yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خواب نگر جب ہوتے ہیں آباد غزل

Yes 2 Webmaster January 19, 2016January 19, 2016 1 min read
Shagufta Ghazal Hashmi
Share this:
Shagufta Ghazal Hashmi
Shagufta Ghazal Hashmi

تحریر : حسیب اعجاز عاشر
شگفتہ غزل ہاشمی کا شمار دنیائے شعر و ادب کی خوش نصیب شخصیات میں ہوتا ہے،انکے ہاشمی خاندان کی ادبی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر کیاجاتا ہے۔ شگفتہ غزل کے والدِ محترم نقش ہاشمی(مرحوم)کواستاد شعراء میں خاص مقام حاصل تھا،جن کی مقبول ترین کتب میں ”صحیفہ جنگ”، صحیفہ ملت”، مرادِ مصطفی” غماں دا پتن” اور ارژنگ” شامل ہیں جبکہ انکے مجموعہِ غزلیات، تاریخ لاہور اور سوشل مسائل کے حوالے تین کتب زیرِ طباع ہیں ۔اِسکے علاوہ نقش ہاشمی نمبر بھی شائع ہو چکا ہے جس میں مایہ ناز ادبی شخصیات کے پُرمغز اور منظوم مکالے شامل ہیں۔انکی شاعری پر تھیسس بھی لکھے جا چکے ہیں۔شگفتہ غزل کے بھائی اختر ہاشمی عہدِ حاضر کے معروف شاعر و ادیب،جن کے تعارف میں اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے۔پنجابی اور اُردو ادب کے حوالے سے انکی خدمات بیشمار ہیں،پہلا پنجابی مجموعہ کلام ١٩٧٣ میں شائع ہواانکے تین مجموعہ کلام ،ایک نثری مجموعہ اور ایک سفرنامہ شائع ہو چکے ہیںاور بابر شکیل ہاشمی بھی اپنی شاعری سے اہل ذوق احباب کی سماعتوں کوا راحت بخش رہے ہیں۔

انکی بہن محترمہ رضوانہ سحر ہاشمی کے مجموعہ کلام بھی ادبی لائبریری کی زینت بن چکے ہیں جس میں”دھوپ کا آنچل”ادبی حلقے میں خوب پسند کیا گیا ہے،جبکہ رفعت ناہید ہاشمی، رفعت شمیم ہاشمی اور عفت نوید ہاشمی کے مجموعہ کلام بھی زیرِ طباع ہیں۔شگفتہ غزل کا ایک بیٹا بحثیت آرٹسٹ اپنے جوہرِفن دیکھانے میں مصروف دوسرا پروڈیکشن میں کامیابی کے سفر پر ۔ انکامجموعہ کلام ”تتلیوں کے تعاقب میں ”بھی ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل کر رہا ہے، فروغِ اُردو ادب کے حوالے کئی تنظیموں سے وابستہ اپنی پرُخلوص خدمات پیش کرنے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں ،رب جلیل نے انکے مقدر میں مظہرجعفری جیسا ایسا محبت کرنے والا شاعر و ادیب ہمسفر بھی لکھ دیا ،جو انکے ادبی شوق کو خوب جلا بخش رہے ہیں،بے شمار اعزازت انکا مقدر بن چکی ہیں۔

شگفتہ غزل ہاشمی نے زمانہ طالب علمی ہی میں اپنے قلمی سفر کا آغاز کر دیاتھا اور ٧٣۔ ١٩٧٢ میں اخبار، امروز ،مشرق اور مساوات میںقلم و قرطاس کے ساتھ بچوں کے ادب کے حوالے سے خوب انصاف کیا۔جبکہ میٹرک میں انکا پہلا افسانہ ”غم کے سائے”بھی شائع ہوا۔کالج میں قد م رکھا تو انٹرکالجیٹ طرحی مشاعروں سے اپنی شاعری کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا۔بہترین اداریہ لکھنے پر کالج میگزین”محمل” کی ایڈیٹر مقرر کر دی گئیں۔انہیں اسی کم عمری میں ہی احمد ندیم قاسمی، مستنصر حسین تارڑ ، سعادت سعیداور مسٹر اینڈ مسز امجد اسلام امجد جیسی نامور شخصیات کے انٹرویوز کرنے کے اعزاز بھی حاصل ہوا۔انہیں بہترین، مدیرہ، بہترین شاعرہ اور بہترین صحافی کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ و اسناد سے نوازا گیا۔”جیونی آبروئے دیدہ تر شوق شہادت”، ”ناسور برزخ”، ” برگِ آوارہ”، ”شوقِ پرواز ” اپنے دور کے مقبول ترین افسانے میں شمارہوئے۔

