yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایران عراق زائرین کو محرم سے پہلے سہولت دے دیں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

MH Kazmi July 16, 2020 1 min read
Pakistan and Iran border area, Taftan
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) چین اورایران کے درمیان مذاکرات اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت ان کاداخلی معاملہ ہے۔ جس پرہم تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بھارت خطے میں امن کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے جوخطے کے امن واستحکام کو متاثر کررہا ہے۔ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے نظرثانی پٹیشن فائل کرنے کی مدت 60 روز ہے۔ امید ہے بھارت اس معاملے میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے جمعرات کو اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو قانونی نوٹس بھجوانے کے حوالے سے ترجمان کا کہناتھا کہ قانون کے مطابق وزارت خارجہ سے رابطہ کیا گیااورلندن ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کیس میں نوٹس بھجوانے کیلئے کہا گیا تھاجس پرہم نے عمل کیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران سمیت کورونا وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جس کے پیشِ نظر محرم الحرام میں زائرین کے ایران جانے کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ زائرین کے ایران جانے کے حوالے سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ، اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ نے کورونا وبا، جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی، یورپی یونین کے ممالک میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی معطلی اور وزیراعظم کے ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں سہولت کے معاملات زیر بحث آئے۔بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ کرتار پور راہداری حکومت نے سکھ یاتریوں کی آمد و رفت کے لیے کھولی ہے تاہم کورونا وبا کے باعث بین الاقوامی سکھ یاتریوں کو روکا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حالات بہتر ہونے اور آمدو رفت دوبارہ شروع ہونے پر ان سکھ یاتریوں کی آمدو رفت بھی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں زندگیاں بچانے، آبرو اور آزادی کے لیے عالمی نگرانی اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹنگ میں اضافے کا مطالبہ دہرایا۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے تقریباً درجن بھر نمائندوں نے بھارت کی جانب سے جبری حراست، تشدد، سزائے موت، ماورائے عدالت قتل جبکہ عملی اور ڈیجیٹل لاک ڈاؤن پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلمانوں کو جمعہ و عید کے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہ دینا بھارت کے دوہرے کردار کی عکاسی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کی فراہمی تشویشناک معاملہ ہے، بھارت کی اصل نیت جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 7 جولائی کو چین، افغانستان اور پاکستان سہ فریقی نائب وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک مذاکرات کا انعقاد ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں چینی نائب وزیر خارجہ لوژاؤہوئی، افغان نائب وزیر خارجہ میرواعظ نبی اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے شرکت کی۔تینوں فریقین نے تفصیلی بات چیت کی اور کووِڈ 19 کے خلاف، افغان امن مفاہمتی عمل اور سہ فریقی تعاون پر اتفاق کیا اور روابط، تعاون مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ کے عزم کو دہرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بچوں کی حوالگی کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے نظر ثانی پٹیشن فائل کرنے کی مدت 60 روز کی ہے اُمید ہے بھارت اس حوالے سے پاکستان سے تعاون کرے گا۔ بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہانگ کانگ کے معاملے پر اصولی مؤقف ہے کہ ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے اور ہانگ کانگ سے متعلق معاملات چین کا اندرونی معاملہ ہیں۔افغانستان کی تجارت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 2010 سے ہمارا افغانستان کے ساتھ ایک معاہدہ ہے جس کے تحت ہم پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سلسلے میں کچھ ذمہ داریاں ہیں اس لیے افغان ٹرک پاکستانی سرحد سے گزر کر آگے جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے ایک برس میں ہر فورم پر بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اقدامات پر آواز اٹھائی ہے، گلگت بلتستان پر بھارتی میڈیا کی رپورٹس پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کلبھوشن یادیو بھارتی سفارتکاروں کو پکارتا رہا اورانھوں نے اس کی خبرگیری کے بجائے راہ فراراختیار کی، شاہ محمود قریشی
Next Post پی آئی اے کا بٹھہ بٹھانے کے ذمہ داروں کو تعین ہونا چاہیے اور انھیں سزا ملنی چاہیے، شیری رحمان
Sherry Rehman

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.