yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

والدین سے حسن سلوک

Yes 2 Webmaster January 30, 2016 1 min read
Parents and Children
Share this:
Parents and Children
Parents and Children

تحریر: ملک نذیر اعوان
اللہ پاک نے صاحب ایمان کو والدین کے فرائض کے حوالے سے واضح طور پر خبردار کیا ہے اور قران کریم میں سورة بنی اسرائیل میں آیت نمر ،24,23 میں اللہ پا ک نے ارشاد فرمایا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے۔ تیرے رب نے حکم دیا ہے کہ اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو اور اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو اگر تیرے والدین میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جاہیں تو ان کو اف تک بھی نہ کہواور نہ ان کو جھڑکنا اور ان سے خوب ادب اور احترام سے بات کرنا اور ان کے سامنے نرمی اور انکساری سے جھکے رہنااور دعا کرتے رہنا کہ میرے پرودگار ان دونو ں پر رحمت فرمائے جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں پالا اور پرورش کی اور اسی طرح کے احکامات دیگر مواقع پر بھی قران پاک میں بیان کیے گئے ہیںمگر آج جو ہمارے معاشرے کا کلچر بن چکاہے کہ والدین کوہر طریقے سے ستایا جاتا ہے یہاں تک کے بعض لوگ والدین کو گالیاں گلوچ بھی دیتے ہیں اور مارتے بھی ہیںاور گھر سے باہر نکال دہ دہتیے ہیں اسلام میں اس کی قطعًا اجازت نہیں ہے اور ایسے لوگوں پر اللہ کا عذاب نازل ہو جاتا ہے تقربیاًآج سے نو سال پہلے کراچی میں غالباً سن 2006 میں بوڑھے اورضعیف العمر لوگوں کے لیے تین گھروں کو قائم کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس میں اضافہ کر دیا گیا تھا ۔

مزید اضا فہ ہوتا جا رہا ہے ان گھروں میں رہائش پزیر زیادہ تر بوڑھے اور زیا دہ عمر کے لوگ ہیں جن کو اپنے بیٹے یا قریبی رشتہ دار چھوڑ کر گئے ہیں یہ وہ وجوہات ہیں جس نے والدین کی دیکھ بھا ل کو اجنبیوں کے حوالے کر دیا بعض اوقات یہ بھی سلسلہ سا منے آجا تا ہے کہ اگر میا ں بیوی دونوں ملازمت کرتے ہیں تو پھر والدین کی دیکھ بھال کون کر ے یہ بھی بہت مشکل وقت ہے کہ میاں بیوی کو اپنے بچو ں کی دیکھ با ل کے ساتھ والدین کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے جس نے والدین کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی ہو وہ بھی یہ امید رکھتے ہیں کہ ان کی اولاد بھی اسی طرح ان کی خدمت کرے اور یہ حقیت ہے کہ بچے والدین کو وہ مبحت اور پیار نہیں دے سکتے جو انہوں نے اپنے بچوں کو دیا ہو تا ہے جس ہمدردی اور جذبے کے ساتھ پوری رات جاگ کر ماں گزارتی ہے جب بچہ ڈر کے مارے رو رہا ہو تو ماں اس کے آنسو خشک ہونے تک بے آرام ہوتی ہے کیونکہ ماں کی پدری محبت ہوتی ہے مثال کے طور پر آپ روز مرہ کی مثال لے لیں اگر آپ مارکیٹ میں جائیں تو آپ کو کوئی خالص چیز نہیں ملے گی اگر آپ کو خالص ملے گی تو وہ صرف ایک چیز ہے جو اپنے بچوں کیلئے والدین کی مبحت ہے اور قرآن و حدیث کی رو سے اسلام میں والدین کو بڑی اہمیت حاصل ہے ایک مرتبہ ایک صحابی حضور پاکۖ کی خدمت اقدس میں حاضر ہو اور فرمایا یا رسول ۖ میں جہاد میں جانا چاہتا ہوں تو آپ ۖ نے فرمایا کہ آپ کے والدین زندہ ہیں تو صحابی نے جواب دیا ۔

