yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شفا

F A Farooqi May 17, 2016 1 min read
Parkinson
Share this:
Parkinson
Parkinson

تحریر: سید عرفان احمد شاہ
سر اور ہاتھوں کا بلا وجہ کانپنا رعشہ کہلاتا ہے یہ ایک موروثی بیماری ہے مگر کبھی کبھار ویسے بھی ہوتا ہے یہ بیماری پٹھوں کی کمزوری سے ہوتی ہے ۔کا نپناایک اعصابی بیماری جس سے خودبخود ہاتھ پاؤں کانپنے لگتے ہیںایک اعصابی بیماری کا نام جس سے خودبخود ہاتھ پاؤں کانپنے لگتے ہیںایک بیماری کا نام جس میں بدن کانپتا ہے ۔ پارکنسنز کو اردو میں عام طور پر رعشے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پارکنسن خطرناک عصبی بیماری ہے جس میں مریض کے جسم پر مستقل رعشہ طاری رہتا ہے، اعصاب کمزور پڑ جاتے ہیں اور انسان زندگی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ پارکنسن دماغ کے خلیوں کو کمزور کر دیتی ہے جنہیں تندرست حالت میں واپس لانا ممکن نہیں ہوتا۔ پارکنسن سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کا مکمل علاج تو دریافت نہیں ہو سکا تاہم دوا کے استعمال اور دماغی مشقوں سے اس کی تشخیص ضرور کی جا سکتی ہے۔ سائنس دان کہتے ہیں کہ انسانوں پر اس تحقیق کے تجربے میں ابھی وقت لگے گا۔ پارکنسن دماغ میں ان اعصابی خلیوں کی کمی کے باعث لاحق ہوتی ہے جو انسانی موڈ اور حرکات کنٹرول کرتے ہیں۔پارکنسن کا علاج ڈھونڈنے کے لیے سائنسدانوں نے پہلے چوہوں کے دماغ میں ڈوپامائین نامی پروٹین پیدا کرنے والے نیورانز کو ختم کیا۔ اس کے بعد سٹم سیلز کو انجکشن کی مدد سے چوہوں کے دماغ میں داخل کیا گیا۔

اس کے بعد پارکنسن سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کا خاتمہ ہو گیا۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس تجربے کے لیے درکار سٹم سیلز 2017 تک تیار ہو سکیں گے جس کے بعد اس بیماری کا علاج آسان ہو جائے گا۔انسانی دماغ ڈوپامائن نامی ایک کیمیائی مادہ پیدا کرتا ہے، جو پٹھوں اور عضلات کو لچک دار بناتا ہے اور جسمانی حرکات میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تاہم پارکنسنز سے متاثرہ افراد کا دماغ ڈوپامائن پیدا کرنا بند کردیتا ہے، جس کی وجہ سے مریض کے بازوؤں، ہاتھوں اور ٹانگوں میں رعشہ، حرکت میں سست روی، اعصاب میں اکڑاؤ اور توازن کی خرابی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ اگر مرض شدت اختیار کرجائے تو خوراک نگلنے، چلنے پھرنے اور بات کرنے میں بھی مشکل پیش آسکتی ہے۔

Laboratory tests
Laboratory tests

گوکہ یہ مرض کسی بھی شخص کو متاثر کرسکتا ہے۔ تاہم ساٹھ برس سے زائد عمر کے افراد عام طور پر اس کا شکار ہوتے ہیں۔عضلاتی انحطاط کے اس مرض کا مکمل علاج ممکن نہیں لیکن درست اور بروقت علاج سے اس کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔ ادویات ، جسمانی ورزش اور اگر ضرورت ہو تو آپریشن کی مدد سے مریض کی حالت میں استحکام لایا جاسکتا ہے۔ بعض اوقات دیگر اعصابی مسائل یا سر کی چوٹ کی وجہ سے بھی اس قسم کی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔ اس لیے ڈاکٹرز ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین تجویز کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ایسا کوئی لیبارٹری ٹیسٹ دستیاب نہیں جو اس مرض کی تشخیص کرسکے۔ اس لیے تفصیلی اعصابی معائنے پر انحصار کیا جاتا ہے۔

