yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان فوبیا میں مبتلا مودی

F A Farooqi June 28, 2016 1 min read
Modi
Share this:
Modi
Modi

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
لیجئے، پاکستان فوبیا میں مبتلا مودی کی پاکستان سے مذاکرات سے راہِ فرار سے متعلق ایک نئی منطق سامنے آگئی ہے جس کا اندازہ اُس وقت ہواجب گزشتہ دِنوں نریندر مودی نے بطوربھارتی وزیراعظم نجی ٹی وی چینل ” ٹائمز ناو ¿“ کو دیئے گئے اپنے پہلے انٹرویو میںکہاہے کہ” پاکستان میں کئی طاقتیں کام رہی ہیں(حالانکہ یہ بات خود اِسے بھی اچھی طرح سے پتہ ہے اورساری دنیا بھی خوب جانتی ہے کہ پاکستان میں اِس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک منتخب اور جمہوری حکومت ہے جس کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ہیں جواپنی جماعت اور ایوان نمائندگان اور اپوزیشن سمیت سب سے صلاح مشوروں کے بعد اپنے اندرونی اور بیرونی یعنی کہ مُلکی اور عالمی سطح پر رونماہونے والے حالات واقعات کے تناظر میں فیصلے کرنے میں پوری طرح سے خودمختار ہیں اِس پر مودی کا یہ کہنا کہ پاکستان میں کئی طاقتیں کام کررہی ہیں پاکستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ایسی باتیں کرنا سراسرجھوٹ پر مبنی ہیں اور ساتھ ہی انتہائی مضحکہ خیز بھی ہیں اور پھر اِس پراُس کا یہ کہنا کہ) دیکھناپڑتاہے۔

مذاکرات منتخب حکومت سے کریں یادوسروں سے “اَب ہم اِسے مودی کے پاگل پن کے سِوااورکیاسمجھیں ، جو پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اتناپاگل ہوگیاہے کہ یہ اپنی باتوں اور شکل سے ہی ” پاکستان فوبیا“ میں مبتلادکھائی دیتاہے ۔بہرحال ، اِس پرحکومتِ پاکستان پر یہ قوی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اَب یہ دوٹوک انداز سے بھارت اور دنیا کے سامنے اپنا یہ موقف پیش کرے کہ آج یقینی طور پرمودی کی زبان سے پاکستان سے مذاکراتی عمل کو سپوتاژ کرنے کے لئے یہ جملے ادا ہوئے ہیں ، جونہ صرف بھارتیوں بلکہ دنیا کو بھی یہ بتانے کے لئے کافی ہیں کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات سے راہِ فرار اختیار کرناچاہ رہاہے یا کرلی ہے، جس کے لئے وہ ایک ایسی منطق ڈھونڈلایا ہے کہ اَب جس سے واضح طور پر یہ ثابت ہورہاہے کہ بھارت نے پاکستان سے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تصفیہ طلب امور اور خطے میں دیرپاقیام امن کے لئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور دوسرے مسائل کے فوری حل مذاکرات سے نکالنے سے راہ ِ فرار ڈھونڈنکالی ہے۔

Propaganda
Propaganda

تاہم ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی عقل و فہم وفراست سے کام لیااور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرتے ہوئے انٹرویو میں ایک سے زائد بار اپنی اِس بات کا گردان کیا کہ”پاکستان سے ہمیشہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ، پہلی بات یہ ہے ہم پاکستان میں لکشمن ریکھا پر کس سے بات کریں منتخب حکومت سے یا دوسرے(یہاں مودی نے کسی کراداکا نام لئے بغیر بس یہ کہاکہ)کرداروں سے ،(اِس موقع پر راقم الحرف کا یہ کہنا ہے کہ کیا ہی اچھاہوتاکہ بھارتی وزیراعظم اِن کرداروں کو بھی واضح کردیتا جن کرداروں کا اِس نے اپنے انٹرویو میں تذکرہ کیاہے جبکہ یہ بات پاکستان اچھی طرح سمجھتاہے کہ وہ ایسانہیں کرسکتاہے کیونکہ پاکستان میں سوائے منتخب جمہوری حکومت کے کوئی ایساکردار یا ایسے کردار ہرگز نہیں ہیں جن کے بارے میں مودی نے کہاہے تاہم مودی کا کہناتھاکہ) اِس لئے بھارت کو ہر وقت بیداررہناہوگااِس میں نرمی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

