو صحابہ نے اخلاق محمد کو
عائشہ کی وضاحت ہے قرآں کی صراحت ہو
کامران غنی صبا، پٹنہ
اب اور بارِ ہجر اٹھانا محال ہے
خوابوں میں ہی دکھا دے مجھے روئے مصطفی
سید سرفراز الہدی قیصر، پٹنہ
مدینے کی گلیوں میں کس نے جلایا
چراغ محبت سویرے سویرے
فاروق اعظم عاجز مشکی پوری
چشمہ بہنے لگا انگلیوں سے، ہے حجر موم تیری ادا سے
شق بھی سینا ہوا ہے قمر کا مکڑی تم کو چھپانے لگی ہے
بشر رحیمی، ویشالی
نعت گوئی ضامنِ بخشش عمل ہے مومنو
”مدحت سرکار میں ڈوبے ہوئے اشعار لکھ”
رضوان احمد دربھنگوی
گھر بیٹھے مدینے کا کیا میں نے نظارہ
ایسا ہی میرے ساتھ کئی بار ہوا ہے
یوسف جمیل، اورنگ آباد
انبیا آئے لاکھوں مگر
آپ محبوب رب ہو گئے
ریاض خان قادری، دربھنگہ
خدا کے نور کا جلوہ زمیں پر آنے والا ہے
نہ ہوگا جس کا سایہ وہ پیمبر آنے والا ہے

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Norway,National Day Rally
Previous Post ناروے کے قومی دن کی ریلی میں چوہدری غلام سرور، شاہد منیر اور خالد کسانہ شریک ہوئے، تصویری جھلکیاں
Next Post سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ بابرکت تقریب
Javeed Azeemi Meeting

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.