yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کے پُرامن ایٹمی پروگرام اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی سیاست

MH Kazmi May 31, 2017 1 min read
Pakistan's peaceful nuclear program and the politics of nuclear suppliers group
Share this:

مغربی ملکوں بشمول امریکا بہادر جو پاکستان کے ساتھ دوستی کا ڈینڈورا پیٹتا رہتا ہے جن کی اکثریت عیسائیوں پر مشتمل ہے نے اسلامی پاکستان کے لیے ایٹمی توانائی کو شجر منوعہ قرار دیا ہوا ہے۔وہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو تو ایٹمی ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کو نیوکلئر سپلائرز گروپ کا ممبر بنانے کی سر توڑ کوشش کرتے رہتے ہیں۔صرف پاکستان پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔جبکہ ایٹمی توانائی صرف ایٹم بم ہی بنانے کے کام نہیں آتی اس سے زراعت، صحت میں بھی مدد ملتی ہے اور بجلی بھی پیدا کی جاتی ہے۔

پاکستان میں تو بجلی کی اشحد ضرورت ہے۔گیس، تیل،سولر ،ونڈ اور کوئلہ سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی ہے ۔ انسان ماحول بھی نہیں ہوتی ۔جبکہ ایٹمی توانائی سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے اور انسان دوست ماحول بھی ہوتی ہے۔ کینیڈا نے واحد کراچی کے بجلی گھر کے لیے بھاری پانی مہیا کرنا بند کر دیا تھا تو ہمارے ایٹمی سائنسدانوں دانوںنے دن رات انتھک محنت کر کے یہ کام مقامی طور پر کر لیا۔ دنیا میں صرف چین ہی ایک ایسا پاکستان دوست ملک ہے جس نے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر مہیا کیے ہیں۔مغربی ملکوں اور امریکا کی پابندیوں کے باوجود اللہ کے کرم سے پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک اور اسلامی دنیا کا پہلا ملک بنا جس پر اسلامی دنیا کو فخر ہے۔ان حالت میں پاکستان کے مشہور و معروف دانشور، دو قومی نظریہ اور اسلامی پاکستان کے محافظ،، سینئر صحافی،ملک کے ایک بڑے اخبا ر کے کالم نگار، دانشور،الیکٹرونک میڈیا چینلز پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے والے، انگریزی اور اردو میں دو رسالے نکالنے والے جناب نصرت مرزا پاکستانی قوم کی معلومات کے لیے ایٹمی طاقت کے پر امن استعمال اور اس کی زراعت، صحت اور سستی انرجی پیدا کرنے کے لیے سیمینار منعقد کراتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے کا ایک سیمینار ٢٤ مئی ٢٠١٧ء کورابطہ فورم انٹرنیشنل جو کہ ایک عالمی تھنک ٹینک ہے کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں” پاکستان کے پُرامن ایٹمی پروگرام اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی سیاست” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمنار میں ملک سے مایا ناز شخصیات نے شرکت کر کے اس کو کامیاب بنایا۔سابق سفیر اور سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ پاکستان کے نیوکلیئر پاور بننے میں بڑی رکاوٹ پیدا کی گئی، 1974ء میں ہنری کسنجر نے بھارت کے دورے میں اندرا گاندھی سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل نہیں کرنے دیں گے ۔ اسکے بعد ہنری کسنگر نے ذولفقارعلی بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی اس ملاقات میں کیا ہوا یہ تو نہیں معلوم مگر بھٹو صاحب نے یہ اعلان کیا تھا کہ چاہے ہمیں گھاس کھانا پڑے مگر ہم ایٹم بم بنائیں گے۔ بھارت کی سازشوں کے باوجود ہم ایٹمی طاقت بنے، عالمی طاقتوں نے اس میں رکاوٹ پیدا کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ سیمینار سے سابق چیئرمین پی اے ای سی  ایڈوائزر نیوکلیئر کمانڈ ڈاکٹر انصر پرویز صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی صرف حربی صلاحیت کے لئے استعمال نہیں ہوتی، اسے توانائی کے حصول، صحت اور زراعت کے شعبوں کو فروغ دینے کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

