yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
دلچسپ اور عجیب

دھڑکن

F A Farooqi May 22, 2015June 23, 2015 1 min read
Share this:
Cardiac
Cardiac

تحریر : شاہد شکیل
دل کی دھڑکن بند ہو جائے تو معالجین ایک بہت بڑے امتحان میں مبتلا ہو جاتے ہیں کیونکہ وقت کی کمی کے باعث اور آکسیجن کی سست روی سے مریض کا زندہ رہنا ناممکن ہوتا ہے لیکن دنیا بھر میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں کہ مردہ انسان زندہ ہو گیا، معالجین اسے معجزہ یا کرشمہ نہیں سمجھتے بلکہ سائنس کی ترقی ،ادویہ اور تھیراپی کا کمال کہتے ہیں معالجین کے مطابق ہائیپو تھر میا مریض (مردہ) کی زندگی واپس لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

مردہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے سے دل کی دھڑکن ریورس ایبل ہو جاتی ہے اور یہ ایک بہترین علاج ہے۔نئے طبی مطالعے سے ویانا میں ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ایک ڈاکٹر نے دل کی دھڑکن بند ہوجانے پر ری سیسیٹیشن علاج سے کامیابی کی تصدیق کی ہے ڈاکٹر کا کہنا ہے ہنگامی صورت حال میں خاص طور پر جب دل کی دھڑکن بند ہو تو جسم کو ٹھنڈک پہنچانے سے دل دوبارہ حرکت میں آجاتا ہے یہ ایک سمپل علاج ہے اور اسکی تربیت حاصل کرنا ہر فرد پر لازم ہے تا کہ بوقت ضرورت یہ عام علاج موثر ثابت ہو اس علاج (فرسٹ ایڈ ) سے کئی انسانوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ عام طور پر ڈاکٹر دس منٹ تک دل کی دھڑکن کو معمول پر لانے کی حتی الامکان کو شش کرتے ہیں اور ہر دسواں مریض ایسی ہنگامی صورتِ حال میں دماغ کو نقصان پہنچے بغیر دوبارہ زندگی پا لیتا ہے۔

کولون یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر جو انتہائی نگہداشت(آئی سی یو) سیکشن کے ڈائریکٹر اور ماہر سرجن ہیں کا کہنا ہے گزشتہ چند سالوں سے ہائیپو تھرمیا کے طریقہ علاج سے کامیابی ہوئی ہے اور کئی مریض طبی لحاظ سے موت کے منہ میں جا چکے تھے لیکن اس علاج سے انہیں دوبارہ زندگی ملی ڈاکٹر کا کہنا ہے نوے فیصد مریضوں کی حرکت قلب بند ہو جانے پر ٹھنڈک مثلاً برف پیڈ ،پیک اور انفوژیون کے استعمال سے علاج کیا جاتا ہے عام طور پر جسم کا درجہ حرارت چوبیس گھنٹے تک بتیس سے چونتیس ڈگری کم کیا جاتا ہے،ہائیپو تھرمیا اعصابی نقائص کو روکتا ہے،ہر چھٹے مریض کی حرکت قلب بند ہو جانے کی صورت میں اس طریقے پر عمل کیا جاتا ہے اس علاج سے مریض کے اعصابی نظام کو نقصان نہیں پہنچتا اور وہ دوبارہ زندگی پالیتا ہے یہ علاج ایک بہترین تھیراپی ہے،نیو یارک کے ایک ڈاکٹر نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ری سیسیٹیشن طب میں انقلابی پیش رفت ہے اور موت کا اختتام نہیں۔

