yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاناما کیس: وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر پر سوالات

MH Kazmi January 16, 2017January 16, 2017 1 min read
Panama Leaks case: Judges question PM's speech in the parliament
Share this:

وزیراعظم نواز شریف کے وکیل سے پارلیمنٹ میں تقریر پر سوالات کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ پہلے آپ نے کہا کہ کوئی غلط بیانی نہیں کی، بعد میں کہااگر غلط بیانی کی بھی تو اس کو استثنیٰ حاصل ہے ، کیا اس استثنیٰ کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

Panama Leaks case: Judges question PM's speech in the parliament
Panama Leaks case: Judges question PM’s speech in the parliament

مخدوم علی خان بولے ’’پارلیمنٹ ہی استثنیٰ کوختم کرسکتی ہے، عدالت کو تعین کرنا ہوگا دو افراد میں کون سچا ہے۔‘‘پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے وکیل سے پارلیمنٹ میں تقریر پر سوالات میں جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ پہلے آپ نے کہا کہ کوئی غلط بیانی نہیں کی، بعد میں کہا اگر غلط بیانی کی بھی تو اس کو استثنیٰ حاصل ہے ۔جسٹس عظمت سعیدنے سوال کیا کہ کیا اس استثنیٰ کو ختم کیا جاسکتا ہے؟سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز لیکس کیس میں وزیر اعظم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے مقدمہ میں سزا سنائی گئی،نا اہلی سے متعلق تمام مقدمات میں فیصلہ شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ہوا، دوہری شہریت کے فیصلےکی بنیاد پر تقاریر پر نااہلی نہیں ہوسکتی۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ دوہری شہریت کے مقدمات میں فیصلہ براہ راست سپریم کورٹ نے کیا تھا، آپ اس نکتے کو کیوں بھول جاتے ہیں؟ مخدوم صاحب۔کوئی اعتراف نہ بھی کرے تو عدالت کیس کا جائزہ لے سکتی ہے۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی تشریح کیس کی بنیاد پر ہوئی، ممکن ہے اس حوالے سے آئندہ مزید فیصلے آئیں۔سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی پاناما پیپرز لیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔وزیراعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنےدلائل میں کہا کہ نا اہلی سے متعلق تمام مقدمات میں فیصلہ شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ہوا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ دوہری شہریت کے مقدمات میں فیصلہ براہ راست سپریم کورٹ نے کیا تھا، آپ اس نکتے کو کیوں بھول جاتے ہیں؟مخدوم علی خان نے کہا کہ دوہری شہریت کے حوالے سے آرٹیکل تریسٹھ ون سی واضح ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ دوہری شہریت کیس کے فیصلے میں یہ بھی واضح ہے کہ عدالت دائرہ اختیاررکھتی ہے، کوئی اعتراف نہ بھی کرے تو عدالت کیس کا جائزہ لے سکتی ہے۔عدالت نے صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ ریکارڈ سے کیس ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت نے ہر کیس کا حقائق کے مطابق جائزہ لیا تھا، دوہری شہریت کے حامل افراد کو صفائی کا موقع بھی دیا گیا، دوہری شہریت کے فیصلےکی بنیاد پر تقاریر پر نااہلی نہیں ہوسکتی۔
یوسف رضا گیلانی ناہلی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے مخدوم علی خان نے کہاکہ26 اپریل  2012 کو سپریم کورٹ نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سزا سنائی، اس سے پہلےیکم اپریل کو عدالت نے وفاقی حکومت کو سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہا، 4مئ کو اسپیکر نے رولنگ دی تو معاملہ دوبارہ سپریم کورٹ میں آیا۔19جون کو عدالت نے یوسف رضا گیلانی کووزیر اعظم کے عہدےسے ہٹانے کا حکم دیا۔مخدوم علی خان نے مبشر حسن کیس سمیت متعدد عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی پیش کیے۔جسٹس آصف کھوسہ نے استفسار کیا کہ مخدوم صاحب آپ کو مزید کتنا وقت لگے گا؟مخدوم علی خان نے کہا کہ تقاریر میں تضاد، زیر کفالت اور پھر دائرہ اختیار کے حوالے سے بات کروں گا،میری کوشش ہوگی آج 62 ،63 کے حوالے سے دلائل مکمل کروں، وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے دلائل دہراؤں گا نہیں۔وزیر اعظم کے وکیل کے دلائل کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی جمائیاں لیتے رہے، نعیم بخاری ایڈووکیٹ پر بھی نیند کا غلبہ طاری رہا اور وہ مسلسل اونگھتے رہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Please refrain from the controversial civil-military relations; by Ghulam Jillani khan on today
Previous Post سول ملٹری روابط کو متنازعہ ثابت کرنے سے گریز کیجئے!
Next Post دیپیکا پیڈوکون کے ’سونے کے لباس‘ نے دھوم مچا دی
Deepika Padukone looks amazing in shining golden dress @ xXx India Premiere

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.