صاحبو! اگر بجلی کی ہی بات کی جائے توپاکستان اس وقت بہت خراب پوزیشن میںہے۔ شہروں میں چھ چھ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور دیہاتوں میںبجلی آتی بھی کہ نہیں۔ غیر اعلانہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ملک کے کارخانے بجلی کی وجہ سے بند بڑے ہیں۔اس پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ ایک بڑا مسئلہ ہے، شارٹ فال 3200 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جسے نیوکلیئر ذرائع سے پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تیل، گیس، ونڈ اور سولر کے پلانٹس خاصے مہنگے ہوتے ہیں جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ایک کلو واٹ بجلی کا خرچ ایک سنیٹ تک آتا ہے، ہم 2020ء تک اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ یہ بات تو سہی ہے مگر ہمارے پہلے حکمرونوں اور ٢٠١٣ء سے اقتدار میں حکمرانوں نے بجلی کی پیداوار میں کوئی خاص اضافہ نہیں کیا۔اس کی وجہ بیڈ گورنر بتاہی جا رہی ہے۔ایک پلانٹ کا خرچہ کبھی کچھ ہوتا ہے کبھی بڑھ کر ڈبل ہو جاتا ہے۔ کبھی پلانٹ کو تیل پر چلانے کی کوشش کی جاتی ہے نہ چلنے پر گیس پر منتقل کرتے ہیں اس سے لاگت بڑھتی جاتی اور پاکستان کے لوگ پریشان ہیں۔ایئرکموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غیرذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، بھارت کی خواہش ہے کہ اُسے این ایس جی میں شامل کیا جائے لیکن اسکے جارحانہ اقدامات ہی اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، دُنیا کی سیاسی صورتِ حال بھی بھارت کے حق میں نہیں ہے، دُنیا یونی پولر سے ملٹی پولر ہورہی ہے جس کے اثرات نیوکلیئر سپلائرز گروپ پر بھی پڑیں گے اس لئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ این ایس جی کا معیار اور ایجنڈا بھی سیاست کی نذر ہو گیا ہے۔ویسے بھی دنیا بھارت کی بڑی اقتصادی منڈی کی وجہ سے اس کے طرف دار ہیں۔

بھارت کا ایٹمی پروگرام پاکستان کے ایٹمی پرگرام کے مقابلے میںزیادہ محفوظ بھی نہیں پھر بھی دنیا کے ملک اس کونیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ رکاوٹ ہے تو چین اور دوسرے پاکستان دوست ملکوں کی وجہ سے ہے۔پروفیسر ڈاکٹر طلعت اے وزارت نے کہا کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا جب ذکر ہوتا ہے تو صرف ہتھیاروں کی بات کی جاتی ہے جبکہ اس کی مدد سے صحت اور ایگری کلچر کے شعبے میں بھی مدد لی جارہی ہے، این ایس جی کے ذریعے نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، ساتھ ہی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی صلاحیت خطے میں بالادستی حاصل کرنے کے لئے حاصل کی جبکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اس کی بقا کے لئے ہے ہم دُنیا اور اس خطے کو پُرامن رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور این ایس جی میں شامل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن ظفر علی یوسفزئی نے کہا کہ بھارت کو عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل رہی، 2008ء سے بھارت کو این ایس جی میں شامل کروانے کی کوشش جاری ہے، اوبامہ نے بھارت کے دورے میں وعدہ کیا تھا کہ اس کی مدد کی جائے گی لیکن چین اور دیگر ملکوں کی مخالفت کی وجہ سے اُسے ممبر شپ نہیں مل سکی، پاکستان کا معاملہ بہت بہتر ہے ہم ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہیں۔

بھارت ایٹمی فیول کی پیداوار کو نہیں روک سکا اس کے جارحانہ عزائم ہیں۔نیو کلیئر سپلائر گروپ کے آئین میں لکھاہے کہ جب تک تمام ممبر ملک کسی نئے ملک کی شمولیت کے لیے ووٹ نہیں دیتے ،نیا ملک اس میں شامل نہیں ہو سکتا۔یہی وجہ ہے کہ بھارت ابھی تک اوباما کے وعدے کے باجود اس کا ممبر نہیں بن سکا۔ پروگرام کے آخر میں رابطہ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین نصرت مرزا نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ایٹمی ملک ہے اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مکمل اہلیت رکھتا ہے، بھارت سی پیک کی وجہ سے خطے کی بدلتی ہوئی اسٹرٹیجک اہمیت کے پیش نظر تنہائی کا شکار ہورہا ہے، ہم اپنی خارجہ پالیسی کو بہتر انداز سے مرتب کریں تو مزید کامیابیاں ملیں گی۔پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں اس کی ٍشمو لیت کے سارے اسباب موجود ہیں۔سیمینار سے اسلام آبا د کی اسکالر حلیمہ سعدیہ، سابق سفیر ظفر نواز جسپال، ڈاکٹر رضوانہ عباسی نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز اور طلبا کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Why despair of God's mercy
Previous Post اللہ کی رحمت سے مایوسی کیوں
Next Post کائنات کی خاتون اول۔ لخت جگر مصطفی ۖجناب فاطمتہ الزھرا سلاماللہ علیہ بتول
First Lady of the universe. Bare liver Mustafa (S.A.W.W) Fatima-tuz-Zahra (S.A) Batool

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.