yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں ایم ٹی آئی ایکٹ 2015 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا

Web Editor August 16, 2018 1 min read
Pakistan tehreek-e-insaf decided to implement the MTI Act 2015 in all over the country
Share this:

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز اصلاحات (ایم ٹی آئی) ایکٹ 2015 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایکٹ سب سے پہلے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سنہ 2015 میں نافذ کیا گیا تھا جسے اب ملک بھر خصوصاً پنجاب میں نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کاؤنسل (پی ایم ڈی سی) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) میں تبدیلیاں لانے کا بھی ارادہ ہے جبکہ قومی صحت پالیسی پیش کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کزن ڈاکٹر نوشیرواں بخاری کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو امریکا میں ماہر طب سمجھے جاتے ہیں۔ڈاکٹر نوشیرواں نے ہی ایم ٹی آئی ایکٹ 2015 تشکیل دینے پر کام کیا تھا۔ گو کہ تحریک انصاف کے اس اقدام کی مختلف ڈاکٹرز تنظیموں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں پختونخواہ میں صحت کی سہولیات میں خاصی بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر نوشیرواں بخاری عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کے بعد پاکستان آئیں گے اور ان کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو ملک میں طبی اصلاحات کے لیے کام کرے گی۔دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں، جو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے، (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ نہیں چل سکتا۔عمران خان کی تقریب حلف برداری سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا یہ روایت ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نےبھی شیروانی میں حلف اٹھایا تھا، اس لیے جناح صاحب کی روایت کی پاسداری کی جائے گی۔واضح رہےکہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنارہی ہے اور تحریک انصاف کی طرف سے نامزد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار اور ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف اور متوقع وزیراعظم عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے پہنچے تو ان کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں تھا جس پر انہیں پولنگ ایجنٹ کی رضامندی سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تاہم اس پر پیپلز پارٹی کے رکن قادر پٹیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The husband wife take oath together
Previous Post میاں بیوی نے اکٹھے حلف اٹھایا
Next Post سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے
former-indian-prime-minister-atal-behari-vajpayee-resigned

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.