yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

پاکستانی کمیونٹی اتحاد فرانس کے زیراہتمام یوم دفاع کی پروقار تقریب کا انعقاد، تمام مکتب فکر کے لوگوں کی بھرپور شرکت

Yes 2 Webmaster September 22, 2015 1 min read
Paris Defence Day Party
Share this:
Paris Defence Day Party
Paris Defence Day Party

پیرس (یاسر قدیر) پاکستانی کمیونٹی اتحاد فرانس کے زیرا ہتمام یوم دفاع کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال تھے۔ پروگرام میں سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی، ادبی سمیت خواتین و حضرات کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان تحریک انصاف فرانس کے راہنما یاسر قدیر نے سرانجام دیئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت صحافی زاہد مصطفی اعوان نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت چوہدری منور جٹ نے حاصل کی۔ اس موقع پر شہدائے بڈھ بیر اور آج تک ہونے والے تمام شہدائے وطن کے لیے اصغر علی شمسی نے فاتحہ پڑھائی۔ یاسر قدیر اور معروف شاعر عاکف غنی نے حاضرین کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پیش کیا۔

بعدازاں نوجوان آمیش خان نے ملی نغمہ ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے“ سے تمام حاضرین محفل کو محظوظ کروایا۔ دوران تقریب ننھی بچیوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے جسے حاضرین محفل نے خوب سراہا۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سٹیج پر سفیر پاکستان کے ساتھ تشریف فرما تھیں۔

جن میں پاکستان سفارتخانہ فرانس کے ڈیفنس اتاشی جنرل محمد فواد حاتمی، ٹیکنیکل اتاشی گروپ کیپٹن عامر بشیر، اتاشی کیپٹن راشد محمود، پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا، پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عمر رحمن، ادارہ منہاج القرآن فرانس کے نائب صدر چوہدری محمد اعظم، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو (ڈاکٹر ارشاد کمبوہ)، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم، پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے سرپرست اعلیٰ چوہدری ممتاز احمد پکھووال، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد، اٹلی سے آئے ہوئے سینئر صحافی اعجاز پیارا شامل تھے۔ یاسر قدیر نے فرداً فرداً تمام مقررین کو تقریر کے لیے بلایا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ 6 ستمبرقومی وحدت ، یکجہتی اور قربانیوں کی زندہ مثال ہے۔ پاکستان آج بھی ایک نازک ، مشکل ترین صورتحال سے گزر رہاہے۔ پاکستان کی دشمن طاقتیں ارض پاک کی سا لمیت پر حملہ آور ہیں ملک میں سیاسی ، صوبائی اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جارہی ہے ۔ آج ہر محاذ پر اعتماد کا بحران ختم کرنا ہوگا۔ بے اعتمادی اور غیر ذمہ دارانہ رویے قومی دفاع کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ پوری قوم مادر وطن کی حفاظت اور دفاعی خطرات سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم دفاع اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرنے اور باطل کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے اس دن ہماری بہادر افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے اور اسے اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام و نا مراد کیا تھا۔ میجر عزیز بھٹی عزیز شہید سمیت فوج کے دیگر شہداءنے اپنی قیمتی جانیں دیکر ملک کا دفاع کیا جس پر آج پوری قوم فخر کرتی ہے۔

اس دن پوری قوم نے پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہوکر ثابت کیا تھا کہ وہ دشمن کے مقابلے میں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ ملک دشمن عناصر کی سرگرمےوں کو روکنے کے لےے پوری قوم کی ہمہ وقت تےاری اور وطن عزےز کو نہ صرف دفاعی بلکہ معاشی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فرانس کی سیاست میں خصوصی دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قومی دنوں کے موقع پر فرنچ لوگوں کو بھی ضرور مدعو کیا کریں تاکہ ان کو بھی ہمارے قومی دنوں کے بارے میں علم ہوسکے۔ سفیر پاکستان غالب اقبال نے آخر میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے میری درخواست پر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر جس طرح ایک پلیٹ فارم پر قومی دن منانے کا فیصلہ کیا ہے میں اس پر تمام پاکستانی کمیونٹی کا صمیم قلب سے ممنون ہوں۔

پاک پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع کا دن ہمیں اپنے ملک کی حفاظت کرنے کا عہد یاد دلاتا ہے۔ 6 ستمبر کے دن پاکستان آرمی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہےں کہ اپنے پیارے وطن پاکستان کی سا لمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہےں۔ ہمارا مستقبل ، ہماری خوشیاں صرف اور صرف پاکستان کی سا لمیت میں ہی پنہاں ہےں۔ اس موقع پر انہوں نے اس روایت کا خیرمقدم کیا کہ جس میں سفیر پاکستان غالب اقبال کی ہدایت کے مطابق تمام کمیونٹی نے مشترکہ پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے راہنما چوہدری شاہین اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبریوم دفاع پاکستان ہمیں ملکی دفاع کیلئے قربانی و ایثار کا درس دیتا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے حاصل ہونے والا ملک آج مشکل حالات سے دوچار ہے۔