اس مرض کے تین اہم نتائج نکلتے ہیں: پہلے عضلات سخت ہوجاتے ہیں پھر کم زور اور آخر میں ان کی حرکت محدود ہوجاتی ہے اور یوں مریض روزمرہ سرگرمیاں انجام نہیں دے پاتا۔ اگر ادویات کے ذریعے ڈوپامائن درست سطح پر آ بھی جائے تو یہ مسائل برقرار رہتے ہیں۔ تاہم فزیوتھراپی سے ان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ”اس مرض کی ایک اہم بات یہ ہے کہ نہ تو ایک ہی دوا زندگی بھر استعمال کی جاسکتی ہے اور نہ ہی ایک قسم کی ایکسرسائز ہمیشہ کروائی جاسکتی ہے۔ پارکنسنز کی ایک عام علامت یہ ہے کہ مریض چلتے چلتے یا بستر سے اٹھتے وقت آگے یا پیچھے کی طرف گرجاتا ہے، جب کہ دوسری اہم علامت ‘فریزنگ گیٹ ‘ ہے یعنی جب وہ بستر سے اٹھتا ہے اور چلنا چاہتا ہے اس کا پہلا قدم نہیں اٹھتا۔ مریض آہستہ چلتا ہے ، چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا ہے۔ تاہم اس کے لیے رک کر مڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔”

Physical fitness
Physical fitness

ایک عام صحت مند شخص کی فزیکل فٹنس کی جانچ درج ذیل عوامل سے کی جاتی ہے:دل اور شریانوں کی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت، عضلات کی طاقت، عضلات کی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت، جسمانی لچک کی جانچ اور جسمانی ساخت ،تاہم پارکنسنز کے مریضوں کی فزیوتھیراپی میں تین اجزا بہت اہم ہوتے ہیں: عضلات کی کم زوری کو ختم کرنے اور عضلات کی طاقت میں اضافے کی کوشش، رعشے کی وجہ سے عضلات کی لچک میں کمی کا تدارک اور چال کی درستی۔پارکنسنز کے مریضوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حرکت کرنا ہی ان کے مسئلے کا حل ہے۔ اگر وہ یہ سوچ کر اپنی سرگرمیاں محدود کردیں کہ اس طرح ان کی حالت بہتر ہوجائے گی، تو یہ غلط ہے۔ ایک تجرباتی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کوئی صحت مند فرد بھی تین ہفتے تک بستر پر رہے اور حرکت نہ کرے تو عضلات کی طاقت میں ایک تہائی کمی آجاتی ہے۔ مریض اگر جسمانی سرگرمی میں کمی کردے تو وہ معذوری کی حد کو پہنچ سکتا ہے۔نیٹ ریسرچ سے رعشہ کا علاج میں یہ معلومات ملی۔

رعشہ کا کامیاب علاج اجزائ:ـ کلونجی، مغز بادام 30 گرام ، مغز گھیا 20 گرام ، زیرہ سیاہ 10 گرام ، فلفل دراز 10 گرام ، مرچ سفید 5 گرام ،طریقہ تیاری :ـ تمام ادویہ کو کوٹ پیس کر سفوف بنا لیں۔ خوراک:ـ ایک چمچ صبح نہار منہ اور ایک شام کو ہمراہ دودھ ، کچھ ماہ مستقل استعمال کریں۔ فوائد:ـ رعشہ کی وجہ سے سر کانپتا ہو ، ہاتھ کانپتے ہوں ،جسم کانپتا ہو حتی کہ نوالہ ہاتھ میں نہ پکڑ سکتے ہوں ، زبان چال اور گفتگو میں لڑکھڑاہٹ ہو ، رعشہ چاہے 25 سال پرانا ہو ، کچھ ماہ کے مستقل استعمال سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اسکے علاوہ دماغی کمزوری ، نسیان ، پرانے نزلہ و زکام ، ریشہ بلغم اور نظر کی کمزوری کیلئے نہایت مفید و مؤثر ہے۔

تحریر: سید عرفان احمد شاہ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Democracy
Previous Post جمہوریت میں ضد اور انا نہیں ۔مشاورت اور مذاکرات ہوتے ہیں
Next Post اونچا بولنا
High Speak

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.