yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صبر مصطفےٰ ﷺ

MH Kazmi May 9, 2017 1 min read
Patience of Muhammad Mustafa S.A.W.W
Share this:

اللہ تعالیٰ کی طرف سے مصائب کے ذریعے انسان کو آزمایا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے نبی علیہ السلام سب سے زیادہ مصائب و آلام سے آزمائے گئے ۔ان مصائب پر صبر کرنا اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے ۔جتنے بڑے مصائب انبیائے کرام پر آئے اتنا ہی زیادہ انہوں نے صبر بھی فرمایا ۔ہمارے نبی کریم ﷺ پر سب سے زیادہ مصائب آئے پر حضور اکرم ﷺ نے صبر کا وہ اعلیٰ مظاہرہ کیا کہ امام الصابرین کہلائے آج اسی صفت صبر پر حضور اکرم ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلو بیان کئے جاتے ہیں ۔
”حضرت سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرو ی ہے کہ غزوہ حنین میں نبی اکر م ﷺنے مالِ غنیمت تقسیم فرماتے ہوئے بعض لوگوں کو ترجیح دی‘اقر ع بن حابس کو سو اونٹ دیئے عیینتہ بن حصن کو بھی اتنے ہی دیئے شرفائے عرب میں سے بھی بعض کو ترجیحاًکچھ زیادہ مال دیا ‘ایک شخص نے کہا : اللہ کی قسم !اس تقسیم میں انصاف نہیں کیا گیا اور نہ رضائے الہی کو پیش ِنظر رکھا گیا (حضرت سےد نا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ) میں نے کہا : اللہ کی قسم !میں ضرور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ والہ وسلم کو بتاﺅں گا ۔ چنانچہ میں نے خدمت ِاقدس میں حاضر ہو کر یہ واقعہ بیان کردیا ِ‘ یہ سن کر آپ ﷺکا چہرئہ انور سرخ ہو گیا ‘ فرمایا : اگر اللہ اور اس کا رسول انصاف نہیں کریں گے تو کون کرے گا !پھر فرمایا : اللہ عزوجل موسیٰ (علیہ السلام)پر رحم فرمائے انہیں اس سے بھی زیادہ اذیت پہنچائی گئی لیکن انہوں نے صبر کیا ۔ (حضرت سےد نا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) فرماتے ہیں : میں نے کہا کہ آئند ہ میں آپ ﷺکی خدمت میں اس قسم کی بات نہیں پہنچا ﺅں گا ۔
صبر کا اجرتمام اعمال سے بڑھ کر :علامہ ابو الحسن ابن بطال رحمة اللہ علیہ شرح بخاری میں فرما تے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے نیک اعمال کی جزا کے ساتھ ایک حد بھی بیان فرمائی جیسا کہ فرمان باری تعالیٰ ہے ۔ترجمہ ”جو ایک نیکی لائے تو اس کے لئے اس جیسی دس ہیں۔“(القرآن)
پھر راہ خدا میں خرچ کرنے کی جزا اس سے بھی زیادہ رکھی اور فرمایا:ترجمہ ”ان کی کہاوت جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اُس دانہ کی طرح جس نے اُگائیں سات بالیاں ہر بالی میں سودانے اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللہ وسعت والا علم والا ہے ۔“(القرآن)
اور صبر کرنے والوں کا اجر بے حساب رکھا اور فرمایا:”اور بیشک جس نے صبر کیا اور بخش دیا تو یہ ضرور ہمت کے کام ہیں۔“(القرآن)