6 ستمبر 1965ءکو قوم نے اتحاد کا ثبوت دیا تھا اسی اتحاد کی وجہ سے نہتے عوام نے بھارتی توپوں اورٹینکوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ آج اس جذبے کی ایک بار پھر ضرورت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر راہنما نعیم چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع کا مشترکہ پروگرام لائق تحسین ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم وطن عزیز کے قیام اور اس کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور اپنی آئندہ نسلوں کو ان بہادروں کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کا کفر عالم اسلام پر چڑھ دوڑا ہے ۔شام میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ۔کشمیر اور فلسطین میں ہنود و یہود مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں ۔ان حالات میں ضروری ہے کہ ہم امت کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ بھارت کا رویہ آج بھی وہی ہے جو 65ءمیں تھا لیکن اگر اس نے 65ءوالی غلطی کو دہرایا تو پھر بھارت کی مکمل شکست تک پاکستانی افواج پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما میاں ذوالفقار احمد جتالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے کہ اس وطن کی حفاطت کےلئے ہم نے تن من دھن سے قربانی دینی ہے۔ پاک فوج دن رات وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے کوشاں ہے اور ہمارے سجیلے جوان قربانیاں دے رہے ہےں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان مسلح افواج کا نام روشن رہے۔ پاکستانی مسلح افواج دنیا کی بہترین فوج ہے جو محدود وسائل میں بھی دشمن کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ اس وقت پاکستانی مسلح افواج ملکی اندرونی و بیرونی سرحدوں کو مستحکم کرنے کےلئے پاکستان کے استحکام کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ایسے میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہےں کہ وہ نڈر ہو کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہے

پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1965ءکی جنگ پاکستانی قوم نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تین اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے تحت لڑی گئی۔ اس جنگ میں پاکستانی فوج نے نہ صرف بھارتی فوج کی جارحیت کا مقابلہ کیا بلکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ بھارتی حکمران شروع سے ہی پاکستان کے خلاف تھے۔ بھارت لاہور اور سیالکوٹ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا مگر پاکستان کے غیور عوام اور بہادر افواج نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا اور ملک کا بھرپور دفاع کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان ہمارا قومی اور ملی دن ہے۔ اس روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہداءکی قربانیوں کو یاد کر کے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ ہمارے فوجی جوان پاکستانی سرحدوں کے محافظ اور جانثار سپاہی ہیں۔ 1965ءکی جنگ کے دوران پاک فوج نے جرا ¿ت و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں اور ہر محاذ پر دشمن کے دانٹ کھٹے کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔

1965ءکی جنگ کشمیر سے بھارت کا ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے لڑی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے مل کر اتحاد، تنظیم اور یقین محکم سے بھارتی افواج کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ اسے عبرتناک شکست دی۔ اٹلی سے آئے ہوئے سینئر صحافی اعجاز پیارا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے شہداءکی ارواح کے ساتھ تجدیدعہدکرتے ہیں کہ مادر وطن کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمارا سرکٹ توسکتا ہے مگر کسی صورت جھک نہیں سکتا۔ پاک افواج کے شہیدوں نے اپنے مقدس خون سے وفاورقربانی کے جوچراغ جلائے ہیں ہم انہیں بجھنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہ جوقوم اپنے شہیدوں کوبھول جائے وہ تاریخ کیلئے محض ایک بوجھ بن کررہ جاتی ہے ۔پاک افواج کے شہیدوں کی قربانی اورشجاعت ہماری قومی تاریخ کے نصاب کاجلی عنوان ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر سفیر پاکستان غالب اقبال سمیت تمام کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا جو ایک پلیٹ فارم پر قومی دن منارہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1965ءکی جنگ ملکی سلامتی کےلئے ایک آزمائش تھی ، جس میں پاک فوج کیساتھ پوری قوم سرخرو ہوئی۔ہما ری بہادر افواج نے بھا رتی جا رحےت کا منہ تو ڑ جو اب دےکر اقوام عا لم کو بتا دےا کہ جذبو ں کے سامنے کو ئی طا قت نہےں ٹھہر سکتی ۔آج بھی ملک کے حا لا ت کو بہتر بنا یا جا سکتا ہے مگرشر ط یہ ہے کہ شخصیات کی بجا ئے اداروں کو مضبو ط کیا جا ئے۔ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔65ءکے شہداءکو خراج عقےدت پےش کرنے کا بہترےن طرےقہ ےہ ہے کہ ملک کی تعمےر و ترقی کے لےے اپنی تما م قوتےں وقف کردی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فوجی آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔

فوج نے ہمیشہ حادثات اور سانحات میں قوم کی مدد کی ہے۔ پاکستان سفارتخانہ فرانس کے ڈیفنس اتاشی جنرل محمد فواد حاتمی نے یوم دفاع کے پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ دفاع وطن کیلئے خون کا آخری قطرح تک بہا دیں گے لیکن وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے قوم کے دلوں میں آج بھی 1965ءوالا جذبہ ہے دشمن چاہے لاکھ سازش کر لے مگر وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ا نہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کے جذبے زندہ ہیں دشمن بھول میں نہ رہے و طن عزیز کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ارض پاک کا دفا ع کرے گی۔ پاک فوج نے ہر موقع پر جرا ¿ت مندی کا مظاہرہ کیا ہے قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

یوم دفاع پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس، پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس، پاکستان تحریک انصاف فرانس، پاکستان عوامی تحریک فرانس، آزاد کشمیر پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس و یورپ، آزاد کشمیر تحریک انصاف فرانس، پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس، پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ فرانس سمیت سفارتخانہ پاکستان فرانس کی ٹیم کے علاوہ مذہبی، ادبی اور صحافتی تنظیموں کے علاوہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ آخر میں تمام حاضرین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Cricket Tournament France
Previous Post کرائی میں آل فرانس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انقعاد، پیرفت کلب نے میدان مار لیا
Next Post عمران خان کو وزیراعظم بننے کی فکر ہے، عوام کی عدالت میں کامیاب کر دکھائیں گے، ایاز صادق
Ayaz Sadiq

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.