yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اے عرض فلسطین، مظالم جلد ختم ہونگے

F A Farooqi May 24, 2016 1 min read
Gaza
Share this:
Gaza
Gaza

تحریر : میر افسر امان
یہودیوں نے فلسطین میں صدیوں سے آباد لوگوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی ہیں۔یہودی تو تیرہ سو سال قبل مسیح پہلی بار فلسطین میں داخل ہوئے تھے۔ اِس سے قبل عرب فلسطین میں آباد تھے۔ تاریخی طور پر ثابت ہے کہ داخل ہوتے ہی مقامی فلسطینی آبادی کو زور اور ذبردسی ان کے گھروں سے باہر نکال کر خود آباد ہو گئے تھے۔ یہ ویسا ہی ہے جیسے یورپ کے گورے انگریزامریکا میں داخل ہو کر وہاں کی قدیم آبادی ریڈ انڈینز کو ان کے وطن سے نکال دیا تھا۔ یعنی انسانیت کے ساتھ ظلم میں یہودی اور عیسائی برابر کے شریک ہیں۔جب فلسطین میں بخت نصر نے پوری آبادی کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی اور یہودیوں کے ہیکل ملیمانی کو بھی تباہ کر دیا تھا اور یہودیوں کو فلسطین سے نکال دیا تھا۔

مگر حضرت عمر کے دور حکمرانی میں ہیکل سلمانی کی بنیادیں دریافت کر کے دیوار گریہ کی یہودوں کو اطلاع کی۔مگر یہ محسن شکن یہودی آج حضرت عمر کے احسان کا بدلہ چکانے کے بجائے فلسطینی مسلمانوں کے بوڑھے ، مرد و خواتین اور بچوں کو سفاکیت سے قتل عام کر رہے ہیں۔ اُندلس پر مسلمانوں نے آٹھ سو سال حکومت کی تھی۔ عیسائی دنیا میں یہودیوں کو چین سکون نہیں ملتا تھا تواندلس کے مسلمان حکمرانوں نے اپنے ہاں آرام و سکون سے رہنے دیا جس کا ذکر یہودیوں کے دانشور اپنی کتابوں میں کرتے آئے ہیں۔

پھر اسی اندلس سے جب مسلمانوں کو عیسائیوں نے شکست دی تو سلطنت عثمانیہ نے یہودیوں کو اپنے ملک میں پنا ہ دی۔ جب سلطنت عثمانی کمزور پڑی تو وہی یہودی اپنے محسنوں کے خلاف ریشہ دونیوں کرنے لگے اور عثمانی بادشاہ سلطان عبدلحمید کو معزولی کا پروانہ بھی یہی یہودی ہی لیکر آئے تھے۔یہودیوں نے اپنے ہر محسن کے ساتھ دغا کیا ہے۔ا سی بنیاد پر ہٹلر نے لاکھوں یہودیوں کو گیس کے چیمبروں میں ڈال کر قتل کیا تھا۔ جس کو یہودی ہولو کاسٹ کے نام سے ہر سال مناتے ہیں۔عجب اتفاق ہے کہ موجودہ دورمیں وہی عیسائی اور یہودی جو تاریخ کے ہر دور میں ایک دوسرے کے جانی دشمن تھے اب مسلم دشمنی میں ایک ہو گئے ہیں۔

Jews for Palestine
Jews for Palestine

عیسایوں نے ہی بلفور ڈیکلریشن کے تحت دنیا کے یہودیوں کو فلسطین میں داخل کیا تھا۔جہاں انہوں نے ظلم سفاکیت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ جس کی فلسطینیوں کے ساتھ یہودیوں کی زیادتیوں کی سیکڑوں قراردادیں موجود ہیں ۔ مگرعیسایوں اور یہودیوں کی ملی بگھت سے ان قراردادوں پر عمل نہیں ہو رہا۔عیسایوں کا سرخیل امریکا جو اس دور میں اپنا ورلڈ آڈر دنیا میں چلا رہا ہے فلسطینیوں کے ساتھ ظلم و سفاکیت میں برابر کا شریک ہے۔ روس بھی مذہبی تعصب کی وجہ سے فلسطینیوں کے ساتھ ظلم میں شریک ہے۔فلسطین تاریخی طور پر پندرہ سو سال قبل مسیح سے فلسطینیوں کا وطن ہے۔ان کا حق چھینا نہیں جا سکتا۔

بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے بیت اللہ سے قبلہ اول یعنی بیت المقدس تک سفر کیا تھا۔پھر بیت المقدس سے ہی آسمانوںں کا سفر شروع کیا تھا جسے مسلمان معراج النبی کہتے ہیں۔ اس لیے فلسطین تمام مسلمانوں کے لیے اہم ہے۔ صاحبو! کامل اور مستقل تو اللہ کی ذات ہے باقی سب فانی ہے۔ اس دنیا میں کبھی یونیوں کی، کبھی رومیوں کی،کبھی مسلمانوں کی اور اب یورپ و امریکاکی حکمرانی چلتی ہے مگر یہ ہمیشہ کے لیے نہیں۔کچھ مدت پہلے مسلمانوں سے عیسایوں نے اقتدار چھینا تھا۔یہ اقتدار آنی جانی شے ہے۔ بقول علامہ اقبال فلسفی شاعر کے” میں تم کوبتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہے۔

شمشیر سناں اول طائوس رباب آخر”تم اور امریکا جتناچاہو فلسطینیوں پر ظلم کر لومگر تم فلسطین کی مزاہمتی تحریک کو ختم نہیں کر سکتے انشاء اللہ۔ایک نہ ایک دن صحرائی شیر پھر سامنے آئے گا اور فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم ختم کروائے گا۔جہاں تک عرب دنیا کے ملکوں کے حکمرانوں کی بات ہے تو ابھی تک امریکا کے پٹھو کے طور پر کام کر رہے ہیں۔امریکا ان کو ایک دوسرے سے لڑا کر اپنا الو سیدھا کرتا رہتا ہے۔جب بھی مسلمانوں میں تنگ آکر کوئی مزاہمتی تحریک شروع ہوتی ہے تواس میں اپنے زر خرید لوگ ڈال کر ان سے ظلم ستم کرواتا ہے اور عام مسلمان یہ مظالم دیکھ کر ان تحریکوں سے متنفر ہو جاتے ہیں۔

ISIS Soldiers
ISIS Soldiers

داعش جیسی تنظیم امریکا نے خود بنائی جس کا اعتراف اُس وقت کی وزیر خاجہ اورموجودہ صدراتی امیدوارہیری کلنٹن نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔ یہ شیطانی چالیں کب تک چلیں گیں ایک نہ ایک دن حق ضرورغالب ہو گا اور باطل مٹ جائے گا کیونکہ باطل مٹنے کے لیے ہی ہوتا ہے۔ غزہ جو دنیا میںانسانوں کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی آبادی کے زیر استعمال ستانویں فی صد پانی مضر صحت ہے۔ اسرائیل نے پینے کا صاف پانی بھی روکا ہوا ہے۔ فلسطینیوں نے تحریک انتفاضہ شروع کی ہوئی ہے۔ سات ماہ میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ساٹھ کے قریب اسرائیلی فوجی بھی جہنم واصل ہوئے ہیں۔آئے دن فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ باہر کی دنیا سے آنے والے یہودیوں کی بستیاں بسائی جا رہی ہیں۔

اقوام متحدہ اپنی قراردادیں پاس کرتی رہتی ہے اور اسرائیل اسے اپنے پائوں تلے روندتا رہتاہے۔دنیا میں کہیں بھی اقوام متحدہ کی رٹ قائم نہیں ہوتی تو فوراً بین الالقوامی فوجیں بھیج دی جاتیں ہے کیا فلسطین میں اس خلاف وردی پر آج تک اقوام متحدہ نے فوج بھیج کر ظلم کو رکوایا ہے ہر گز نہیں۔ اس لیے کہ اقوام متحدہ امریکا اور مغرب کے لونڈھی کی حشیت سے کام کر رہی ہے۔دنیا کے مسلمان ایک ہو کر فلسطینیوں ی مدد کے آگے آناہو گا ورنہ اسرائیل ایک ایک فلسطینی کو ختم کر کے رہے گا۔

یہودیوں کے مذہب کے مطابق باقی دنیا کیڑے مکوڑے ہیں۔اے عرض فلسطین اور عرض فلسطین کے رہنے والوں اپنی جدو جہد جاری رکھوں اللہ کے ہاںدیر ہے اندھیر نہیں۔ کوئی نہ کوئی صلاح الدین ایوبی پھر پیدا ہو گا اور فلسطینیوں کے مظالم ختم کروائے گا انشا ء اللہ۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Chief Minister Punjab
Previous Post وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل
Next Post آمد رمضان مرحبا،،مرحبا
Ramadan Mubarak

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.