اسلام آباد (اصغر علی مبارک)پاکستان ساکر فٹسال فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلا انٹرنیشنل فٹسال کپ 2018 کا شیڈول جاری کر دیا ہے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 16فروری2018 بوقت 3 بجے لیاقت جمنیزیم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہو گی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان 4 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرا میچ شام 6 بجے برازیل اور ترکی کے مابین ہوگا 17 فروری کو پہلا میچ 4 بجے پاکستان بمقابلہ ترکی اور 6 بجے برازیل بمقابلہ نیپال ہو گا ٹورنامنٹ کے آخری دن دو میچز کھیلیں جائیں گے پہلا میچ 3 بجے نیپال بمقابلہ ترکی اور 4 بجے پاکستان کا مقابلہ برازیل سے ہو گا میچ کے بعد اختتامی تقریب لیاقت جمنیزیم میں منعقد ہو گی
پاکستان ساکر فٹسال فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلا انٹرنیشنل فٹسال کپ 2018 کا شیڈول جاری

