yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پانامالیکس قدرت کی لاٹھی ،بدعنوان پکڑ میں آنے والے ہیں.!

F A Farooqi May 15, 2016 1 min read
Panama lakes
Share this:
Panama lakes
Panama lakes

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
آج اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ اِن دونوں مُلک ِ پاکستان کو پانامالیکس کے جِن نے اپنے پنچے میں جکڑ رکھا ہے، ساری پاکستانی قوم پانامالیکس کے جِن کے انجام کی جانب دیکھ رہی ہے، اَب جیسے جیسے وقت آگے کی جانب سرکتاجارہاہے پانامالیکس کا تنازعہ روزبروز کسی نئے موڑپر پہنچ رہاہے اور ہر لمحہ ایک نئے انداز سے کہیں کا کہیں نکلتا جا رہا ہے، گزشتہ دِنوں اِس میں اُس وقت اور زیادہ شدت آگئی جب سُپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جوڈیشنل کمیشن بنانے کے لئے لکھے گئے خط کو قانونی تحفظات کے ساتھ مسترد کر دیا تھا اَب اِس کے بعد سے پانامالیکس پر حکومتی گرفت ضرور ڈھیلی ہوتی محسوس ہورہی ہے اور ایسالگتاہے کہ اَب جیسے حکومت کو اپنی اکڑختم کرنی پڑے گی اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر پانامالیکس کے معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے میں دوقدم آگے بڑھ کراپنا کوئی مثبت کردار ضرور ادا کرنا پڑے گا۔

اگر اِس تناظر میں دیکھاجائے تو ابھی تک ہمارے وزیراعظم حزبِ مخالف کے پانامالیکس پر اُٹھائے جانے والے اعتراضات اوراپوزیشن کے ٹی اوآرز/ٹرمزآف ریفرنسز سمیت وزیراعظم کے پارلیمنٹ آنے پر اپوزیشن کے پوچھے جانے والے سوالات پر یہ کہتے آئے ہیں کہ ” یہ منہ اور مسور کی دال“ اسمبلی میں اسمبلی کی باتیں اور کمیشن میں کمیشن سے متعلق سوالات اور باتیں ہوگیں ،کوئی سیاستدان کمیشن بننے کی کو شش نہ کرے اور وغیرہ وغیرہ “ وزیراعظم نوازشریف کی پانامالیکس پر اپوزیشن سے متعلق کہی ہوئیں ایسی باتیں ہیں جن سے ابھی تک وزیراعظم حزبِ مخالف کو بہلاتے رہے ہیں اور اپنی اِنہی سیاسی اور غیرسیاسی باتوں اور جملوں سے اپوزیشن کے جذبات کو کئی سو فیصد فارن ہائٹ تک گرماتے رہے ہیں جن سے اِن دِنوں اپوزیشن کی جماعتوں کا پارہ ابلنے لگاہے اوراَب وہ اتنااُبل چکاہے کہ اپوزیشن والے اپنے جامے سے باہر آنے کو ہیں۔

مگر اَب جبکہ صدرِمملکت محترم المقام عزت مآب جناب ممنون حسین صاحب نے بھی ایک موقع پر اپنے بڑے منصب اور بڑے منہ سے پانامالیکس کے حوالے سے یہ بڑی بات کہہ دی ہے کہ” پانامالیکس قدرت کی لاٹھی ہے ، بدعنوان پکڑمیں آنے والے ہیں،کچھ ابھی کچھ ایک سال کے دوران پکڑے جائیںگے،مجرموں کو سزاملنے تک مُلک درست نہیں ہوگااور ایسی بہت سی چونکا دینے والی باتیں کہیں ہیں۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

یہاں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ اَب وزیراعظم نوازشریف صدر کی اِن باتوں پر کیا کہیں گے؟آج قوم وزیراعظم نوازشریف سے پوچھناچاہتی ہے کہ اَب کیا وزیراعظم نوازشریف صدرممنون حُسین کے لئے بھی ” یہ منہ اور مسور کی دال“والی بات کہیں گے ؟؟ یا اِن کا منصب دیکھتے ہوئے اِس سے بھی کوئی بڑی بات کہیں گے؟؟ بہرحال، اَب تو یہ وزیراعظم صدرممنون حُسین سے ہی پوچھیں کہ اُنہوں نے ایسی باتیں کن پیرائے میں کہی ہیں اور اِن کا اشارہ کس کی جانب تھا؟؟

