yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جانتے بھی ہو میں کون ہوں۔۔۔۔؟ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک ہیرو کی زندگی کی کہانی ، پاک فوج پر تنقید کرنے والے کم عقل اور دشمنوں کے ہاتھوں کا کھلونا بننے والے عقل کے اندھے ضرور پڑھیں

Web Editor November 5, 2018 1 min read
Pakistani secret agency ISI's story of a hero's life
Share this:

لاہور(انتخاب : شیر سلطان ملک) میں دکھائی نہیں دیتا مگر میں ہوں۔۔ تمہاری گلی کی موڑ پر کبھی رکشہ ڈرائیور بن کر کھڑا تمہارے گھروں کی حفاظت پر معمور ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کبھی تمہاری نوجوان اولاد کی حفاظت کے لیے کرکٹ اور ہاکی کے گراونڈز کی باونڈری لائن کے باہر کھڑا تماشائی بن کر۔۔۔۔۔۔
میں موجود ہوں۔۔۔۔۔۔ کسی مجذوب کا روپ دھارے تمہارے گھر والوں کی حفاظت کے لیے تمہارے شہر کے بازاروں میں ۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں احساس نہیں ہوتا مگر عین موقع پر تم سے بھیک مانگ کر تمہاری جیب کٹ جانے سے بچا لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ شہر کے لاری اڈہ پر اخبار بیچتے ہوئے تمہارے اردگرد سے باخبر رہتا ہوں۔ مگر تم ۔۔۔۔ مجھ سے بے خبر ہو کر چلتے ہو۔۔۔۔کسی ہسپتال میں نرسنگ سٹاف کا ممبر بن کر تمہاری جانوں کی حفاظت کرتا ہوں۔ تم دیکھتے ہو جب کبھی سگنل پر گاڑی رکتی ہے تو میں بس میں کوئی مرغ دال یا قلفی بیچنے والا بن کر چڑھ دوڑتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ تم قلفی یا دال خریدتے ہو مگر میں ۔۔۔۔۔۔۔ میں تمہیں ایک باحفاظت سفر کی ضمانت دے جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں پتا ہے جون جولائی کی تپتی اور لو دیتی دھوپ میں جب پرندے اپنے گھونسلوں میں چھپ جاتے ہیں میں امرود بیچنے والا بن کر یا پھر کباڑیا بن کر تمہاری گلیوں میں گشت کرتا ہوں۔ تاکہ شہروں کا کباڑا نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔ جانتے ہو جنوری کی یخ راتوں میں رات کی تاریکی میں سیٹی بجاتا تمہاری گلیوں سے گزرنے والا اکثر تمہارے محلے کا چوکیدار نہیں بلکہ تمہارے وطن کا چوکیدار ہوتا ہے۔
تم جانتے ہو مجھے اپنے وطن کے علاوہ عالم اسلام کی بھی فکر رہتی ہے۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کبھی میں ایک مجاہد بن کر وادی کشمیر کی بہنوں کے غموں کا مدوا کرنے پہنچ جاتا ہوں۔ ۔ ۔ ۔ کبھی ایک ہندو یا سکھ بن کر انڈین وزیراعظم کے پرسنل سیکیورٹی افسر کے فرائض سرانجام دیتا ہوں۔ کبھی انہی کی پارلیمنٹ کا نمائندہ بن کر تمہارے جذبات کے نمائندگی کرتا ہوں۔ تم مجھے دیکھتے نہیں میں کبھی کسی صحافی کا روپ دھار کر اسرائیلی فوجیوں کی مخبریاں کرتا ہوں ۔۔ تو کبھی فلسطینی مجاہدین کو ٹرینگ دیتا ہوں۔ میرا ہی کارنامہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدا بلند کروا دیتا ہوں۔۔۔ یہ میں ہی ہوں جو روس کو سہانے خواب دکھا کر پہلے افغانستان لاتا ہوں ۔ پھر امریکہ سے تعاون لے کر پوری دنیا کو روس کی جارحیت سے پناہ دیتا ہوں ۔ اور یہ میں ہی ہوں جو امریکہ کا دایاں بازو بن کر امریکہ کو ہی کاٹتا ہوں۔ یہ میری ہی چابکدستی ہے کہ امریکہ 12 سال تک افغانستان میں ٹکریں مارتا ہے۔ اور خوب سرمایہ تباہ کرتا ہے۔ البتہ اسامہ کا ڈرامہ ایبٹ آباد میں فلاپ کروا دیتا ہوں۔ یہ میرا ہی کارنامہ ہے کہ
