yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

دنیا بھر میں درجنوں اراکین پارلیمنٹ کی حراست پر پارلیمانی یونین کا اظہار تشویش

MH Kazmi June 8, 2020June 8, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز)انٹر پارلیمانی یونین نے دنیا بھر میں 43 اراکین پارلیمنٹ کو قید میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف حاصل کرنے کے لیے مناسب قانونی سہولتیں بھی حاصل نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹر پارلیمانی یونین نے خاص طور سے وینزیویلا، آئیوری کوسٹ اور ترکی کے اراکین پارلیمنٹ پر توجہ مبذول کی ہے۔ انہیں ایسے جیل خانوں میں رکھا گیا ہے جہاں بہت زیادہ قیدی ہیں اور اس بات کا اندیشہ ہے کہ یہ اراکین کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ یونین نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹر پارلیمانی یونین کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے وینزیویلا کے 139 اراکین کے بارے میں جانچ پڑتال کی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے انہیں حکومت ڈرا دھمکا رہی ہے۔ انہیں قید میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کا قصور یہ ہے کہ یہ وینزی ویلا کے صدر نکولس میڈورو کی مخالفت کرتے ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، کم از کم سترہ اراکین نے جلا وطنی اختیار کر لی ہے۔ کئی اراکین نے غیر ملکی سفارت خانوں میں پناہ لی ہے جبکہ بعض روپوش ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی کمیٹی کے منیجر ہوئیزنگا کا کہنا ہے کہ پانچ اراکین کی حراست خاص طور سے قابل تشویش ہے۔ انہیں بغیر کسی قانونی چارہ جوئی کے قید میں رکھا گیا ہے۔ انہیں جہاں قید میں رکھا گیا ہے، وہاں اس بات کا امکان ہے کہ یہ کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا وینزیویلا کے حکام سے کہا ہے کہ وہ ان قیدیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ مگر انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا اور اسی لیے ہماری تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انٹر پارلیمانی یونین نے ترکی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور سے 57 موجودہ اور سابق اراکین کے انسانی حقوق کو پامال کیا گیا ہے۔ ان سب کا تعلق کرد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں سے ہے۔ ان میں سات اب بھی قید میں ہیں۔ مینیجر ہوئیزنگا نے کہا کہ ہم نے ترک حکام سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے فوری جواب دیا ہے کہ یہ اراکین دہشت گرد تنظیم ‘پی کے کے’ کے ہمنوا ہیں۔ تاہم، ہمیں جو اطلاعات ملی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو اظہار رائے کی پاداش میں سزائیں دی گئی ہیں۔ اس طرح آئیوری کوسٹ میں حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے دس اراکین کے کیسیز کو انٹر پارلیمانی یونین نے جانچا ہے۔ انہیں 2018ء سے ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور یک طرفہ طور سے انہیں قید میں بھی رکھا گیا۔ انٹر پارلیمانی یونین کی انسانی حقوق کی کمیٹی کو خاص طور سے محصور پانچ اراکین پارلیمنٹ کے بارے میں تشویش ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان میں سے ایک کی طبعیت ناساز ہے اور اسے اس کے ذاتی معالج سے بھی ملنے نہیں دیا گیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post چین اور ہندوستان کے تنازعہ کی حقیقت ، سب جان جائیں گے ۔۔۔ہندوستانی سورمائوں کی گھگی کیوں بندھ گئی ہے
Next Post شیسپر گليشیئر پگھلنے سے آبادی اور شاہراہ قراقرم کو خطرہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.