Heart
Heart

ڈاکٹر کا کہنا ہے ایک ڈرائیور کی حرکت قلب بند ہوگئی اسے کلینک لایا گیا ہنگامی ٹیم نے ہر حربہ استعمال کیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور اسے مردہ تصور کر لیا لیکن ری سیسیٹیشن کے طریقہ علاج سے اسکے جسم کو ٹھنڈک پہنچائی گئی ٹھنڈا نمکین انجیکشن دیا گیا اور چالیس منٹ بعد وہ شخص اچانک اٹھ کھڑا ہوا مزید ایک گھنٹہ اسکا مکمل چیک اپ کیا گیا اور وہ ایک صحت مند انسان کی طرح کلینک سے روانہ ہو گیا،چالیس منٹ بعد کسی مردہ انسان کا زندہ ہو جانا کوئی معجزہ نہیں بلکہ طب میں انقلابی ترقی کا کرشمہ ہے۔حرکت قلب بند ہونے سے اموات کی شرح میں اضافہ جسم پیرا ڈوکسیکل کے رد عمل کا نتیجہ ہے جسم میں انفیکشن تباہ کن بیماری ہے اور اس رد عمل کی وسیع اقسام کے ساتھ اموات کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ زہریلا کیمیائی مواد خلیات میں سرکولیشن کرتا ہے اور آکسیجن کی کمی سے اعضاء کی حرکات میں ناکامی کا سبب بنتا ہے جسے طبی زبان میں ملٹی پل اورگان فیلور کہا جاتا ہے۔

معالجین کا کہنا ہے سرد تحفظ طویل عرصے سے جانا جاتا ہے اسی تحفظ کے تحت چھوٹے بچوں کو دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں آدھے گھنٹے سے پینتالیس منٹ تک برف کے پانی میں رکھا جاتا ہے جس سے ان کے دماغ کو نقصان پہنچے بغیر دل کی دھڑکن دوبارہ رواں ہو جاتی ہے،کئی بار دورانِ آپریشن بھی یہ علاج کیا جاتا ہے کیونکہ یخ بستہ پانی کے استعمال سے اکثر دل کی دھڑکن رواں ہو جاتی ہے۔ویانا کے ڈاکٹر نے اس عمل میں پیش رفت کی اور آہستہ آہستہ مریضوں پر استعمال کیا سرد تشخیص نہ صرف پروفیلکس کیلئے بلکہ اسے دل کی دھڑکن بند ہونے پر تھیراپی کے طور پر بھی استعمال کیا۔

Heartbeat
Heartbeat

مزید طبی پیش رفت برطانیہ کے ایک ڈاکٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ کامیابی سے کی جو دوہزار دو میں نیو انگلینڈ جرنل آف میگزین میں شائع ہوئی ،ڈاکٹر کا کہنا تھا ایک شخص ساڑھے تین گھنٹے تک مردہ رہا اور نئی تھیراپی یعنی ٹھنڈک کے استعمال سے دماغ کو نقصان پہنچے بغیر اسکے دل کی دھڑکن رواں ہوئی ، جاپان میں ایک تیس سالہ خاتون جنگل میں مردہ پائی گئی کیونکہ اس نے زیادہ مقدار میں منشیات کا استعمال کیا تھا چھ گھنٹے تک اسکے بدن کو بیس ڈگری سے کم پر لایا گیا اور کچھ دیر بعد وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔

دنیا بھر کے معالجین کا کہنا ہے انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اور اسے بچانے کیلئے ہنگامی صورت حال میں ہر انسان کا فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنا لازمی ہے ،ہنگامی صورت حال میں اوسطاً دس اور پندرہ منٹ کے اندر ایمبولینس پہنچ جاتی ہے لیکن اگر فرسٹ ایڈ کی تربیت کا کورس کیا ہو تو انسانی زندگی بچائی جا سکتی ہے مثلاً منہ میں آکسیجن کا داخلہ اور دل کا مساج وغیرہ اہم جز ہیں،دنیا بھر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ بینائی ٹیسٹ کے علاوہ فرسٹ ایڈ کا کورس لازمی قرار دیا گیا ہے ،جرمنی کے ادارہ صحت نے عام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ پہلی فرصت میں ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کیلئے فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کریں تاکہ کم سے کم اموات واقع ہوں۔

Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر : شاہد شکیل
visit official site:
http://www.aghaz.eu/

Heart HD
Heart HD
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Javid Azeemi with Ali Jilani
Previous Post صاحبزادہ سید علی جیلانی کی عظیمی یورپین نعت مقابلہ میں شرکت
Next Post کوئٹہ: ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی
Quetta Bomb Attack

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.