yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کی سمندری حدود میں پچاس ہزار مربع کلومیٹر اضافہ ہو گیا

Yes 1 Webmaster March 20, 2015 1 min read
Pakistan Rise Maritime
Share this:
Pakistan Rise Maritime
Pakistan Rise Maritime

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی سمندری حدود میں پچاس ہزار مربع کلومیٹر اضافہ ہو گیا، سمندر کی تہہ میں پائے جانے والے وسائل پر بھی پاکستان کو مکمل کنٹرول ہوگا۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سمندری حدود نے انیس مارچ 2015 کو اپنا جائزہ مکمل کیا جس کے بعد سمندری حدود میں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کر لیا ہے۔

پاکستان کی سمندری حدود 200 ناٹیکل میل سے بڑھ کر 350 ناٹیکل میل ہو گئی ہے ۔ پاکستان کے موجودہ 240,000مربع کلو میٹرخصوصی اقتصادی زون کے علاوہ پچاس ہزار مربع کِلو میٹر کا اِضافی کونٹی نینٹل شیلف پاکستان کے زیرِ انتظام آ گیا ہے۔ پاکستان کو ملنے والے اس اضافی سمندر اور اس کے نیچے پائے جانے والے وسائل پر مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔

بین الاقوامی سمندری قوانین کا آرٹیکل 76 ساحلی ممالک کو کونٹی نینٹل شیلف 200 سو ناٹیکل میل سے بڑھانے کی اِجازت دیتا ہے تاہم ساحلی مُلک کو اقوام متحدہ کمیشن برائے سمندری حدود کے سامنے تکنیکی اعدادوشمار اور مواد کے ذریعے اپنا کیس ثابت کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کی سمندری حدود میں اضافے کا منصوبہ دو ہزار پانچ میں شروع کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے کمیشن نے ایک سال تک مسلسل تجزیہ اور تحقیق کے بعد پاکستان کے کونٹی نینٹل شیلف کی حد بڑھانے کی سفارشات منظور کیں ۔ اقوام متحدہ کے کمیشن نے پاکستان کے کونٹینینٹل شیلف کی حد 200سے بڑھا کر 350ناٹیکل میل کرنے کی سفارشات منظور کرلیں۔

پاکستان کی سمندری حدود میں اِضافے کا منصوبہ 2005ءمیں پاک بحریہ اور نیشنل اِنسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرو گرافی نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی سر پرستی کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیا۔ یہ کمیشن ہائیڈرو گرافی، جیو فزکس، جیولوجی اور دِیگر متعلقہ شعبہ جات کے 21 ماہرین پر مشتمل ہوتا ہے۔

پاکستان کو بھی اِس تنظیم میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ پاک بحریہ کے ہائیڈروگرافر کموڈور محمد ارشد اِس کمیشن کے رُکن ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Women
Previous Post چاک کر ڈالو
Next Post بارسلونا کی سیاسی و سماجی شخصیات نے سہوترہ ہاوس پر جوزفین کرسٹینا سے سانحہ یوحنا آباد پر اظہار افسوس کیا
Joephine Christina,Expressed Regret

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.