اَب اِس منظر اور پس منظر میں بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پاکستان مخالفت میں ڈھکے چھپے انداز سے دھمکی آمیزایسے جملے اداہونے کے بعدبھی کیا پاکستان کی منتخب جمہوری حکومت کو یہ نہیں سوچناہوگاکہ کیا اپنی تمام تر کوششوں کے بعدبھی بھارت میں نریندرمودی کی حکومت کے ہوتے ہوئے بھارت سے کسی قسم کے کسی سطح کے مذاکرات شروع کئے جاسکتے ہیں؟؟اوراگربالفرض کسی قسم کے مذاکرات شروع بھی ہوجائیں توکیا بھارت اِن کے شروع کرنے میں یا دورانِ مذاکرات کئے جانے والے فیصلوں پر نیک نیتی سے عمل درآمد کرنے میں سنجیدہ ہوگا؟؟کیونکہ اَب نریندرمودی کے اِس جملے ” پاکستان میں کئی طاقتیں کام کررہی ہیں،مذاکرات منتخب حکومت سے کریں ؟یادوسروں سے؟؟“ کے بعد سب کچھ بے سود اور بے معنی سا لگتاہے اِس لئے بھی کہ اَب یہ بات پوری طرح سے واضح ہوچکی ہے کہ بھارت پاکستان سے کسی بھی معاملے میں مذاکرات کا حامی نہیں ہے اور نہ ہی وہ پاکستان سے کسی بھی حوالے سے کسی قسم کے مذاکرات شروع کرنے یا جاری رکھنے کا خواہاں ہے اِس لئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے پہلے ہی کسی نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ کہہ کر راہِ فراراختیارکرلی ہے کہ بھارت پاکستان میںکس کردار کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھے وہاں تو کئی ایک کردارہیں۔

Phobia
Phobia

جبکہ پاکستان فوبیا میں مبتلا بھارتی جنونی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے اِسی انٹرویو میں بڑے دعوے اور وثوق کے ساتھ بھارت کو پوتراور پاکستان کو خطے کا دہشت گرد گردانتے ہوئے یہ کہہ کر بھارتیوں اور دنیا کی ہمدردیاں اپنی جھولی میں سمیٹنے کو بڑی کوشش کی ہے کہ”بھارتی وزیراعظم کے دورہ بھارت کی دعوت اور میرے دورہ پاکستان سے دنیا پر سب کچھ واضح ہوگیاہے اور دنیا دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جنگ کو سمجھنے لگی ہے ، پہلے دنیا دہشت گردی کے بارے میں بھارت کے نظریئے کو نہیں سمجھتی تھی اور وہ کہتے تھے کہ بھارت میں امن و امان کا مسئلہ ہے مگر اَب پاکستان کو جواب دینامشکل ہوگیاہے۔

یہاں راقم الحرف کا بھارتی وزیراعظم کے اِس دعوے کا یہ جواب ہے کہ ” خطے میں بشمول پاکستان اور جہاں کہیں جس قسم کی بھی دہشت گردی ہورہی ہے اِن سب کے درپردہ بھارتی ایجنسی ”را“ کی ہی شیطانیت کارفرماہے، پاکستان کو جواب دینانہ پہلے کبھی مشکل تھااور نہ آج پاکستان کو کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش ہے پاکستان ماضی میں خاموش اِس لئے تھاکہ وہ یہ سمجھتا رہاتھا”آج کہ اگر بھارتیوں پر جنگی جنون اور پاگل پن سوار ہے تو اِس کا یہ جنون گرماگرمی سے ختم کرنے کے بجائے ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لے کر ختم کیاجائے اور پاکستان ہمیشہ اِس پر کاربند رہا مگر اِس پر پھربھی بھارتی وزیراعظم کا یہ کہناکہ پاکستان کو جواب دنیامشکل ہوگیاہے“ تواَب ایسانہیں ہے اَب پاکستان ہربھارتی دہشت گردی اور جارحت کا منہ توڑجواب دے کر اِس کے پاکستان فوبیا میں مبتلا وزیراعظم نریندرمودی سمیت ایک ایک بھارتی کا پاکستان فوبیاجڑ سے ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتاہے۔ختم شُد

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال، بلاول نے سہیل انور کو میڈیا کے آگے کر دیا
Next Post اویس شاہ اغوا ، امجد صابری قتل ، ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.