yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شرق اوسط اور پاکستان کا المیہ

Yes 2 Webmaster August 7, 2015 1 min read
Iraq Attack
Share this:
Iraq Attack
Iraq Attack

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری
شرق اوسط میں جو کچھ ہوتا نظر آرہا ہے وہ مسلمانوں کی تباہی کا بھیانک منظر ہے مسلمان مسلمان کے گلے کاٹ رہے ہیں عراق تو ٹکڑے ٹکڑے ہو کر رہ گیا ہے یمن میں مکمل خانہ جنگی کی کیفیت ہے وہاں مسلمانوں کی آپس میں قتل و غارت گری عروج پر ہے اور لیبیا کے تو تمام کلمہ گو مسلمان اپنے ہی بھائیوں کے خون کے دریا میں ڈوب رہے ہیں شام جس طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس سے ثابت ہو تا ہے کہ وہ بھی ٹکڑے ہونے کو ہے۔ جب کہ لبنان تومکمل تباہی کی خندقوں میں دفن ہو چکا ہے اور اردن کی بربادی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے مصر کے ا ند رجھانک کر دیکھیں تو وہاں بھی ٹوٹنے کا عمل تیز رفتاری سے جاری و ساری ہے۔ سارے شرق اوسط کے ممالک فرقوں مسلکوں میں بٹ کرتباہ و بر باد ہو رہے ہیں ۔صرف اللہ اکبرکا نعرہ ہی ان کو متحد و متفق کرسکتا ہے مگر باطل کی قوتیں وہاں پر اپنے اپنے ایجنٹ تیار کرچکی ہیں اور وہ اللہ اکبر جیسے اتحاد و اتفاق کے نعروں سے کوسوں دورکرچکے ہیں۔

اسلامی ممالک میں داعش اور القائدہ جیسی ظاہراً مسلمانوں کی فلاح کی علمبردار مگر سخت انتہا پسندتنظیموں کا عملاً راج ہے۔ سامراجیوں کے ستائے ہوئے مسلمان بالآخر ایسی ہی تنظیموں میں پنا ہ لے کر سکون محسوس کرتے ہوں گے یعنی ایک انتہا سے دوسری سمت کی انتہائوں کی طرف رخ ہورہا ہے۔ایسی ہی مبینہ تباہی کی خوفناک لہریں اسرائیلی و سامراجی طاقتیں ہمارے ملک میں بھی برپا کرنے کے لیے ان کی پروردہ کافرانہ طاقتوں نے اڈے بنانے شروع کررکھے ہیں۔معیشت کے بو جھ تلے دبے ہوئے غریب مسلمان ایسے کاموں کے لیے بخوبی دستیاب ہو جاتے ہیں۔خود کش بمباری کے شروع ہوتے ہی میں نے چند سال قبل ایک کالم “خودکش بمبار یا ایٹم بم “کے نام سے قارئین کی نذر کیا تھاجس میںاسے ایٹم بم سے بھی خطر ناک جنگی اسلحہ اور اوزار قراردیا تھا۔یہ بھی گزارش کی تھی کہ پسے ہوئے طبقات کے معاشی مسائل کو احسن طریقے سے فوراً حل کر ڈالا جائے تو ایسی آفتوں سے بچا جاسکتا ہے۔

مگر نقار خانے میں طوطی کی کون سنتا ہے۔برائی کی جڑ نکلتے ہی اسے دبا دینا چاہیے مگر ایسا نہ ہو سکااب حالت زار یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ مقتدر سیاسی پارٹیاں تو انڈیاکو اَن داتا ،اوتار اور باپو سمجھی ہوئی ہیں پاکستان میں بیرونی ملکوں کوافواج بھیجنے کی اپیلیں سن کرمخلص پاکستانیوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔مگراصل حکمران صرف اپنی حکومتوں کے تحفظ کے لیے ہی سرگرداں رہتے ہیں۔ ان کے بیرونی ممالک میں محلات، پلازے اوربینکوں میں روپوں کے انبارانھیں ملک کے بارے میں سوچنے کی مہلت بھی نہیں دیتے۔بھلا ہو افواج پاکستان کا کہ وہ پوری تند ہی سے ہر محاظ پر سر گرم عمل ہیں۔مشرقی پاکستان میں راء نے کئی سال لگا کر خاصے ایجنٹ بھرتی کر لیے تھے اور ادھر بھی ایسی ہی کاروائیاں عرصہ سے جاری ہیں ۔ایسے زہریلے سانپوں کو خواہ وہ کسی بھی روپ میں مو جود ہوں ان کی بلوں سے باہر کھینچ کرہر صور ت گردن مروڑ ڈالنی چاہیے۔