یا رسول ۖ زندہ ہیں تو آپ ۖ نے فرمایا یہ ہی آپ کا جہاد ہے اور آپ ۖ کا یہ بھی ارشاد ہے کہ اگر اولاد دن میں ایک دفعہ اپنی محبت بھری نظروں سے والدین کو دیکھ لے تو اللہ پاک اسے ایک حج کا ثواب عطا کرے گا تو صحابہ کرام نے پوچھا یا رسول ۖ اگر ایک آدمی دن میں سو مرتبہ اپنے والدین کو محبت بھری نظروں سے دیکھے تو کیا اس کو بھی سو حج کا ثواب ملے گاتو میرے اور آپ کے پیارے آقا ۖ نے فرمایا میرے پیارے صحا بہ اس شخص کوبھی سو حج کا ثواب ملے گا تو اسلام میں والدین کی اتنی فضلیت ہے اور والدین کی عزت واحترام کی ایک مشال یہ بھی ہے کہ حضرت با یزید بسطامی فرماتے ہیں رات کو ایک دفعہ میری والدہ نے مجھ سے پانی مانگا تو میں پانی لے کر جب آپ کے بستر پر آیا تووالدہ سو چکی ہیں تو میں پوری رات پانی اٹھا کر ماں کے پاس کھڑا رہا تو صبح جب میری والدہ کی آنکھ کھلی تو میں پانی کا گلاس اٹھا کر کھڑا تھا اس کو والدین کی دیکھ بھال اور مبحت کہتے ہیں۔

تو اسی وقت حضرت با یزید بسطامی کی والدہ کے دل سے اپنے بیٹے کے لئے دعا نکلی کہ یا اللہ با یزید بسطامی کو اس کا اجر دے اور ماں کے دل سے نکلی ہوئی دعا کبھی رد نہیں ہوتی اور اس دن سے حضرت با یزید بسطامی کو اللہ پاک نے ولی کا درجہ عطا فرمایا اس لئے پیارے بھائیوںاور بہنوںسے Request کرتا ہوں کہ اپنے والدین کے ساتھ خوش اسلوبی سے بات کیا کریں کل آپ کو بڑھاپے کاسامنا کرنا ہے اگر آج اپنے والدین کا خیال کریں گے تو کل آپ کی اولاد بھی آپ کا خیال کرے گی کیوں کہ انساں کی فطرت ہے کہ وہ للہ کی نعمتوں کا شکر نہیں کرتا ہے ۔

والدین بھی اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہیں مشال کے طور پر جس آدمی کی آنکھ نہیں ہے،پائوں نہیںہے اور ہاتھ نہیں ہے اس شخص کو ان اعضاء کی قدر ہے اس لئے ان بھائیوںپر ابھی کیا گزر رہی ہو گی جن کے والدین آج نہیں ہیں اس لئے اپنے والدین کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال اور خدمت کریں اور ان سے دعائیں لیں جس سے آپ کی دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی عیاض بن حمار سے روایت ہے رسول ۖ نے ارشاد فرمایا(اور اس میں ہے)، کہ اہل جنت تین قسم کے لوگ ہیں ، وہ حکمران جو انصاف کرنے والا اور اعمال خیر کی توفیق دیا گیا۔وہ ہر آدمی جو ہر مسلمان اور رشتہ دار کے لئے مہربان اور نرم دل ہو ۔ اور سوال سے بچنے والا وہ شخص جو عیال دار ہونے کے باوجود کسی سے سوال نہ کرے

Malik Nazir Awan
Malik Nazir Awan

تحریر: ملک نذیر اعوان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Crazy man smiling
Previous Post پاگل لوگ ۔پاگل معاشرہ
Next Post زیکا وائرس کی ویکسین کی تیاری تیز کر دی گئی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.