اذیت پر صبر کرنا اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنا ہے یہ انبیائے کرام علیہم السلام و صالحین عظام کے اوصاف میں سے ہے ۔اگر چہ اللہ تعالیٰ نے تمام نفوس کی فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ وہ تکلیف اور مشقت پر درد محسوس کرتے ہیں جیسا کہ حضور اکرم ﷺ کو انصاری کی بات سے تکلیف پہنچی حتیٰ کہ آپ کا چہرہ انور غصے سے سرخ ہو گیا لیکن آپ ﷺ نے صبر کیا اور پر سکون ہو گئے کیونکہ آپ صابرین کےلئے اللہ تعالیٰ کے وعدے و اجر کو جانتے تھے ۔ چنانچہ آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید کرتے ہوئے حضرت سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے صبرکو مد نظر رکھا اور صبر کیا ۔صبر کی کئی اقسام ہیں ۔چنانچہ امیر المو¿منین حضرت سیدنا مولا ئے کائنات علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا :صبر تین قسم کا ہوتا ہے ۔۱۔مصیبت پر صبر کرنا ۔۲۔طاعت(نیک اعمال )پر صبر کرنا۔۲۔معصیت سے صبر کرنا ۔ پس جس نے مصیبت پر صبر کیا اللہ تعالیٰ اس کے لئے تین سو درجات لکھے گا اور ہر درجہ کے درمیان زمین و آسمان کے درمیان کی مسافت (فاصلہ ) ہے اور جس نے طاعت پر صبر کیا اللہ تعالیٰ اس کےلئے سات سو درجات لکھے گا اور ہر درجہ کے درمیان ساتویں زمین سے لے کر منتھائے عرش کا فاصلہ ہے اور جس نے معصیت سے صبر کیا اللہ تعالیٰ اس کے لئے نو سو درجات لکھے گا اور ہر درجہ کے درمیان ساتویں زمین سے لے کر منتھائے عرش کا دگنا فاصلہ ہے ۔(شرح بخاری)
نبی کریم ﷺ کی توہین کفر ہے :رسول اللہ ﷺ کی توہین کرنا بالا جماع کفر ہے اور توہین کرنے والا با لاتفاق واجب القتل ہے اور اس کی توبہ قبول کرنے میں ائمہ مذاہب کے مختلف اقوال ہیں خواہ توہین آپ ﷺ کی ذات کی ہو یا آپ کے نسب کی ،آپ کے دین میں ہو یا آپ کی کسی صفت میں ہو اور یہ توہین کرنا خواہ صراحةً ہو یا کنایةً (چھپے الفاظ) تعریضاً(ایسا کلام جس سے مراد کچھ اور ہو اور اشارہ کسی اور جانب ہو ) یا تلویحاً(ایسا کلام جس میں بہت ہی دور کے معنی مراد لئے جائیں )اسی طرح کوئی شخص آپ کو بد دعا کرے ،اسی طرح (معاذ اللہ )کوئی شخص آپ پر لعنت کرے یا آپ کا برا چاہے ،آپ کے عوارض بشریہ یا آپ سے متعلق اشیاءیا اشخاص کا آپ کی طرف نسبت کرتے ہوئے بطریق طعن یا مذمت ذکر کرے، الغرض جس شخص سے کوئی ایسا کلام صادر ہو جس سے آپ علیہ السلام کی اہانت ظاہر ہو وہ کفر ہے اور اس کا قائل واجب القتل ہے ۔(الشفاءللقاضی عیاض)
حضور اکرم ﷺ کی تقسیم پر اعتراض کرنے والے کو سزا کیوں نہیں دی گئی ؟:جس نے حضور اکرم ﷺ کی توہین کی واجب القتل ہے حضور اکرم ﷺ نے اس شخص کو سزا نہیں دی ہو سکتا ہے کہ اس کا یہ قول ثابت نہ ہوا ہو اور چونکہ صرف ایک صحابی نے حضور اکرم ﷺ تک یہ قول پہنچایا تھا اور ایک شخص کی گواہی پر کسی کو قتل نہیں کیا جا سکتا ۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے غزوہ حنین کی واپسی پر حضور اکرم ﷺ نے چاندی تقسیم کی تو ایک شخص نے کہا اے محمد ﷺ عدل کرو ً تو امیر المو¿منین حضرت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حضور اکرم ﷺ سے اجازت مانگی کہ میں اس کو قتل کروں تو حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ۔(معاذ اللہ ) کہیں لوگ یہ نہ کہیں کہ محمد ﷺ اپنے اصحاب کو قتل کرتے ہیں تو یہ وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے حضور ﷺنے اس کو قتل نہیں کروایا۔
