yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

فلسطین اور اسرائیل کا مسئلہ مذہبی جنگ نہیں بلکہ مشرق وسطہ میں علاقائی اور جغرافیائی تنازعہ ہے، ون وائس موومنٹ یورپ

Yes 2 Webmaster December 9, 2015 1 min read
Birmingham Seminar
Share this:
Birmingham Seminar
Birmingham Seminar

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) ون وائس موومنٹ یورپ، آکسفورڈ فائونڈیشن برطانیہ اور انسٹی ٹیوٹ فار لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے فلسطین اور اسرائیل کے مابین پر امن مذاکرات کے حوالہ سے دونوں اطراف کی عوام میں شعور و آگہی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سیمینار کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ فارلیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بر طانیہ میں انعقاد پذیر ہوا۔

جس کی صدارت معروف برطانوی سکا لر و ڈا ئر یکٹر انسٹی ٹیو ٹ فا ر لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈا کٹر اقتدار کرامت چیمہ نے کی جبکہ معزز مہمانان گرامی ون وائس فلسطین کے نمائندہ وسیم المصری ، ون وائس اسرائیل کی نمائندہ تانیہ فیراج ،ون وائس برطانیہ کی نما ئندہ مس جیس ، کلیم حسین دی آکسفورڈ فا ئونڈیشن برطانیہ کے علاوہ کرنل رچرڈ میبئرے QGM ڈپٹی کمانڈر برٹش آرمی ویسٹ مڈلینڈز ، پیر سید لخت حسنین چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ ، ڈاکٹر تھو مس پی ایچ ڈی ڈیپا رٹمنٹ یونیورسٹی آف برمنگھم ، زاہد چو ہدری چیئرمین برٹش پاکستانی پروفیشنل کونسل برطانیہ ، سمیرا فرخ چیف ایگزیکٹو نو ر ٹی وی برطانیہ ، انیلہ اسد وائس چیئر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ، ماریہ نوید ، جیرالڈ نیمبرڈ ، عطا ء اللہ فتظگبن، فرانسزواڈمز ، کلیئر تھامس ، جوزف قاہل ، رون سکیلٹن ، نبیلہ اوکینو، انو یوسف ، الیکسیا موکوطوس ،پا ئو لینا سزکلا رس ، سارا رکٹس ، منیبہ خالد ، سید منصور حسین شاہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کا مسئلہ خاصا حساس اور اہمیت کا حامل ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں اطراف کی عوام الناس کو اس مسئلہ سے آگا ہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ حقیقت کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا ہے کہ اس مسئلہ کی بدولت دونوں اطراف کی عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس تصادم کی بدولت وہ مسلسل پریشانی میں مبتلا ء ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ جو لوگ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں یا اس مسئلہ کو حل کی طرف لیجا نے کے لیے سنجیدگی سے سوچ بچار کررہے ہیں ان کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ آنے والے عام انتخابات میں ایسی جما عت اور سیاستدانوں کو کامیاب بنائیں جو اس مسئلہ کو حل کی طرف لیجانے کا عزم رکھتے ہیں جو ذاتی مفادات یا عزائم کی خا طر اسے مزید پیچیدگی میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

انہو ں نے کہاکہ پو ری دنیا کو اس بات کو تسلیم کرلینا چا ہیے کہ یہ ایک مذہبی نہیں بلکہ نظریاتی اور سیاسی مسئلہ ہے جومشرق وسطہ میں جغرافیائی اور علا قائی اختلاف کی بدولت پیدا ہو ا ہے جس کی آڑ میں یہو دیوں اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ابھا رنے کی کوشش کی جا تی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ مسلمانوں اور یہودیوں کی مذہبی جنگ نہیں ہے بلکہ علاقائی تنا زعہ ہے اسے گراس روٹ لیول پر سیاسی اور فوجی مداخلت کے بغیر قابل عمل بنایا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بیرونی طاقتیں اس مسئلہ کو جواز بنا کر نفرت اور قدورت کو فروغ دے رہی ہیں جس کی بدولت دونوں اطراف کا امن خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ اس جنگ کی بدولت دونوں اطراف کی عوام جہد مسلسل میں مبتلاء ہے اور انہیں مسائل کا سامنا ہے جب تک دونوں اطراف کے وہ لوگ جو اس مسئلہ کی نوعیت سے آگاہ نہیں ہیں ان کو اس سے روشناس نہیں کروایا جا ئے گا تو یہ مسئلہ جوں کا توں ہی رہے گا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ عوام ہی وہ حتمی قوت اور طا قت کا سرچشمہ ہیں جو حکومتوں اور افواج سے اپنے حقوق کو بحال کروانے میں قلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ دونوں اطراف میں بسنے والے باشعور اور مہذب افراد اس مسئلہ کو جلد از جلد منزل تک پہنچتا ہو ا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ عام عوام اگر اس مسئلہ کے حل با رے عملی اقدامات پہلے سے اٹھا لیتی تو شاید اتنی بڑی تباہی و بربادی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Deepika RanVeer Singh
Previous Post پاکستان میں چاہنے والوں کے پیار سے خوشی ملتی ہے: دپیکا، رن ویر سنگھ
Next Post افغان صدراشرف غنی اسلام آبادپہنچ گئے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.