yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستانی بیٹسمین باؤنسرز سے نمٹنے کی تیاریاں کرنے لگے

MH Kazmi November 11, 2016 1 min read
Pakistani batsmen were ready to deal with bouncers
Share this:
Pakistani batsmen were ready to deal with bouncers
Pakistani batsmen were ready to deal with bouncers

نیلسن: پاکستانی بیٹسمین باؤنسرز سے نمٹنے کی تیاریاں کرنے لگے، نیلسن میں بارش کے بعد انڈور سیشن میں باؤنسی گیندوں کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلیے طویل سیشن کیا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اورمعاون گرانٹ فلاور کھلاڑیوں کو خامیوں سے آگاہ کرتے رہے،موسم کی مداخلت سے سہ روزہ وارم اپ میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہوگیا۔

دوسری جانب میزبان نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سلیکٹرز نے جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دورئہ بھارت میں ٹیم پر بوجھ بننے والے 5پلیئرز کو ڈراپ کردیا، مارٹن گپٹل، لیوک رونکی، ایش سودھی، جیتن پٹیل اور ڈگ بریسویل اپنی جگہ برقرار نہ رکھ سکے، ڈیبیو کے منتظر بھارتی نژاد جیت راول اور پاور ہٹنگ کی صلاحیت رکھنے والے میڈیم پیسر کولن دی گرینڈ ہوم کو شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلیے قبل از وقت نیوزی لینڈ پہنچنے والی پاکستان ٹیم کی راہ میں بارش حائل ہورہی ہے، بدھ کو خوش قسمتی سے نیلسن میں مطلع صاف ہونے پر مہمان کرکٹرز نے تینوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس کی تھی لیکن جمعرات کو موسم کی خرابی کے سبب انڈور پریکٹس تک محدود رہنا پڑا،کھلاڑیوں نے فٹبال میچ سے لہو گرمانے کے بعد وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں تاہم اصل توجہ باؤنسرز پر کارکردگی بہتر بنانے پر مرکوز رہی، باؤنسی گیندوں کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلیے طویل سیشن کیا گیا.

ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور معاون گرانٹ فلاور بیٹسمینوں کے خامیاں دور کرنے کی کوشش کرتے رہے، نیٹ میں سب سے زیادہ وقت یونس خان کو دیا گیا، سمیع اسلم، اظہر علی اور اسد شفیق نے بھی تیزی سے بیک فٹ پر آنے اور باہر جاتی گیندوں کو چھوڑنے کیلیے کوچز کی ہدایات پر عمل کیا،اس دوران محمد عامر، وہاب ریاض اور سہیل خان بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کیلیے مختلف حربے آزماتے رہے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف یواے ای میں کھیلی جانے والی سیریز میں شینون گبرائیل اور آخری ٹیسٹ میں جیسن ہولڈر کی شارٹ گیندوں نے میزبان بیٹنگ کیلیے پریشانیاں پیداکی تھیں، مردہ پچز پر خامیاں آشکار ہونے کے بعد کوچنگ اسٹاف تشویش میں مبتلا ہے، نیوزی لینڈ کے مختلف ٹریکس پر بہتر کارکردگی دکھانا قطعی مختلف چیلنج ہوگا، خراب موسم بھی پلاننگ میں رخنہ ڈال رہا ہے.

مقامی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق نیلسن میں 3 روزہ وارم اپ میچ کے دوران بھی رنگ میں بھنگ پڑنے کا خدشہ ہے، مہمانوں کی پریکٹس کیلیے شیڈول واحد مقابلے کے پہلے دن وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے، ہفتے کو رم جھم اور اتوار کو مختلف اوقات میں گرج چمک اور بوندا باندی سے کھیل متاثر ہوسکتا ہے۔ دریں اثنا نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 13رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

دورئہ بھارت میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مارٹن گپٹل سمیت 5کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیاگیا،اوپنر طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں کافی عرصے سے جدوجہد کرتے رہے ہیں، وہ گذشتہ 9 میچز میں صرف 393 رنز بنا سکے تھے جس میں صرف2ففٹیز شامل ہیں،بھارت میںمارٹن گپٹل 6اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے،ان کی ون ڈے کرکٹ میں اوسط 42.35جبکہ ٹیسٹ میں 29.38ہے،گپٹل کے ساتھ دورئہ بھارت میں ناکام وکٹ کیپر لیوک رونکی، لیگ اسپنر ایش سودھی اور آف اسپنر جیتن پٹیل بھی نظر انداز کردیے گئے، بغیر کوئی میچ کھیلے واپس آنے والے سیمر ڈگ بریسویل اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔

انجری کے شکار مچل سینٹنر، مارک کریگ، ایڈم ملن، مچل میک کلینگن، کولن منرو اور جارج ورکر کے انتخاب پر غور نہیں کیا گیا، فٹنس کی بحالی کیلیے کوشاں کوری اینڈرسن بھی فی الحال مزید آرام کریںگے، ڈیبیو کے منتظر بھارتی نژاد جیت راول اور آل راؤنڈ کولن دی گرینڈ ہوم کو شامل کیا گیا ہے، نومبر 2016 میں نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد ٹیسٹ کھیلنے والے ٹوڈ ایسٹل کو بھی منتخب کر لیا گیا، وہ اسکواڈ میں شامل واحد اسپیشلسٹ اسپنر ہیں،کولن ڈی گرینڈ ہوم اچھے میڈیم پیسر ہونے کے ساتھ بطور پاور ہٹر بھی شہرت رکھتے ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے جیت راول سے مارٹن گپٹل کی جگہ اوپننگ کرائی جائے گی،وہ اس سے قبل زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرچکے لیکن پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔ منتخب اسکواڈ میں کین ولیمسن (کپتان)، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ہنری نکولس، جمی نشام، جیت راول، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر،نیل ویگنر اور بی جے واٹلنگ شامل ہیں۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں 25 تاریخ سے ویلنگٹن میں دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گی۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Aggression in Kashmir against Indian independence day is being celebrated today, Yasin Malik arrested again
Previous Post بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج یوم استقلال منایا جا رہا ہے، یاسین ملک ایک بار پھر گرفتار
Next Post بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کو قتل کی دھمکیاں
Bollywood actress Shruti Haasan death threats

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.