yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

کیا کویت میں پاکستانیوں کی نوکریاں متاثر ہونے کا امکان ہے؟

MH Kazmi November 9, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا بحران کے بعد کویت میں حال ہی میں ’کویتائزیشن‘ یعنی ’سب سے پہلے کویت‘ کی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق کویتی شہریوں کو ملازمتوں پر رکھا جائیگا۔ اس فیصلے سے کویت میں موجود پاکستانی پروفیشنلز اور مزدوروں کی نوکریاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستانی حکومت نے بھی اس صورت حال میں نہ صرف اپنے ورکرز کی نوکریاں بچانے بلکہ نئی ملازمتوں کے مواقع اور ویزہ پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے کوششیں شروع کر دی ہیں جس کے نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق ’پاکستان کویتی حکام کو اس بات پر قائل کر رہا ہے کہ وہ اس عمل کے دوران پاکستانی ورکرز کو بے روزگار ہونے سے بچائیں۔‘ ان کے مطابق ’حال ہی میں پاکستانی ہیلتھ ورکرز کی کویت روانگی سے پاکستانی کوششوں کی کامیابی میں کردار ادا کرے گی۔‘ اسکے علاوہ وزارت سمندر پار پاکستانی کے اعلی حکام پر امید ہیں کہ ’کویت سے پاکستانی ورکرز کے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں۔‘
حکومتی حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’کویت اب پاکستان سے پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے ورکرز کی ڈیمانڈ کر رہا ہے۔ کورونا کے باعث کویت کو میڈیکل ہیلتھ کیئرکے شعبے سے وابستہ افراد کی ضرورت پڑی تو اس نے پاکستان کے ساتھ ایم او یو سائن کیا۔‘ حکام نے بتایا کہ ’پاکستان نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سفیر سید سجاد حیدر کو ایم او یو پر دستخط کرنے کی ہدایت کر دی جس کے نتیجے میں 208 پاکستانی کویت جا چکے ہیں جبکہ مزید کچھ دنوں میں روانہ ہوں گے۔‘ دوسری جانب حکام یہ بھی بتا رہے ہیں کہ عنقریب کویت اور پاکستان کے درمیان ایک لاکھ افراد کو کویت بھیجنے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کرنے والے ہیں۔

کویتی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دس سال کی پابندی کے باوجود کویت اب بھی پاکستانی ورکرز کا پانچواں بڑا میزبان ملک ہے۔ پاکستان بیورو آف امیگریشن کے اعدادو شمار کے مطابق 1971 سے 2010 کے دوران پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار 755 پاکستانی بسلسلہ روزگار کویت گئے۔ ان میں سے بہت سے واپس آگئے اس کے باوجود اب بھی ایک لاکھ کے قریب پاکستانی کویت میں موجود ہیں۔ 2011 میں سکیورٹی خدشات کے باعث کویت نے پاکستانی ورکرز کے لیے ورک ویزہ پر پابندی عائد کر دی تو اس کے بعد یہ سلسلہ تقریباً رک گیا اور نو برس میں صرف تین ہزار 88 افراد ہی کویت جا سکے۔ اسی طرح ترسیلات زر کا جائزہ لیا جائے تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 میں کویت زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والے ممالک میں ساتویں نمبر پر رہا۔ اس ماہ وہاں مقیم پاکستانیوں نے 68 لاکھ 26 ہزار ڈالر بھیجے۔ جبکہ رواں سال مجموعی طور پر دو کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں2011 میں کویت نے پاکستانی ورکرز کے لیے ویزوں پر پابندی عائد کی تو اس کے ساتھ ہی پاکستانی حکومت نے یہ پابندی ہٹوانے کے لیے کوششیں شروع کیں جو کہ بارآور ثابت نہ ہو سکیں۔

PAKISTANI, AUTHORITIES, ARE, IN, CONTACT, WITH, KUWAIT, AUTHORITIES, FOR, SAVING, SERVICES, OF, PAKISTANI ,CITIZENS

2013 میں نواز شریف حکومت کے قیام کے ساتھ ہی کویتی وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن ورک ویزہ کی بحالی نہ ہو سکی۔ 2017 میں اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کویت کا دورہ کیا تو کویت نے یہ پابندی ختم کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی۔ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد 2019 میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر امیر کویت سے ملے اور درخواست کی کہ کویت ویزہ پابندیاں ختم کرے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطح پر رابطے رہے اور بالآخر کویت نے یہ ویزہ پابندی نرم کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post جوبائیڈن کا انتخاب، افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا تیز نہیں رہیگا، افغان شہری
Next Post سیّد ذوالفقار بخاری کا جان اچکزئی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
TOURIST, PLACES, WILL, BE, OPNENED, FOR, TOURISTS, FROM, 8TH, AUGUST, SAYS, ZULFI BUKHARI

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.