غیبت کی جائز صورت:علامہ ابن حجر عسقلانی فتح الباری میں فرماتے ہیں:” اس حدیث سے پتہ چلا کہ اگر کوئی شخص کسی حاکم یا معظم و محترم شخصیت کے بارے میں کوئی ایسی بات کہے جو اُس کی شان کے خلاف ہو تو اسے اس بات کی اطلاع دینا جائز ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ غیبت کی یہ صورت جائز ہے کیونکہ جب حضرت سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ خبر حضور اکرم ﷺ کو پہنچائی تو آپ نے انہیں اس سے منع نہ فرمایا کیونکہ حضرت سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ حضور اکرم ﷺ کی خیر خواہی کا ارادہ کیا اور آپ ﷺ کی بارگاہ میں اس شخص کی نشاندہی کی جو منافق تھا تاکہ اس سے بچا جا سکے اور یہ جائز ہے جیسا کہ کفار کی جاسوسی کرنا جائز ہے تاکہ ان کے مکرو فریب سے بچا جائے اور جس شخص نے حضور ﷺ کے بارے میں یہ بات کہی بے شک وہ بہت بڑے گناہ کا مرتکب ہوا پس اس کےلئے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ۔“(فتح الباری )
حدیث مذکور میں ہے کہ حضور اکرم ﷺ کو اس انصاری کی بات سے سخت صدمہ پہنچا اور آپ کو اتنا جلال آیا کہ چہرہ¿ انور سرخ ہو گیا لیکن آپ ﷺ نے غصے پر قابو رکھا ،صبر فرمایا اور کسی قسم کی کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی ۔چنانچہ ہمیں بھی آپ ﷺ کے اس سلوک سے سبق حاصل کرنا چاہےے اور غصے کے وقت اپنے اوپر قابو رکھنا چاہےے ۔لیکن یہ اس وقت ہے جب معاملہ ہماری اپنی ذات سے متعلق ہو اور اگر کوئی بد بخت شخص اللہ تعالیٰ یا اس کے پیارے نبی ﷺ یا اسکے دین کی توہین کرے تو ہمیں اسے معاف کرنے کا اختیار نہیں ۔جب اپنی ذات سے متعلق کسی بات پر غصہ آئے تو کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس میں اپنا نقصان کر بیٹھیں عموماً غصے کی حالت میں انسان ایسا کام کر جاتا ہے جس کے بعد اسے پچھتانا پڑتا ہے ،کیونکہ غصے کی حالت میں شیطان انسان سے اس طرح کھیلتا ہے جیسے بچہ گیند سے کھیلتا ہے ۔کئی آیات مقدسہ اور احادیث مبارکہ میں غصہ پینے کی فضیلت وارد ہوئی ہے یہاں چند فضائل بیان کئے جاتے ہیں:
غصہ پینے کے فضائل:اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ترجمہ:”اور غصہ پینے والے اور لوگوں سے در گزر کرنے والے اور نیک لوگ اللہ کے محبوب ہیں۔“(القرآن)
اُمت کے بہترین لوگ:نبی کریم ﷺ نے فرمایا:”میری اُمت کے بہترین لوگ وہ ہیں کہ جب انہیں غصہ آجائے تو فوراً رجوع کر لیتے ہیں۔“(معجم الاوسط)
سب سے زیادہ اجر والا گھونٹ:فرمان مصطفےٰ ﷺ ہے:اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس گھونٹ سے زیادہ اجر والا کوئی گھونٹ نہیں جو غصے کا گھونٹ بندے نے رضائے الہٰی کےلئے پیا۔“(ابن ماجہ)