خدمت کے نام پر بی ایل اے کے منصوبے کا مقابلہ اور بلوچوں کو منا لیتا ہوں۔ تم نہیں جانتے کہ تمہارا حج میرے بغیر کتنا مشکل ہو جائے ۔ میں حرم کی پہرہ داری پہ کھڑا ہوتا ہوں تاکہ تم اپنے لیے امن کی دعا کر سکو ۔۔۔۔۔۔ میں کسی نہ کسی کور میں برما تک پہنچ جاتا ہوں ۔ تاکہ انہیں لڑنا سکھا سکوں۔ میری لڑائی انڈیا، امریکہ اور اسرائیل سے بھی ہے۔ اور ان کے پالتوؤں سے بھی ٹی ٹی پی ، داعش، بی ایل اے جیسے بہت سے دہشت گردوں سے بھی ۔ مجھے ہر جگہ جانا ہوتا ہے۔ مجھے مسلم امہ کا خیال بھی رکھنا ہوتا ہے۔ اور ملت کفر کی ہر سازش پر نظر بھی ۔۔۔میں ملک کی ہر گلی سے لے کر کفر کے ہر ایوان تک موجود ہوں ۔۔۔۔۔ میں ہر وقت مستعد ہوں ۔ مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے سوچا کہ میں اتنا کچھ کیوں کرتا ہوں۔ کیونکہ مجھے فکر ہے۔ میں نے عراق اور صومالیہ کا حال دیکھا ہے میں نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرتے دیکھا ہے۔ میں نے شام اور مصر کا حال دیکھا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میرے مقابل سی آئی اے بلیک واٹر راء اورموساد جیسے مہنگے کرائے کے قاتل ہیں ۔
جن کا مقصد ہی مجھے، میرے پاکستان کو ختم کرنا ہے۔ میں جیتا ہوں اتنے دشمنوں میں ۔ غیروں کی سازشوں میں ۔۔ اپنوں کی دغابازیوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سارے دشمن جب مل کر حملہ کرتے ہیں تو کبھی کبھار مجھے زخم لگ جاتے ہیں۔ میں وسائل تھوڑے ہونے کے باعث نہیں پہنچ سکتا اور وہ وسائل کی زیادتی کے باعث کبھی کبھار جیت جاتے ہیں ۔ میں ان کی اس جیت کو ہار میں تو نہیں بدل سکتا ۔۔ مگر اپنے رستے زخموں کے باوجود ان پر ایسی ضرب لگا دیتا ہوں کہ ان کی جیت کی خوشی مانند پڑ جائے
تمہیں میری زیادہ فتوحات میری طرح نظر نہیں آتی ۔ مگر میرے زخموں کو کریدنے تم ہمیشہ پہنچ جاتے ہو۔۔ اتنے دشمنوں کے ہوتے ہوئے میں نے تمہیں برما، شام، فلسطین، کشمیر، صومالیہ ہیروشیما نہیں بننے دیالیکن ان ملکوں کو بےسہارہ بھی نہیں چھوڑہ ہم سے جتنا بھی ہو سکا ہم نے ہر مسلمان ملک کی مدد کی ہیں انکو لڑنا سیکھایا میں نے خود پہ زخم کھا کر تمہارے وجود جو آج پروقار بنایا ہے۔ آج تمہیں سی پیک دیا عالم اسلام کا سردار بنایا تمہیں ایٹمی طاقت بنایا کشمیر جہاد کو سہارا دیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The discovery of Secretary-in-law revealed a new strike
Previous Post عمران حکومت کے فیصلے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بجائے کیسے کیے جاتےہیں ؟ سیکرٹری داخلہ کے انکشاف نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا
Next Post خبریں کچھ ، حقائق کچھ اور ۔۔۔۔۔ عمران خان کے دورہ چین کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا ؟ پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے اب تک کی سب سے بری خبر آ گئی
The worst news ever came from Pakistan stock market

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.