yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

پاکستان آم کی برآمد ایک لاکھ ٹن سے بھی بڑھنے کا امکان

MH Kazmi September 29, 2016 1 min read
Share this:
pakistans-mango-exports-are-expected-to-grow-by-one-million-tonnes
pakistans-mango-exports-are-expected-to-grow-by-one-million-tonnes

کراچی: (یس اردو نیوز)آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ نام نہاد ماہرین کے غلط تبصروں کی وجہ سے ہارٹی کلچر کی تجارت بالخصوص پھل اور سبزیوں کی برآمدات کے شعبے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس سے زراعت پیشہ آبادی کا بڑا طبقہ بھی متاثر ہوگا۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سیزن میں آم کی برآمد 1 لاکھ ٹن کے ہدف سے بھی زائد رہے گی اور اس حوالے سے آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات بے بنیاد اور معلومات کی کمی کا نتیجہ ہیں۔

وحید احمد کے مطابق قرنطینہ ڈپارٹمنٹ 90ہزار ٹن سے زائد آم کی برآمد کے فائیٹو سینٹری سرٹیفکیٹ جاری کرچکا ہے، گزشتہ سال 68ہزار ٹن آم کی برآمد کے مقابلے میں رواں سال 30 سے 40ہزار ٹن زائد آم برآمد کیا جائے گا، پی ایف وی اے اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے اور معیار کی بہتری کیلیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں جن کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں تاہم میاں زاہد حسین اور دیگر نام نہاد ماہرین کے حقیقت کے برخلاف تبصروں اور تجزیوں کی وجہ سے ہارٹی کلچر کی تجارت، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کے شعبے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس سے زراعت پیشہ آبادی کا بڑا طبقہ بھی متاثر ہوگا۔

وحید احمد کے مطابق آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین کی جانب سے پریس کو جاری کردہ بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے آم کی برآمد حقیقت میں 60سے 70ہزار ٹن کے درمیان ہیں، میاں زاہدکا یہ بیان حقائق سے لاعلمی کانتیجہ ہے۔ وحید احمد نے میاں زاہد حسین سے درخواست کی کہ ہارٹی کلچر سیکٹر، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کے شعبے کو اپنی ٹریڈ پالیٹکس کا نشانہ بنانے اور ذاتی اختلافات یا محض بیان بازی کے لیے گمراہ کن حقائق پیش کرنے سے گریز کریں، حقیقت یہ ہے کہ وفاقی حکومت اور پی ایف وی اے کی کاوشوں سے پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آم دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پی ایف وی اے پاکستان میں آم کے معیار کو بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار کے آم کی برآمد یقینی بنانے کے لیے سخت کوششوں میں مصروف ہے ان ہی کوششوں کی وجہ سے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر پابندی کے خطرے کا کامیابی سے سامنا کیا گیا اور پاکستان نے یورپی معیار کے تقاضوں کو پورا کرکے دکھایا جس کی وجہ سے اس سال یورپ کو بھی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پاکستانی آم کی مختلف ملکوں میں تشہیری سرگرمیوں کے بھرپور نتائج حاصل ہوئے ہیں اور ان ملکوں سے خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔

پاکستان میں آم کی پیداوار کو بہتر بنانے اور ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزارت تجارت خرم دستگیر اور وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیوریٹی سکندر بوسن کی خصوصی سرپرستی اور معاونت حاصل ہے جس کا اندازہ گزشتہ دنوں ایوان صدر میں پہلی مرتبہ مینگو فیسٹیول کے انعقاد سے لگایا جا سکتا ہے جس میں 300سے زائد غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی اور پاکستانی آم کے ذائقے اور معیار کو بہترین قرار دیا۔

وحید احمد کے مطابق رواں سال کیلیے ایک لاکھ ٹن آم برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا جو تقریباً پورا ہوچکا ہے، آم کی برآمدات کے اعدادوشمار کو گمراہ کن طریقے سے پیش کیے جانے سے پھلوں کی برآمدات بڑھانے اور معیار کی بہتری کیلیے ایسوسی ایشن اور حکومتی اداروں کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
fund-allocation-for-trade-policy-could-not-started
Previous Post تجارتی پالیسی کیلیے فنڈز کا اجرا شروع نہ ہوسکا، بجٹ کٹوتی کا امکان
Next Post بھارت، خواب دیکھنا بند کرو!
indus-water-treaty-break-modis-diplomatic-thinking-is-defeated

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.