yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کسی اسلامی ملک کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا، وزیردفاع

MH Kazmi April 11, 2017 1 min read
Pakistan will not become part of the alliance against any Islamic country, Defense Minister
Share this:

 اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف کسی بھی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Pakistan will not become part of the alliance against any Islamic country, Defense Minister
Pakistan will not become part of the alliance against any Islamic country, Defense Minister

سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال  کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایسے اتحاد کا رکن بننے کو تیار نہیں جو کسی اسلامی ملک کے خلاف ہو، ہم سعودی اتحاد میں کسی بھی ملک کے خلاف عزائم کا حصہ نہیں بنیں گے اور اگر کسی اسٹیج پر ایسا ہوا تو ہم اتحاد سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے ہماری فوج سعودی عرب کی حفاظت کے لیے تعینات ہے اور دوسری جانب ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں ایران کے تحفظات دور کررہے ہیں اور مزید بھی کریں گے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی اور صلح کا کردار ادا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی مسلک یا فرقے کے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے پاکستان ایک فرقے، فقہ یا مذہب کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ملک ہے،  پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے، پاکستان آج بھی سفیر اور بھائی کا کردار ادا کر رہا ہے  اور آئندہ بھی ہم مسلم ممالک میں اتحاد کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد خالصتاً دہشت گردی کے خلاف ہے اوراگر یہ اتحاد کسی بھی ریاست یا اسلامی ملک کے خلاف شروع کیا گیا تو ہم کسی بھی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے ہم ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بن رہے جوکسی مسلم ممالک کے خلاف ہو، یمن کے معاملے والی قرارداد کے آج بھی پابند ہیں ہمیں یقین ہے کہ اسلامی اتحاد کے ایسے کوئی عزائم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی میں 41 ممالک کے اتحاد کا اجلاس ہے، اجلاس میں اسلامی اتحاد کے خدوخال واضح ہوں گے اور یہ بھی امکان ہے کہ ٹی او آرز پر بات چیت ہو، ابھی ٹی او آربھی  طے نہیں ہوئے جب سعودی اتحاد کے خدوخال واضح ہوئے تو پارلیمنٹ میں آکر بیان دوں گا۔ اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے حوالے سے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سابق فوجی افسر 2 سال بعد کہیں جانا چاہے تو این او سی کے لیے اپلائی کرسکتا ہے، جنرل (ر) راحیل شریف نے این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا انہیں جب بھی این اوسی دیا جائے گا تو ہاؤس کو بتا دیں گے۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوی کا افسر اور را کا ایجنٹ کلبھوشن یادو پاکستان سے ہی گرفتار ہوا اور گزشتہ  ساڑھے 3 ماہ سے  کلبھوشن کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا، اس کے پاکستان میں لوگوں کے ساتھ رابطے بھی تھے اور وہ ملکی سالمیت کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہاہے، عدالت نے تمام قوانین کومدنظر رکھتے ہوئے بھارتی جاسوس کو موت کی سزاسنائی جب کہ کلبھوشن 60 دن تک اپیل کرسکتاہے اور بھارت میں  ہمارے ہائی کمشنرنے بھارتی رد عمل کا جواب دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ریاست کے ہر کونے میں پاکستان کا کنٹرول ہے، پاک فوج کے 2 لاکھ جوان مغربی سرحد پردہشت گردی کے خلاف جنگ  لڑ رہے ہیں اور 80 ہزار جوان ایل او سی پر تعینات ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
After London inquiry will come when PCB called, Nasir Jamshed
Previous Post اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد
Next Post بلاول بھٹی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی گئی
Number plate of Bilawal Bhatti car was removed

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.