yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پھر کھٹائی میں پڑ گیا

Yes 1 Webmaster July 28, 2015 1 min read
Pakistan Super League
Share this:
Pakistan Super League
Pakistan Super League

لاہور : پاکستان سپر لیگ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دے رہا ہے، موجودہ حالات میں قطر میں تمام ترانتظامات کا بروقت مکمل ہونا مشکل نظر آرہا ہے، میری دانست میں اگر کوئی کام اچھے طریقے سے نہ ہوسکے تو اس کو نہیں کرنا چاہیے۔

ایونٹ کی ملک سے باہر میزبانی کے حق میں نہیں تھا،میری بات سے اتفاق نہیں کیا گیا، متبادل نیوٹرل وینیوز کیلیے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے نام بھی زیرغور ہیں، سلیکٹرز سہیل تنویر، توفیق عمر اور ناصر جمشید جیسوں کو بار بار لاتے ہیں، کوچ اورکپتان شکست کے خوف سے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے سے گریز کرتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں دیے گئے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا، پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کا منصوبہ نجم سیٹھی اور دیگر پر چھوڑ دیا ہے، تاہم ایونٹ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دے رہا ہے، موجودہ حالات میں قطر میں مقابلوں کا انعقاد کرنے کیلیے تمام ترانتظامات کا بروقت مکمل ہونا مشکل نظر آرہا ہے، اس صورتحال میں اگر پی ایس ایل قطر میں ہوبھی گئی تو کامیاب نہ ہونے کا خدشہ موجود رہے گا، میرا نظریہ ہے کہ اگر کوئی کام اچھے طریقے سے نہ ہوسکے تو اس کو نہیں کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد کا مشورہ دیا تھا، خواہ ایونٹ میں سیکیورٹی وجوہات پر ٹاپ کلاس کے کرکٹرز نہ آتے تب بھی اس کو ملک میں ہی ہونا چاہیے تھا، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد ممکنہ وینیوز ہوسکتے تھے، میرا خیال تھا کہ لیگ پاکستان میں ہی کروائی جاتی تو نامور کھلاڑیوں کو پرکشش معاوضوں کی پیش کش کرکے یہاں آنے پر آمادہ کیا جاسکتا تھا لیکن انھوں نے اس معاملے میں میری بات سے اتفاق نہ کیا۔

شہریار خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کیون پیٹرسن، گلین میکسویل، اے بی ڈیویلیئرز جیسے کرکٹرز کو نہ بلا سکیں لیکن ڈیوائن براوو، جیسن ہولڈر، ایلٹن چگمبرا اور چند سری لنکن پلیئرز کو تو آسانی سے پاکستان آنے پر راضی کرسکتے تھے،تھوڑی رقم دے کر اس بار غیر ملکی کھلاڑیوں کو بلائیں،اپنے اسٹیڈیم بھریں اور اگلے سال یو اے ای میں بڑی پاکستان لیگ کیلیے پلیٹ فارم بھی تیار کرلیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے معاملے میں پی سی بی دو گروپوں میں تقسیم ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان اگلے ایونٹ کے انعقاد کے حق میں نہیں جبکہ دوسرے گروپ کی سربراہی گورننگ باڈی کے رکن نجم سیٹھی کررہے ہیں جو ہر حال میں اگلے سال سپر لیگ کرانا چاہتا ہے، تاہم فی الحال حالات اس کے لیے قطعی طور پر سازگار نظر نہیں آتے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے مستقبل کی ہوم سیریز کیلیے متبادل نیوٹرل وینیوز کے انتخاب کا بھی اشارہ دیا ہے، پاکستان کو رواں سال یواے ای میں انگلینڈ کی میزبانی کرنا ہے۔

تاہم بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امارات میں ویسے تو کوئی مسائل نہیں لیکن اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں، بنگلہ دیش کے گراؤنڈز اچھے اورتماشائیوں کا رویہ بھی دوستانہ ہے، جنوبی افریقہ بھی ہمیں سہولیات دینے کی خواہش ظاہرکرچکا ہے، دونوں بورڈزسے بات چیت چل رہی ہے، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ پر بھی غور ہوا لیکن وہاں کا موسم ناقابل اعتبار ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں بمشکل آٹھویں پوزیشن پر جگہ بنانے کے سوال پر انھوں نے کہاکہ جدید کرکٹ بہت آگے نکل چکی،ہم اب بھی 80 اور 90 کی دہائی کے انداز میں کھیل رہے ہیں،دوسرے ٹیم میں نیا ٹیلنٹ لانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔

ہم ابھی تک شعیب ملک اور محمد سمیع کوکم بیک کرارہے ہیں، سلیکٹرز سہیل تنویر، توفیق عمر اور ناصر جمشید جیسوں کو بار بار لاتے ہیں کیونکہ وہ وقار یونس، مصباح الحق اور شائقین کی نظر میں جانے پہچانے نام ہیں،کوچ اور کپتان شکست کے خوف سے نئے ٹیلنٹ کوموقع دینے سے گریز کرتے رہے ہیں، تاہم اس طرح کے فیصلوں میں اب میری طرف سے رکاوٹ سامنے آتی ہے، میں چیزوں کو اپنے انداز میں آگے بڑھارہا ہوں، اظہر علی اورسرفراز احمد کی کارکردگی قابل ستائش ہے، شعیب ملک کی واپسی پر تحفظات تھے لیکن انھوں نے ابھی تک اپنی افادیت ثابت کی ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Zahid Mustafa Awan
Previous Post سیالکوٹ سے سپین آنے والے نوجوان کو ایف آئی اے عملہ نے ایرپورٹ پر لوٹ لیا
Next Post رنبیرکپورنے رواں برس نئی فلمیں نہ سائن کرنے کا فیصلہ کرلیا
Ranbir Kapoor

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.