سینہ ایمان سے بھر دیا جاتا ہے :فرمان مصطفےٰ ﷺ ہے : اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی گھونٹ اتنا پسندیدہ نہیں جتنا بندے کا غصے کا گھونٹ پینا پسند ہے ،جو بندہ غصہ پی لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے سینے کو ایمان سے بھر دینا ہے ۔“(کنزالعمال)
غصہ آنا بھی چاہےے :یاد رکھےے ! فی نفسہ غصہ برا نہیں ہاں غصے میں آکر شریعت کی نا فرمانی کرنا مذموم و ناجائز ہے ۔صحیح موقع پر غصہ آنا مومن کی علامت ہے ۔غصہ میں تفریط یعنی اس قدر کم غصہ آنا کہ بالکل ہی ختم ہو جائے یا پھر یہ جذبہ ہی کمزور پڑجائے ،یہ ایک مذموم صفت ہے کیونکہ ایسی صورت میں بندے کی مروت اور غیرت ختم ہو جاتی ہے اور جس میں غیرت یا مروت نہ ہو وہ کسی قسم کے کمال کا اہل نہیں ہوتا کیونکہ ایسا شخص عورتوں بلکہ حشرات الارض (یعنی زمینی کیڑے مکوڑوں ) کے مشابہ ہوتا ہے ۔حضرت سیدنا امام شافعی رحمة اللہ علیہ کے اس قول کا یہی معنی ہے :”جسے غصہ دلایا گیا اور وہ غصہ میں نہ آیا تو وہ گدھا ہے اور جسے راضی کرنے کی کوشش کی گئی اور وہ راضی نہ ہوا تو وہ شیطان ہے ۔“
اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی حمیت اور شدت کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرمایا:”مسلمانوں پر نرم اور کافروں پر سخت“(القرآن)
اور ایک مقام پر ارشاد ہوتا ہے :”کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل۔“(القرآن)
دین کی خاطر غصہ نیک لوگوں کو ہی آتا ہے :فرمان رسول ﷺ ہے :”دین کے لئے غصہ میری اُمت کے بہترین اور نیک لوگوں ہی کو آتا ہے ۔“(کنز العمال) ایک اور حدیث میں فرمایا گیا کہ ”سینوں میں موجود قرآن کریم کی عزت و عظمت کی خاطر حاملین قرآن کو بھی غصہ لاحق ہو جاتا ہے ۔“(کنز العمال)
صبر نبی ﷺ کے 6حروف کی نسبت سے حدیث مبارکہ اور اسکی وضاحت سے ملنے والے 6تحفے:
1﴿ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر عطا فرماتا ہے ۔
2﴿ صبر انبیائے کرام علیہ السلام اور صالحین کی صفات میں سے ایک اعلیٰ صفت ہے ۔
3﴿ حضور ﷺ کی توہین کرنا بالا جماع کفر اور آپ کی توہین کرنے والا واجب القتل ہے ۔
4﴿ اگر کوئی شخص کسی حاکم یا معظم دینی شخصیت کے بارے میں کوئی ایسی بات کہے جو اس کی شان کے خلاف ہو تو کسی کا اس تک یہ بات پہنچادینا جائز ہے ۔
5﴿ ہماری ذات کے بارے میں چاہے کوئی کیسی ہی غصہ دلانے والی بات کہے ہمیں غصہ پی کر صبر سے کام لینا چاہےے۔
6﴿ احکام شریعت کی خلاف ورزی دیکھ کر غصہ آنا مذموم نہیں محمود ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں غصہ پینے اور مواقع اظہار پر اسے ظاہر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ! آمین ۔

علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال پنجاب

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Love with country is faith
Previous Post وطن سے محبت ایمان ہے!
Next Post نزول رحمت کی رات٭٭٭٭٭٭٭٭ شب برات
Shab e barat******** night descent mercy

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.