مصلحت کیشی کا وقت اب گزر چکامزید رعایت اپنے آپ کوتوپ کے سامنے باندھنے کے مترداف ہو گی۔ کھلم کھلا ہندوئوں کا نعرہ ہے کہ ممبئی کا جواب ہم بلوچستان میں دیں گے۔ہمارے کاروباری حکمران بغیر مشورہ کیے ازلی دشمن بنئیے کی حلف برداری کی تقریب میں جادھمکے تھے اورزیادہ وقت اپنے کاروباری پھیلائو کے لیے صرف کرتے رہے یہاں تک کہ خصوصی طور پر مخصوص مقاصد کے لیے لے جائے گئے عزیز و اقارب اور دوست احباب بھارتی کاروباری حضرات سے ہی لین دین کے مذاکرات کرتے رہے اور مزید مال اکٹھا کرنے کے لیے غور و غوض کرتے رہے۔دکھی پاکستانیوں کو تو ایک موقع پر یوں محسوس ہونے لگاتھا کہ کہیں بھارتیوں کے قدموں میں جھک کر تلوے چاٹنے جیسا عمل نہ کر ڈالیںتاکہ وہاں حکمرانوں کو ان کی تابعداری کا یقین کامل ہو جائےالطاف حسین نے تو ہندوستان پہنچ کر پاکستانی جھنڈا تک جلا ڈالا تھا اورابھی بھی بیرونی ممالک کی افواج کوپاک وطن کے اندر مداخلت کی کھلم کھلادعوت دے کراپنی روسیاہی کا سامان کر ڈالا ہے دوسری طرف بھارت ہے کہ سرحدی ،سیاسی و آبی دہشت گردیوں سے باز آنے کو قطعاً تیار نہ ہے۔

پانی کی کمی ہوتو ہم دریائوں میں پانی کو ترستے ہیں اور بارشو ں کا موسم ہو تولاکھوں کیوسک پانی چھوڑ کرعوام کو تباہ کرنے اور ڈبو ڈالنے کے حربے اختیار کرتا ہے یہ ہمارا ازلی دشمن ہے اور رہے گا۔انگریزوں کی حکمرانی سے قبل ہندوستان پرخالص مسلمانوں کی حکومت تھی پھر مسلم بادشاہوں کی بد کرداریوں کی وجہ سے سارا علاقہ اغیار سامراجیوں نے ہم سے چھین لیا ۔انگریز قبضہ چھوڑ کر جاتے ہوئے ہمیں 1/5حصہ اور ٹائوٹ بنیئوں کو 4/5حصہ بانٹ کر چل دیے۔ پھر اپنوں کی بے وفائیوں انگریز کے پالتو جاگیر داروں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کاروائیوں سے مشرقی بازو ہم سے چھن گیا۔مشہور مسجدوں کے شہر ڈھاکہ میں اٹھانوے ہزار کلمہ گو سپاہ نے ہتھیار ڈال دیے۔

مکتی باہنی اور راء کے ایجنٹ 28ہزار ہماری مسلمان بہنوں بیٹیوں کو بھی اٹھا کر لے گئے جن کی دوسری نسل بھی آج بھارتی”ان بازاروں “میں بیٹھی بے غیرت بھائیوں کو کوستی رہتی ہے اور ہم ہیں کہ ان کی دوستی کے دم بھرنے اور کاروباری لین دین سے فرصت نہ ہے۔تقریباً1لاکھ مسلم سپاہ نے ہتھیار ڈال کردنیا کی تاریخ میںغلیظ ترین کرداررقم کر ڈالا تھا۔چہ جائیکہ ہم پوراہندوستان حاصل کرتے ، مسلکوں ،برادریوں ،فرقوں میں بٹی ہوئی نام کی مسلمان قوم ذلتوں کی گہرائیوں میںدفن ہوئی پڑی ہے۔کب غیرت ایمانی جاگے گی اللہ اکبر تحریک آئے گی اور پاکستانی قوم فلاح پاسکے گی اس کا فیصلہ ہمارے ضمیروں نے ہی کرناہے تب ہی تومشیعت ایزدی کی مدادآسکے گی۔آقا ئے نامدار محمدۖکے صحیح پیروکار بن کر ہی ہم جدید دور کے زہریلے آگ اگلتے دریائوں کوعبور کرسکیں گے۔

Doctor Ihsan Bari
Doctor Ihsan Bari

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Islam
Previous Post اسلام میں امانتداری کا تصور
Next Post بحرانوں کی سرزمین
Pakistan Crisis

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.