ادبی ماحول میں پرورش پانی والی محترمہ شگفتہ غزل ہاشمی میدان شعروادب میں اپنے منفرد لب و لہجہ اور دلکش کلام کے باعث مسلسل پسندیدگی کی اسناد وصول کر رہی ہیں۔ترنم ناز نے کلامِِ شگفتہ ”دل جھلا ہر روز کریندا اپنے نال صلاحواں۔۔ہن نئیں دسنے دکھ کسے نوں ہن نئیں بھرنیاں ہاواں”گایا تواہل ذوق جھوم اُٹھے۔ شگفتہ غزل ہاشمی کا مجموعہ کلام ”تتلیوں کے تعاقب میں ”اہل ذوق احباب کے لئے کسی حسین تحفے سے کم نہیں۔تتلیوں کے تعاقب میں” شگفتہ غزل کے سچے جذبوں کی سچائیوں کا انتہائی شگفتہ و نرم لہجے میں بے ساختہ اظہار ہے۔نظم ہو یا غزل شگفتہ کی دلفریب ادبی ہنر مندیاں ساری اصنافِ شعری میں بہت نمایاں ہیںجو قاری کو متاثر کئے بغیر نہیں رہنے دیتی۔شگفتہ کی غزلیات اپنی علامتوں، استعاروں اور اشاراتی اسلوب کے ذریعے آشوب کی منزل کو پہنچان لیتی ہیں۔جہاں انہوں نے اپنے کلام میں دردو غم کے تمام ذائقوں کو سمو دیا ہے جس کا ذائقہ ہر سخن فہم اور زبان شناس بخوبی محسوس کرسکتاہے۔انہوں نے چشمِ احساس، غم تنہائی، فکرِ انسانیت، غمِ جدائی، غمِ ہجراں جیسی ترکیبوں میں اپنی انفرادیت قائم کر کے اپنے اشعار کو شہکار بنا کر قاری کو اپنی تازہ کاری کا یک گونہ احساس بھی دلایا ہے۔

عطاء الحق قاسمی ”تتلیوں کے تعاقب میں ”پر اپنے تبصرے میں لکھتے ہیں کہ شگفتہ فطری شاعرہ لگتی ہیںاسی لئے شعری نزاکتوں کا خیال رکھتی ہیں انکی شاعری کسی محدود موضوع کی اسیر بھی محسوس نہیں ہوتی بلکہ اس میں ہمارے عصری مسائل اور کومل جذبے ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔شگفتہ غزل ہاشمی کے خوبصورت اشعار اہلِ ذوق قارئین کی نذر۔۔۔۔
ہرشکل میں سقراط نظر آتا ہے گویا
ہر شخص نے زہرِ غمِ حالات پیا ہے
یہ زخم کچھ ایسا ہے کہ بھرتا ہی نہیں ہے
اُدھڑا ہے کئی بار کئی بار سلا ہے

چند روز قبل ہی چوپال، ناصر باغ لاہور میں بزمِ انجم رومانی پاکستان کے زیرِاہتمام ”شگفتہ غزل ہاشمی کے نام ایک شام” اورالحبیب ادبی فورم پاکستان کے چیئرمین سینئر صحافی خواجہ ذاکر کی ٦٥ ویں سالگرہ کا انعقادکیا گیا۔میزبان محفل بزمِ انجم رومانی کے صدر ڈاکٹر ایم ابرار کی خوبصورت نظامت نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم ڈائریکٹر، کہانی نویس و شاعرنزر علی فرتاش کی زیرِ صدارت اس تقریب کاآغاز تلاوات قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت علامہ خورشید کمال کے حصے میں آئی ، عمرانہ انعم نے پُرسوز آواز میں پُرعقیدت نعتۖ پیش کی اور روحوں کوسکون بخشا۔تقریب میں سعدا للہ شاہ،شبنم مرزا، جاوید شیدا، مظہر جعفری، اختر ہاشمی، مقصود چغتائی، عدل منہاس، قریشی مظہر، علامہ عبدالستار، علی میرا، عاشق راحیل، جاوید شیدا، عاصم بخاری، پروفیشر عاشق راحیل،ابتیاج،منشاء قاضی، گلزار بخاری،گلشن عزیز، طینوش فردوس ،ڈاکٹر ایم ابرار، مظہر قریشی،ناصر چوہدری، سلیم مجوکہ سمیت شہر کی قد آوار ادبی شخصیت نے شرکت کی۔

مقررین نے تقریب کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شگفتہ غزل کی شخصیت و فن کی بدولت ہی اس تقریب میں ادبی شخصیات کشاں کشاںکچھی آئیں ہیں۔انہوں نے ہاشمی خاندان کی خوب لاج رکھی ہے انکا گھرانا ادب کے حوالے سے آفتاب و مہتاب کی حیثیت رکھتا ہے۔انکی فکر بھی شگفتہ ہے اور غزل بھی۔انہوں نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر ایم اے ابرارکی کاوش کو سراہا اور خواجہ ذاکر کو انکی ٦٥ ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔اور اس امید کا بھی اظہار کیا ایسی خوبصورت محافل کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔شگفتہ غزل نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ادبی سفر پر روشنی ڈالی اور نامور شعراء کے ساتھ اپنے دلچسپ ادبی تعلقات کا تذکرہ بھی کیا۔

انہوں نے مہمانانِ خصوصی اور تمام حاضرین کی شرکت پر تہہ دل سے اظہار تشکر بھی کیا۔مہمانِ اعزازی خواجہ ذاکر نے بھی اپنے اظہار خیال میں منتظمِ محفل ڈاکٹر ایم اے ابرار اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنے لئے دعاِ صحت کی اپیل بھی کی۔نزر علی فرتاش نے اپنے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے ہاشمی خاندان کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شگفتہ غزل کے کامیاب شعری سفر پر دلی مبارکباد بھی پیش کی اور خواجہ ذاکر کو بھی انکی سالگرہ پر ڈھیروں دعائیں دیں انہوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر بزمِ انجم رومانی پاکستان کو تعریفی کلمات سے نوازا۔شگفتہ غزل ہاشمی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور خواجہ ذاکر کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔اختتام پر شرکاء ٹھنڈی شام میں چوپال کی گرما گرم چائے سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے ۔شگفتہ غزل ہاشمی کی ایک منتخب غزل پیش خدمت ہے۔

کتنے سندر جگمگ کرتے موتی اشک
پگلی لڑکی پہروں بیٹھ سنجوتی اشک
سینچ رہی تھی اپنے خون سے کشتِ جاں
کیا کاٹے گی یونہی رہی جو بوتی اشک
جیون رات اندھیری اور آنکھیں دیپک
بھیگے بھیگے سے نینوں کی جوتی اشک
سوچ رہی تھی وقت کی چوکھٹ پر بیٹھے
کاش ستارہ بن جاتی نہ ہوتی اشک
خواب نگر جب ہوتے ہیں آباد غزل
ناگن راتیں لمحہ لمحہ روتی اشک

Haseeb Ejaz Aashir
Haseeb Ejaz Aashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Knowledge
Previous Post امید سحر کی باتیں
Next Post بیٹی زحمت تو نہیں
Mother with Daughter

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.