yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تیئس مارچ جب پہلی اینٹ رکھی گئی

Yes 1 Webmaster March 23, 2015March 23, 2015 1 min read
Pakistan Day
Share this:
Pakistan Day
Pakistan Day

تحریر : عقیل خان
23 مارچ وہ دن ہے جب قیام پاکستان کی پہلی اینٹ رکھی گئی۔ مسلم لیگ نے پاکستان کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی کیونکہ قیام پاکستان سے پہلے ہندوستان میں دو قومیں آباد تھیں ہندواور مسلم۔ مسلمانوں کو ہندوستان میں اسلام کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کی اجازت نہیں تھی۔ ہندو مسلمانوں پر طرح طرح کے ظلم ڈھاتے تھے۔ ان حالات نے مسلمانوں کو الگ وطن حاصل کرنے کے لیے مجبور کیا۔ اس سے پہلے مسلمان کانگرس پارٹی کے ساتھ چل رہے تھے مگر پھر انہوں نے ایک الگ پارٹی بنائی جس کا نام آل انڈیا مسلم لیگ رکھا گیا۔ مسلم لیگ نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے تن من کی بازی لگادی۔ الگ وطن حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں نے کسی بھی چیز کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

ماوