yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاناما کیس: سپریم کورٹ آمد پر سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر تنقید

MH Kazmi July 21, 2017 1 min read
Panama case: Politicians criticize each other on arrival of Supreme Court
Share this:

پاناما کیس کی آج پانچویں سماعت ہورہی ہے جب کہ سپریم کورٹ آمد کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت پر شدید تنقید کی جب کہ حکومتی ارکان نے بھی حزب اختلاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Panama case: Politicians criticize each other on arrival of Supreme Court
Panama case: Politicians criticize each other on arrival of Supreme Court

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لڑائی کسی فرد واحد یا خاندان کےخلاف نہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم نے قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑی جب کہ پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، توقع ہے کہ آج عدالت فیصلہ محفوظ کرلے گی اور امید ہے عدالت ہمیں مایوس نہیں کرے گی۔ پاناما کیس میں فریق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت اہم دن ہے، عوام کو سپریم کورٹ سے بہت امیدیں ہیں، آج کا دن روشن اور خوشحال پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوگا جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی قوم کا مستقبل وابستہ ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ سب سے بڑا امتحان سپریم کورٹ کا ہے ، عدالت نے ہمیں انصاف دیا تو فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ کے ججز حکومت کی جانب سے کسی دلیل کے منتظر ہیں جب کہ عدالت نے شاہی خاندان کو ثبوت فراہم کرنے کے لئے 3 مواقع دیے لیکن ٹھوس دلیل سامنے نہ آئی، ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیں۔

پاناما کیس کے ایک اور فریق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلے گا اور تابوت بھی جب کہ  نواز شریف ساری دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوگئے اور وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ پیپلز پارٹی پاناما کیس میں فریق نہیں البتہ اس کے رہنما پاناما کیس کی کارروائی دیکھنے کے لئے مسلسل پانچویں سماعت کے لئے سپریم کورٹ آئے۔  پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان کا سپریم کورٹ آمد کے موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں اس احتساب کو نہیں مانتے، وزیراعظم نے اپنی ذات کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور ملک کا ہر ادارہ مفلوج ہوچکا ہے جب کہ وہ احتساب کو استحصال کہہ رہے ہیں اور سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں اور وہ 2018 میں بھی منتخب ہوجائیں گے تاہم عمران خان کے لئے پاگل خانے میں کمرہ تیار کرائیں گے اور شیخ رشید اپنی جائیداد کی منی ٹریل دے دیں تو میں مستعفی ہوجاؤں گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Prosperous and peaceful Pakistan will bring from the decision of Panama case, Shah Mehmood Qureshi
Previous Post پاناما کیس فیصلے سے خوشحال اور پرامن پاکستان جنم لے گا، شاہ محمود قریشی
Next Post سامیعہ قتل کیس، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا وزیراعظم کو خط
Naz Shah member of parliament letter to the prime minister for the Samiya murder case

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.