yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جذبہ جہاد اور ضرب عضب

Yes 1 Webmaster August 12, 2015 1 min read
Zarb e Azb
Share this:
Zarb e Azb
Zarb e Azb

تحریر: اقبال زرقاش
کوئی مسلم معاشرہ جہاد کی روح سے بیگانہ ہو کر بطور آزاد قوم اور خود مختار قوم زندہ نہیں رہ سکتا ۔جہاد سے اعمال و آدابِ مسلمانی سرخرو ہو کر اُ خروی کامرانی کی حدوں تک پہنچاتے ہیں۔رسول پاکۖنے فرمایا کہ ” میری اُمت پر قیامت تک جہاد فرض ہے” گویا جب تک یہ کائنات قائم ہے جب تک دریا بہتے اور ہوائیں چلتی ہیں جب تک پھول کھلتے اور بلبل چہکتاہے جب تک چاند دَمکتا اور سورج چمکتاہے اور جب تک ظلم لہراتا اور ایمان پیچ و تاب کھاتا ہے جہاد ایک لازم رکن ہے ۔حضور ۖ ہی کا فرمان ہے کہ جس شخص نے جہاد میں حصہ نہیں لیا یا اس کے دل میں جہاد میں حصہ لینے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی، وہ منا فق ہے اور اسلام میں سب سے عبرتنا ک سزا منا فق کے لیئے ہے۔

حضر ت صدیق اکبر نے اپنی خلافت کا آغا ز ہی جہاد سے کیا تھا اگر وہ جہاد نہ فرماتے تو اسلام کی بنیاد متزلزل ہو جاتی اور جناب صدیق کا یہ فرمان بھی تاریخ میں موجو دہے کہ “جو قوم جہاد چھوڑ دیتی ہے وہ رسوا ہو جاتی ہے ” گویا جو قوم اپنے نظریات اور اپنے استحقاق کی حفاظت کے لیئے کٹ مرنے کا عزم نہیں رکھتی تاریخ کے چو راہے میں رسوائی اس کا مقدر ہوتی ہے اور مصلحت اور تدبیر کی کوئی قوت بھی اس قوم کو سنبھالا نہیں دے سکتی۔

میرے لیئے ہے فقط زور ِ حیدری کافی
ترے نصیب فلاطون کی تیزی ادراک

وہ قوم جو مسلمان ہوتے ہوئے جہاد کو ترک کرتی ہے، جسے اپنے مال و زر سے محبت ہوتی ہے، جو تن کی آرائش میں غرق ہوکر من کی دولت کھو بیٹھتی ہے ،جو سب کچھ دے کر صرف سر بچانے کو ترجیح دیتی ہے ،جو کٹنے سے بچے اور لُٹتی چلی جائے جس کے ضمیر کو خوں گُشتہ بیٹیوں کی تار تار عظمتیں بھی بیدار نہ کر سکیں ،جسے اپنے دین کی توہین تک گوارا ہو اور جس کے پاس صرف اقوال کی خوشنمائی ہو اور جس کے پردے میں وہ اپنے اعمال کی سیاہی کو چھپا رہی ہو اور جس قوم نے ناچ گانے اورعریانی و فحاشی کو تقافت کا حسن سمجھ کر اپنا لیا ہو ایسی قوم کی غیرت و حمیت ،عفت کی قبروں کا غازہِ شب تاب بن جایا کرتی ہے اور شمشیرو سنان کے لہو ترنگ جلوے اس سے روٹھ جایا کرتے ہیں وہ حالات کی سنگینی کا سامنا نہیں کر سکتی وہ رسم شبیر ی بھو ل جاتی اور کونوں کھردروں میں منہ چھپاتی ہے۔

Pak Amry
Pak Amry

وحدت کی حفاظت نہیں ،بے قوت بازو
آتی نہیں کچھ کام یہاں عقل خداداد
اے مرد ِخدا تجھ کو وہ قوت نہیں حاصل
جا بیٹھ کسی غار میں اللہ کو کر یاد
اگر ہم اپنی صفوں میں ایک دیر پا اتحاد اور حقیقی نظم و ضبط کے خواہاں ہیں تواس کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنے دلوں میں ایمان کو تازہ کریں جذبہ جہاد کوفروغ دیں اور سچے مسلمان بن جائیں تو کون و مکان کی رفعتیں آج بھی ہمارا حصہ ہیں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔بقول اقبال

