yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ کردیا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی

MH Kazmi May 17, 2017May 17, 2017 1 min read
Pakistan, Tehreek, e, Insaf, translated,the, historic, Panama,decision, in, urdu, translated, version, will, be, available,for, general, public, soon
Share this:

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ کردیا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی
Pakistan, Tehreek, e, Insaf, translated,the, historic, Panama,decision, in, urdu, translated, version, will, be, available,for, general, public, soonاسلام آباد (یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آج پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمPakistan, Tehreek, e, Insaf, translated,the, historic, Panama,decision, in, urdu, translated, version, will, be, available,for, general, public, soonہ مکمل کرکے چیئرمین عمران خان کو پیش کر دیا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ قوم پڑھے کہ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے بارے میں اپنے فیصلے میں کیا تحریرکیا۔مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان سے کرپشن کے طاقتور نظام کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم نے پانامہ کیس فیصلے کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔قوم تک پہنچانے کے لیے تمام علاقائی زبانوں میں بھی اس کا ترجمہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پڑھنے کے بعد بھی اگر لوگ نواز شریف کو ووٹ دیں گے تو انکا اللہ حافظ ہی ہے ۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوامی منصوبوں پر لگنے کے بجائے لندن دبئی اور پانامہ جاتا ہے۔ یہ مقدمہ ذاتی نہیں پاکستان کی عوام کا مقدمہ ہے۔اس مقدمے کا پاکستان کے عوام کو علم ہونا چاہئیے۔تحریک انصاف کے سینئر راہنما مراد سعید نے کہا کہ عدالت نے پانچوں اداروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ کردیا ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام الناس کے مطالعے کیلئے پانامہ فیصلے کے اردو ترجمے کی ہدایت کی تھی ۔پہلے مرحلے میں پانامہ فیصلے کا اردو ترجمہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور اداروں کو مہیا کیا جائے گا۔سیاسی ماہرین اور اہل قلم کو بھی ترجمے کی کاپیاں خصوصی طور پر ارسال کی جائیں گی ۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کیے گئے ترجمے کی کاپیاں اہم سیاسی قائدین کو خصوصی طور پر بھجوائی جائیں گی۔تحریک انصاف یونین کونسل کی سطح تک پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپیاں فراہم کرے گی ۔اس موقع پر چیئرمین عمران کان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے پاکستان کے مستقبل پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔چاہتا ہوں کہ قوم پڑھے کہ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے بارے میں اپنے فیصلے میں کیا تحریرکیا۔مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان سے کرپشن کے طاقتور نظام کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔اسی حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا ۔انہوں نے کہا آج ہم نے پانامہ کیس فیصلے کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔قوم تک پہنچانے کے لیے تمام علاقائی زبانوں میں بھی اس کا ترجمہ کیا جائے گا۔اور پھر یہ فیصلہ تمام لائبریریوں اور وزیر اعظم ہاؤس میں بھجوائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وہ لوگ جنہوں نے فیصلہ کے بعد مٹھائیاں بانٹی تھیں ان سب کو بھی اردو ترجمہ بھجوایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ پڑھنے کے بعد بھی اگر لوگ نواز شریف کو ووٹ دیں گے تو انکا اللہ حافظ ہی ہے ۔ایک ایسا شخص جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہے وہ اس سال کا بھی بجٹ پیش کرے گا۔فیصلے میں لکھا گیا ہے جن لوگوں کے پانامہ پیپرز میں نام آئے انہوں نے استعفے دیے۔سارے ججز اس بات پر متفق ہیں کہ وزیر اعظم اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب نہیں دے سکے۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوامی منصوبوں پر لگنے کے بجائے لندن دبئی اور پانامہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے ہمارے ملک میں کرپشن کی وجہ سے تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کو کوئی ترقی نہی ہو رہی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔جے آئی ٹی کی خبریں ذرائع سے آرہی ہیں جن پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ مقدمہ ذاتی نہیں پاکستان کی عوام کا مقدمہ ہے۔اس مقدمے کا پاکستان کے عوام کو علم ہونا چاہئیے۔ہمیں امید کے بائیس مئی کو جو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہوگی وہ پبلک کی جائے گی تاکہ معلوم ہو کہ تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ساٹھ دن بہت ہیں تحقیقات مکمل ہو جائیں گی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پانچوں اداروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔سعید احمد حدیبیہ پیپر مل اور منی لانڈرنگ کیس کا مرکزی کردار ہے اسکو کیوں نیشنل بینک کا صدر لگایا گیا ہم اس کے خلاف پارلیمنٹ میں بحث کریں گے ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی سے صرف شفافیت چاہتے ہیں۔ڈان لیکس اور ماڈل ٹاؤن رپورٹس کو تالے لگا دیئے گئے ہیں اس طرح کی تحقیقات پانامہ کیس کی نہیں ہونی چاہیئں۔

نوٹ : یس اردو کے قارئین کیلئے بہت جلد اردو ترجمہ کی کاپی اپ لوڈ کر دی جائے گی تاکہ عوام کو باآسانی فیصلے کو پڑھنے اور سمجھنے کیلئے دستیاب ہو سکے

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Trump stuck in new tough
Previous Post ٹرمپ ایک نئی مشکل میں پھنس گئے
Next Post قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات پر گرما گرم بحث
FATA reforms heated debate in the National Assembly

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.