yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاناما لیکس کی دوسری قسط، اپوزیشن کے موقف کو جھٹکا لگا

F A Farooqi May 17, 2016 1 min read
Panama Leaks
Share this:
Panama Leaks
Panama Leaks

تحریر : محمد اشفاق راجا
پاناما لیکس کی دوسری قسط نے مجموعی طور پر اپوزیشن کا کیس کمزور اور کرپشن مخالف تحریک چلانے والوں کی آواز کو توانا کیا ہے۔ پاناما لیکس کی دوسری قسط میں 259 افراد کی400 آف شور کمپنیوں کا پتہ چلا ہے اور ان پاکستانیوں میں ہر طبقہ فکر کے خواتین و حضرات ہیں تاہم جن کا سیاست اور سیاست دانوں سے تعلق ہے ان کی زیادہ تعداد حزب اختلاف سے متعلق ہے۔ اگرچہ ہر فرد اپنے عمل کا خود جواب دہ ہے تاہم جب مونس الٰہی کا نام بھی آئے گا اور عمران کے دوستوں کے علاوہ عبدالرحمن ملک کی ساجھے داری بھی نکل آئے گی تو صورت حال میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے۔

اب تو حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو لڑنے جھگڑنے اور گندے کپڑے بازار میں صاف کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے کہ جو بھی نام آئے ان کی وجہ سے سبھی بدنام ہوئے اور عوام کے ذہن یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ یہ سب ہماری قسمت سے کھیل رہے ہیں، ان آف شور کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 50ارب ڈالر ہے، اور یہ سب رقم پاکستان اور پاکستانیوں کی ہے اگر اتنی رقوم مْلک کے اندر ہوں تو پھر آئی ایم ایف اور عالمی بنک کی ضرورت کیا۔

دوسری طرف یہ بھی تکلیف دہ حقیقت سامنے آئی کہ مْلک کے اندرکوئی ایسا قانون نہیں کہ یہ رقوم واپس منگوائی جا سکیں، ماسوا اس امر کے کہ یہ تحقیق ہو کہ یہ رقوم کب اور کس حوالے سے گئیں اور کیا مْلک سے باہر غیر قانونی طور پر گئی تھیں۔

National Assembly
National Assembly

افسوس تو یہ ہے کہ ان پاناما لیکس کو یہاں سیاسی پوائنٹ سکورنگ بنا لیا گیا، حالانکہ یہ بہت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے اور ہر وہ شخص جواب دہ ہے جس کا کسی بھی حوالے سے آف شور کمپنی کے مالک سے کوئی بھی تعلق بنتا ہے۔ عوامی نمائندوں اور تمام سیاسی جماعتوں کا تو جذبہ ہی مختلف ہونا چاہئے تھا۔ یہ بھی انگلینڈ کی طرح پوری سنجیدگی اور توجہ سے پارلیمینٹ میں تمام پہلوؤں پر بحث کرتے اور پھر قابل عمل حل نکالتے، یہاں تو ایک دوسرے کو گالی دینے کا وطیرہ اختیار کر لیا گیا۔ اب یہ جو دوسری قسط سامنے آئی ہے تو اس کے حوالے سے سنجیدہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم محمد نواز شریف ہوں، عمران خان یا خورشید شاہ محترم آصف علی زرداری جو باہر بیٹھے ہیں، ان سب کو قومی سوچ کا مظاہرہ کرنا ہو گا، دوسری قسط کے بعد تو اس حمام میں جتنے ننگے ہیں سب سامنے آ گئے ہیں۔

عوام نے اپنے نمائندے منتخب کئے تو ان کو یہ یقین تھا کہ یہاں غربت، بے روزگاری اور صحت کے مسائل حل ہوں گے، لیکن یہاں ان مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے اور کرسی کرسی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، عوامی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں، ایسے میں امیر جماعت اسلامی کی تحریک زیاہ بہتر نظر آنے لگے گی کہ وہ صرف پاناما کی بات نہیں کرتے وہ ہر نوع کی کرپشن کے خلاف ”جہاد” کا نعرہ لے کر چلے ہیں، دوسروں کو ان کی پیروی کرنا ہو گی۔

اب لازم ہو گیا کہ وزیراعظم نے ”سب کا احتساب” کی بات کر کے اپنے سے شروع کرنے کی بات کی ہے تو اسے مان لیا جائے اللہ کا نام لے کر تنقیحات سے نکلیں اور احتساب کا عمل شروع کریں جو بھی زد میں آتا ہے آئے۔ پاکستان کا مال پاکستان کے عوام کی امانت ہے۔ یہ امانت لوٹانا ہو گی اب کوئی لحاظ نہیں، سب کا احتساب اور جلد ہونا چاہئے اس کے لئے مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے طے کریں۔

Muhammad Ashfaq Raja
Muhammad Ashfaq Raja

تحریر : محمد اشفاق راجا

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
MQI Vienna Naat Muqabla
Previous Post آل آسٹریا منہاج مقابلہ قرات، تقریر و حسن نعت کا انعقاد
Next Post سو سنار کی ایک لوہار کی
Nawaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.