yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

صبر ایوب علیہ اسلام

Yes 2 Webmaster February 22, 2016 1 min read
Sabar e Ayoub
Share this:
Sabar e Ayoub
Sabar e Ayoub

تحریر : وقار انسا
صبر ان اخلاق فاضلہ میں سے ہے جس میں ارادے کی مضبوطی اور عزم کی پختگی کی ضرورت ہے مجبوری اور لاچاری کی حالت میں کچھ نہ کر سکتے ہوئے کسی تکلیف ومصیبت کو برداشت کر لینا ہرگز صبر نہیں بلکہ اس کا تانا بانا استقلال و استقامت اور ثابت قدمی سے قائم رہتا ہے اس وصف کو قائم رکھنا اور اس کا باموقعہ صحیح استعمال ہی صبر ہے امام غزالی احیائے العلوم میں اس کا مفہوم یہ بیان کرتے ہیں خواہشات سے بد اعمال کو ترک کر دینا ایک ایسا عمل ہے جس کا ثمر ایک خاص کیفیت کی صورت میں پیدا ہوتا ہے اسی کا نام صبر ہے کہیں صبر کا مفہوم عفو درگزر سے عبارت ہے تو کہیں ضبط نفس استقامت وثابت قدمی کو صبر کہا گیا ہے اس کے مشکلات کو خاطر میں نہ لانا پریشانی ومصائب میں زبان پر شکوہ نہ لانے کو صبر کہا گیا کہ انسان ان کو اللہ تعالی کی مصلحت پر محمول کرے اور اسی ذات حکیم سے بہتر نتائج کی امید رکھے قرآن میں ایسے صاحب صبر لوگوں کی تعریف کی گئی ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ میں صبر کا پہلو بہت نمایاں ہے صبر انبیا کرام کا شیوہ رہا صبر وایمان لازم وملزوم ہیں حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے صبر کی بہت سی مثالیں ہیں- اسی طرح حضرت یعقوب علیہ اسلام حضرت موسی اور حضرت عیسی کا صبر بھی پڑھتے ہیں- سب نے بہت صبر کیا لیکن حضرت ایوب کا صبر طویل مدت پر محیط تھا حضرت ایوب علیہ اسلام اللہ کے وہ پیغمبر ہیں جن کی زندگی پیغمبران حق میں ایک مثالی صابر کی تھی صبر ایوب بڑا مشہور ہے -آپ کا جسم ایسی تکلیف میں مبتلا رہا کہ جسے برداشت کرنا بڑا مشکل تھا لیکن آپ نے اس تکلیف پر اتنے طویل عرصہ تک صبر کیا کہ آپ کا صبر بے مثال اور لافانی بن گیا حضرت ایوب علیہ اسلام بڑے مالدار اور خوشحال تھے اللہ تعالی نے بڑی شان و شوکت اور عظمت و عزت دی تھی۔

بیشمار نعمتوں سے مالا مال کیا تھا اتنی نعمتیں پاکر بھی آپ ہر وقت یاد الہی میں مصروف رہتے اور اللہ کی راہ میں اپنا تن من دھن قربان کرتے رہتے ایک مرتبہ اللہ تعالی نے شیطان سے ازراہ فخر کہا کہ دیکھو میرا بندہ کتنا فرمانبردار ہے اس پر شیطان نے کہا کہ حضرت ایوب کی تمام تر عبادت اور زہد وتقوی صرف خوف اور لالچ کی بنا پر ہے- یہ بے حدو حساب نعمتیں جو اس کو ملی ہیں۔

اگر اس سے چھن جائیں تو میں دیکھوں گا کہ وہ تیری عبادت کیسے کرتا ہے اور اس کا دل تیری اطاعت میں کیسے لگتا ہے اللہ نے جواب دیا کہ ایوب میرا بندہ ہے اور مال ودولت نہ ہونے سے بھی وہ میرا بندہ ہی رہے گا تو آزما کے دیکھ !شیطان کے کہنے پر حضرت ایوب پر آزمائش کا وقت آگیا – مال ومتاع سب راہ خدا جاتا رہا حتی کہ بیماری اور مصیبت نے آگھیرا یہاں تک کہ آپ کے جسم میں کیڑے پڑ گئے آپ شہر چھوڑ کر ویرانے میں چلے گئے مگر وہاں بھی اتنی تکلیف کے باوجود خدا کی یاد سے ایک لمخہ بھی غافل نہ ہوئے۔

آخر سو سال کی طویل بیماری کے بعد آپ نے اللہ کے حضور شفا یابی کی دعا مانگی تو آپ شفا یاب ہوگئے اور اللہ تعالی نے پھر اپنی نعمتوں سے نواز دیا اس شفا یابی کے لئے آپ نے جو دعا مانگی وہ دعائے ایوب کے نام سے مشہور ہے جو پارہ نمبر17 میں سور الانبیا کی آیت نمبر 83 ہے -جس کا ترجمہ ہے کہ مجھ کو تکلیف پہنچ رہی ہے اور تو سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے حضرت ایوب نے یہ دعا پڑھی تو اللہ کی رحمت امڈ آئی وہ اولاد جو چھن گئی تھی وہ واپس مل گئی جو شان وشوکت ختم ہوئی تھی وہ دوبارہ مل گئی۔

اس دعا کے اثر سے ان کی ہر تکلیف رفع ہوئی صبر کا وصف انسان میں قناعت اسقامت اور اور استقلال کے اوصاف پیدا کرتا ہے اور انسان کی زندگی کو بامقصد بنا دیتا ہے یہ جینے کا قرینہ اور قرب الہی کا وسیلہ ہے اور انسان کی لغزشوں اور گناہوں کا کفارہ بھی۔

تحریر : وقار انسا

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post لاہور میں راٹ ویلر ڈاگ شو، کتوں کی کیٹ واک
Next Post ٹنڈوالٰہ یار:کالعدم تنظیم کے 6 افراد زیرحراست

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.