yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

والدین اولاد کے سروں کا تاج

Yesurdu March 19, 2016 1 min read
Share this:
Parents crowned
Parents crowned

حمد و ثنا تو اس مالک حقیقی کی ہے جس نے ہمیں انسان بنایا،شکر اس ربِ پاک کا جس نے ہمیں مسلمان و نبی آخر زماں ﷺکا امتی بنایا اور لاکھوں کروڑں ایسے احسانات کہ جن کا شمار کرنا بھی انسانی عقل سے بالاتر ہے ، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انسان کی عقل ایک خاص دائرہ کار تک محدود ہے اور وہ اُسی چیز کا احاطہ کر سکتا ہے جس کی توفیق اس کو اس کے پاک ربِ کریم نے عطا کی ہوآج میں ایک ایسی ہستی کے بارے میں لکھنے جا رہا ہوں جو کہ ہم پر رب کریم کا ایک عظیم احسان ونایاب تحفہ ہے جو کہ باقی تحائف (انسانی رشتوں میں )سے افضل و اعلیٰ اور قابل رحم و احترام ہے۔ میرا ایک کالم (بہو بھی کبھی بیٹی تھی )کچھ دن پہلے شائع ہوا تھا ، جس کا مقصد بہو کو بیٹی کی طرح تسلیم کرنے کے بارے میں لکھا تھاوہ ایک عمل تو میں نے کر دیا تاکہ سلنڈرپھٹ کر اور گیس کے دھماکے میں مرنے والی بہوؤں کی تعداد میں کچھ کمی واقع ہو سکے ، یہ حق ادا کرنے کے بعد ایک ایسا حق جو ابھی بھی باقی ہے اس کو ادا کرنے سے میں قاصر رہا ہوں اس ذات کے بارے میں لکھنے کو تو میں لکھ دیتا مگر میرے پاس الفاظ کا ملاپ ہی نہیں بن پا رہا تھا کہ کہا سے لکھنا شروع کروں اور کہاں پر ختم کروں کیونکہ اس ذات کے مجھ پر اس قدر احسانات ہیں کہ میں گنوانے کے قابل بھی خود کو نہیں سمجھ سکتا اور معذرت کرونگا کہ اگر مجھ سے کوئی بات بیان سے رہ جائے۔
کیونکہ لب تو آزاد ہیں مگر J.w کس کس بات کا بیان کروں ، کس کس کو چھوڑ کر
اس پاک ہستی کا نام لبوں سے نکالو تو چھین دل کو ملتا ہے، روح و سانس دونوں نکھر کر اس قدر خوبصورت انداز میں مہکنے لگتے ہیں کہ سار ا جہاں ہم کو رحمتوں کے آغوش میں دیکھائی دینے لگتا ہے ، یہ وہ پاک ذات ہے جس کے بار ے میں ذکرو آداب و احترام ہمارے پرسکون و روح پرور دین میں جگہ جگہ ملتا ہے جس سے ہمیں اُس ہستی کی عظمت کی قدر وتوقیر کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ اُس کے نام کی مہک اس قدر پر لطف ہے کہ اُس کے آگے سب گل و بہار ناکارہ بن جاتے ہیں ۔ اس کا ذکر میں کیسے بیان کر سکتا ہوں کہ جس کے قدموں تلے جنت کو رکھ کر فرما دیا گیا کہ ماں کی خدمت کرو ایک طرف تو ماں کے قدموں تلے جنت رکھ لی گئی اور دوسری طرف بولا گیا کہ جنت قدموں تلے ہی نہیں بلکہ اس کا دروازہ بھی تلاش کرو جو باپ کی خدمت کے بعد ہی کھلے گا۔ماں جی، امی جان، بے جی، مماجان ، امی حضور ، آپا جی، بے بے جی یہ سب الفاظ ایک مٹھاس کی کیفیات پیدا کرتے ہیں ماں کا لفظ میں “م” آتا ہے ، اور میم سے ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کا اسم گرامی محمدﷺبھی بنتا ہے، اسی میم سے مٹھاس، من ، میٹھااور میوہ بھی بنتے ہیں۔ قلم سے اس ہستی کے احسانات کا شمار کرنے کے لیے کتنے ہی لکھاریوں نے انتھک محنت کی مگر حق ادا پھر بھی نہیں کیا جا سکا، اور نہ ہی اس ہستی کا حق ادا ہو سکتا ہے۔ کیوں کے یہ ایک ایسی ہستی ہے جس کے احسانات کا شمار ہماری کسی بھی قلم سے ادا تو نہیں ہو سکتا مگر سب اپنا اپنا فرض نبھانے کے لیے کوششیں کرتے آرہے ہیں ،کر رہے ہیں اور کرتے ر ہیں گئے مگر اس ہستی کے بارے میں ہر کسی کے پاس مواد کا انبھار تو موجود ہے مگر الفا ظ کا اتنا ذخیرہ ہونے کے باوجود سب کے سب اس ہستی کے آگے نا پید اور آندھے، بہرے اور گونگے ہیں۔ لکھ لکھ کرکتابیں بھر دی گئی مگر حق ہے کہ حق ادا نہ ہو سکا۔ میں ایک شاعر ہوں مگر میرے پاس ایسے اشعار موجو د نہیں ہیں کہ میں ان شعروں کے اندر اس ہستی کو سمیٹنے کی کوشش کر سکوں، میں ایک لکھاری ہوں مگر میرے پاس الفاظ کا ایسا ذخیرہ نہیں کہ جن کو اکٹھا کر کے میں ایک کوزے میں بند کر سکوں، کوئی ایسا قلم نہیں دیکھا جو اس ہستی کے بارے میں لکھتے لکھتے فنا نہ ہوا ہو، کوئی ایسی سیاہی نہیں دیکھی جس کی رنگت اس نام کے جذبہ محبت سے بھی شوخ اور نمایاں ہو، کوئی ایسا زمانہ نہیں دیکھا جس میں اس ہستی کا حق ادا کیا گیا ہو، بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کا بیان زبان و قلم سے نہیں کیا جاسکتا ۔ میں نے اس ہستی کے بارے میں بہت کچھ لکھنا ہے مگر میں بے بس ہوں کیونکہ بہت سے ارمان ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا اظہار بھی نہیں کیا جاسکتا مگر وہ ارمان صرف آدمی اپنے دل میں ہی رکھ سکتا ہے، ماں کی قدر اگر جاننے کی ضرورت ہو تو ان لوگوں سے پوچھو جن کی مائیں مر گئی ہیںآج وہ خالی گھر کے درو دیوار کو دیکھ دیکھ کر روتے ہیں ، اپنے ارمانوں اور اپنے خوابوں کو اپنے من کے اندر چھپا کر دنیا کے سامنے مسکرانے کی ناکام کوشش تو کرتے ہیں مگر ان کے آثار واضع بتا رہے ہوتے ہیں کہ ان کی ماں مر گئی ہے۔۔ اور بہت سے تو شاعر مشرق علامہ اقبال رحمتہ اللہ کا شعر بھی پڑھتے ہونگے کہ “میں تیری خدمت کے قابل جب ہوا تو چل بسی”اور ساتھ میں ارمانوں کی ٹولی میں آنسوؤں کی ایک ٹھنڈی لہر کے ساتھ یہ آرزو کرتے ہوں گئے کہ اے کاش۔۔۔! آج ہماری ماں زندہ ہوتی ۔۔۔ جب میرے پاس کچھ نہیں تھا تو میری ماں نے بڑے دکھ اور مصیبتوں میں میری حوصلہ افزائی کی۔۔۔آج ہمارے پاس دولت ،شہرت، عہدہ، گاڑی ، بنگلہ ، محل، زمین و جائیداد، مال و زر کے انبار، اہل و عیال سے بھری محفل غرضیکہ سب کچھ ہے۔۔۔نہیں ہے صرف میرے پاس میری ماں نہیں ہے۔ اور اس کی کمی کسی بھی میدان میں پوری نہیں کی جاسکتی ۔یہ رب کا وہ انمول تحفہ ہوتا ہیکہ جس کانعم البدل موجود نہیں ۔۔مشہور و معروف گلوکارمرحوم عالم لوہار نے اپنی ایک غزل (ماں چھا زندگی دے نکے جے دل وچ سما ہے محبتا ں دا بسیرا)میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ بیان کیا کہ ایک لڑکا جو اپنی محبوبہ کے لیے اپنی ماں کا دل تو نکال کر لے جاتا ہے مگر جب راستے میں اس کو ٹھوکر لگتی ہے تو اس کے ہاتھ میں پکڑا ہوا دل بھی بیٹے کی محبت میں تڑپ کر بول اُٹھتا ہے کہ بیٹا کہیں چوٹ تو نہیں لگی۔۔۔ اسکے بعد رہی سہی کسر انور مسعو د نے اپنی نظم (اج بڑی دیر نال آیاں پتر بشیریاہ)میں پوری کر دی اور ماں کے جذبات و کیفیات کو اس محبت بھرے انداز میں بیان کر دیا کہ پیار، محبت، عشق و عقیدت کے جذبات اپنے پیمانے سے امنڈ آتے ہیں۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
Next Post عالمی بینک کے شعبہ انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی )کے و فد نے چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل آفس کا دورہ کیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.