کی محمد ٔسے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں کیا چیز ہے لوح و قلم کیا چیز ہے
فرمان خُدا وندی ہے

“تم اُن سے لڑتے رہو یہاں تک کے فتنہ باقی نہ رہے اور دین اللہ کے لیئے ہو جائے پھر اگر وہ باز آ جائیں تو سمجھ لو کہ ظالموں کے سوا اور کسی پر دست درازی روا نہیں “آج کراچی کے حالات ہمارے سامنے ہیں ایک لسانی جماعت جس طرح فتنہ برپا کیے ہوئے ہے اور اس کے حواری جس طرح جھوٹ اور منافقت کا سہارا لے کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مصلحت کی منافقانہ چادر اوڑھ کر ہم اس جماعت کی پردہ پوشی کرنے کے بجائے آج جذبہ جہاد سے سرشار پاک فوج اور رینجرز کا بھرپور ساتھ دیں ۔ چیخ و پکار کر کے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے والے “را” کے ایجنٹوں کے خلاف پوری قوم متحد ہو جائے تاکہ سانحہ سقوط ڈھاکہ جیسے ناپاک کرداروں کے حامیوں کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے اور اس ملک کے خلاف بیرون ملک میں بیٹھ کر سازشیں کرنے والوں کو ضرب عضب کے ذریعے ایسا سبق سکھایا جا سکے کہ آئیندہ پاکستان کے خلاف کوئی غداری کا مرتکب ہونے سے پہلے سو بار سوچے کہ اس کا انجام نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ پھر کوئی غدار راشد منہاس جیسے محب وطن مجاہد کے طیارے کا رُخ بھارت کی طرف نہ موڑ سکے گا۔ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم فیصلہ کریںکہ ہم نے پاکستان کے ساتھ غداری کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنا نا ہے اور غیر ملکی آلہ کاروں کا اس ملک سے خاتمہ کرنا ہے۔

ہماری پاک فوج ضرب عضب کے ذریعے جذبہ جہاد سے سرشار ہو کر جس طرح ملک دُشمن تنظیموں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ بدقسمتی سے آج بھی ہماری کچھ سیاسی جماعتیں الفاظی جنگ سے آگے کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں یہ منافقانہ حربے آخر کب تک؟ اگر سب کچھ فوج اور اسکے اداروں نے کرنا ہے تو پھر یہ سیاستدان کس مرض کی دوا ہیں۔ ان کا کام صرف اقتدار کا حصول اور کرپشن کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہی رہ گیا ہے تو پھر ایسی جمہوریت سے آمریت لاکھ درجے بہتر ہے جسمیں عوام سکھ کا سانس لیتے ہیں۔ آج ہر جمہوریت پسند شخص بھی ہمارے سیاستدانوں سے نالاں نظر آ رہا ہے اور عوام فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ رینجرز کو جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر کراچی میں امن کی بحالی کے لیے جذبہ جہاد سے ایک لسانی فتنہ کو بے نقاب کیا اور اس کے ردعمل میں وہ ملک دُشمن قوتیں میڈیا کا سہارا لے کر رینجرز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں تاہم ان کی تمام ناپاک سازشیں عوام کے سامنے آچکی ہیں دوسری طرف پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف لازوال قربانیاں دے کر وطن عزیز کی سرزمین کو ایسی قوتوں سے پاک کر رہی ہے جو ملک میں آگ اور خون کی ہولی کھیل کر امن و امان غارت کیے ہوئے تھیں۔ پاک فوج ڈٹ جاو پاکستان کا بچہ بچہ آ پ کے ساتھ ہے” تم لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے۔

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر: اقبال زرقاش

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Education
Previous Post نجی تعلیمی ادارے۔۔ لٹیرے؟ مافیا؟ یا ناسور
Next Post اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں
Pakistan Nation

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.