yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فلسطین کی حمایت پر امریکی کانگریس میں سلامتی کونسل کے خلاف قرار داد منظور

MH Kazmi January 7, 2017 1 min read
Passed the resolution against the Security Council in the US Congress to support Palestine
Share this:

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

Passed the resolution against the Security Council in the US Congress to support Palestine
Passed the resolution against the Security Council in the US Congress to support Palestine

حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں پارٹیوںکی جانب سے مشترکہ طورپرپیش کردہ قرارداد میں سلامتی کونسل کی منظور کردہ اس قرارداد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرکے اسرائیلی اقدام کوخلاف قانون قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی تھی۔ قراردارمیں مطالبہ کیاگیاہے کہ سلامتی کونسل اس قراردادکی زبان تبدیل یامنسوخ کرے۔وائس آف امریکا کے مطابق قراردادکے حق میں341 جبکہ مخالفت میں 80 ووٹ پڑے۔ قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ مستقبل میں اقوام متحدہ میں اس نوعیت کی قرارداد پیش ہونے کی صورت میںمخالفت کی جائے۔ امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی قراردادمیں سلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف قراردادکویک طرفہ اورمشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ اور اسرائیل  کوبلاجواز مورد الزام ٹھہرانے پر مبنی قراردیا گیا ہے۔قرارداد امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی اور رپبلکن ارکان ایڈوائس اورایلیٹ اینگل نے ایوان کے دیگر105ارکان کی حمایت سے پیش کی جن میں31کاتعلق موجودہ حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اسرائیل مخالف قرارداد کی زبان مکمل طورپرتبدیل یامنسوخ کردے۔ امریکا میں اسرائیل کی حامی تنظیموں کی طرف سے ایوان نمائندگان کے اس اقدام کا زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے۔دوسری طرف اسرائیل نے بطور احتجاج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کودیے جانے والے فنڈمیں6ملین امریکی ڈالرکی رقم کی کٹوتی کردی ہے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کو40 ملین سالانہ دیتاہے جومسئلہ فلسطین کے حل کیلیے بنائی گئی 4 کمیٹیوں کے بجٹ پرخرچ ہوتاہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ISIS is making false propaganda against Al-Qaeda, Ayman al-Zahiri severe criticized against Abu Bakr al-Baghdadi
Previous Post داعش القاعدہ کیخلاف غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے، ایمن الظاہری کی ابو بکر البغدادی پر سخت تنقید
Next Post بھارت میں غنڈوں نے زیادتی میں ناکامی پر مسلمان خاتون کے ہونٹ اور زبان کاٹ ڈالے
Thugs had cut off the lips and tongue of muslim lady on failure of Rape in India

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.