بہرکیف، خبرہے کہ پچھلے دِنوں کوٹری میں چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حُسین نے (اپنے نرم و ملائم لہجے والے روائتی خطاب سے ہٹ کر ضرورت سے کہیں زیادہ بلنداور جذباتی انداز سے ) کہاکہ ” پانامالیکس قدرت کی لاٹھی ہے،بدعنوان پکڑمیں آنے والے ہیں،آنے والے ہفتوں ،مہینوں اور کچھ ابھی اور کچھ ایک سال بعدپکڑے جائیںگے،لوگ دیکھیںگے کہ کیسے کیسے لوگ گرفت میں آتے ہیں،کرپشن کامیدان مارنے والے (خواہ کوئی بھی ہو)نہیں بچ سکیں گے،اِن کا یہ بھی کہناتھاکہ”کرپشن کرنے والوںکے چہرے منحوس ہوجاتے ہیں،یہ لوگ اپنے چہروں کی وجہ سے جلد پہچان میں آئیں گے اور پکڑے جائیںگے

“(گویاکہ صدرممنون حُسین نے کرپشن کرنے والوں کا پیمانہ بھی بتادیاہے اور ساتھ ہی یہ بھی سمجھادیاہے کہ کرپٹ اور کرپشن کرنے والوں کی پہچان اِن کے چہروں پر برستی نحوست سے لگایاجاسکتاہے اور اِنہیں پکڑکر قانون کے مطابق سزادی جاسکتی ہے تو ایسے میں قوم اِن کے مشاہدے اور تجربے کی روشنی میں صدر ممنون حُسین سے یہ بھی پوچھناچاہتی ہے کہ کیا وہ اپنے اِس تجربے اور مشاہدے کی مدد سے یہ بتاسکتے ہیں کہ آج پانامالیکس میں آف شورکمپنیوں کے حوالے سے وزیراعظم اور اِن کے خاندان والوںکے نام آرہے ہیں اِن کے چہرے مبارک کے حوالے سے صدرِمحترم کوکیا لگتاہے؟اورکیا محسوس ہوتاہے؟؟اورذرایہ بھی تو قوم کو بتادیں کہ پانامالیکس میںوزیراعظم اور اِن کی فیملی ممبران کی آف شورکمپنیاں عیاں ہونے سے پہلے اِن کے چہرے کیسے تھے اور اَب کیسے ہیں؟)تاہم صدرِمملکت نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ”پانامالیکس کی وجہ سے پتہ نہیں کون کون سے معاملات اُٹھیں گے؟

Corrupt
Corrupt

لوگ دیکھیں گے کہ بہت سے لوگ جو اطمینان سے بیٹھے ہیں کہ ہم نے یہ کچھ کرلیاوہ کرلیاہے اِن کا کچھ نہیں ہوسکتا سب پکڑ میں جلد آئیں گے،یہ کہنے کے بعد اُنہوں نے بڑے وثوق سے اِس بات کا یقین دِلاتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ”یہ میری بات یاد رکھئے گاکہ کوئی واقعہ دوماہ بعد ہوگا کوئی چارہ ماہ بعد اور کوئی ایک سال بعد ہوگا، اللہ تعالیٰ کا ایک نظام ہے، کرپٹ لوگوں میں بھی مختلف درجات ہیں کوئی بہت زیادہ کرپٹ ہے اور کوئی درمیانہ کرپٹ ہے، لوگ اِسے دیکھیں یہ منحوس چہرے ہوتے ہیں چہرے سے نحوست ٹپک رہی ہوتی ہے“۔

ہاں البتہ ! اِس موقع پر اِنہوں نے اِس بات کو کھلے دل اور دماغ سے ضرور تسلیم کیاکہ ” 1970ءکی دہائی تک قومی ترقی کا سفر اطمینان بخش تھااِ س کے بعدبدعنوانی نے ترقی کی رفتار روک دی،ساتھ ہی اِن کا یہ بھی کہناتھاکہ پاکستان میں قابلِ اور اہل لوگوں کی کوئی کمی نہیں ، لیکن کرپشن اور سفارش کلچرنے کارکردگی کو متاثرکردیاہے،پاکستان ایک عظیم مُلک ہے،اِس مُلک کی خرابیاں اَب ختم ہوں گی کرپشن اور بدعنوانی کو جڑسے اُکھاڑ پھینکنا چاہئے اِس کے بغیر مُلک ترقی نہ کرسکے گا“آج اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے معصوم اور سادہ سوچ وفکر کے حامل صدرِ مملکت ممنون حُسین نے جتنی بھی باتیں کہیں ہیں متاثرکن نہیں ہیں مگراَب کیا ہی یہ اچھاہو کہ صدروزیراعظم ہاو ¿س سمیت اپنے اردگر نظریں دوڑائیں اور پانامالیکس میں نام آنے والے افراد کو اِن کے چہروں سے پہنچان کرقانون کے کٹہرے میں لائیں اور اِن سے صاف وشفاف تحقیقات کے بعد اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کریں اور قومی مجرموں کو سزادلائیں۔ختم شُد۔

Azam Azeem Azam
Azam Azeem Azam

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Oslo Adventure Park Opening Ceremony
Previous Post اوسلو میں ایڈوانچر پارک کی افتتاحی تقریب میں مبشر بنارس، چوہدری غلام سرور، چوہدری اسماعیل سرور کی شرکت
Next Post کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم کل اہم اعلان کریں گے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.