yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا

Web Editor April 14, 2019 1 min read
Pakistan will participate in the Inter parliamentary cricket tournament
Share this:

پاکستان بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا مقابلے آٹھ جولائی سے شروع ہونگے
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے 8 سے 15 جولائی 2019 تک برطانیہ میں منعقدہ بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین پر مشتمل کرکٹ ٹیم کو تشکیل دینے کے لیے ہدایات جاری کردیں ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ میں شمولیت کرنے والے 8 ممالک کی پارلیمان کے اراکین پر مشتمل کرکٹ ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنا منٹ رواں سال منعقد ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ منعقد ہوگا۔ ٹورنا منٹ میں بہترین ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کو کرکٹ کی تربیت دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی جانب سے پی سی بی کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے رکن قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی کو پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کا کنوینرمقرر کیا ہے جنہیں یونیورسٹی اور ضلع کی سطح پر کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ رہا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمی مدثر نذر کو پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے اور وہ پاکستانی ٹیم کو باقاعدہ کرکٹ کی تربیت دیں گے۔ اس ضمن میں 47 ارکان قومی اسمبلی کے ٹرائل لیے جائیں گے جن کا 16 اپریل 2019 سے شالیمار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں آغاز ہو گا اور یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جہاں نا صرف ان کے ٹرائل لیے جائیں گے بلکہ ساتھ ساتھ ہی ان کو کرکٹ کی تربیت بھی کی جائے گی۔بعدازاں ایک بہترین ٹیم کے انتخاب کے لیے اراکین اپریل کے آخر تک آپس میں دوستانہ میچز بھی کھیلیں گے۔ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کسی اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی کرکٹ ٹیم کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ علاوہ ازیں پی سی بی نے اراکین کے ابتدائی انتخاب اور ٹریننگ کے لیے اپنے کوچز کی نگرانی میں شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Secretary foreign affairs Mrs. Tahmina Janjua awarded the "Diplomatic Media excellence award" on a 35-years best service
Previous Post سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ کو شاندار 35 سالہ خدمات پر “ڈپلومیٹک میڈیا ایکسی لینس ایوارڈ” سے نوازا
Next Post پنجاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تبدیلی کا امکان
Likely to change chief secretary and IG Punjab

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.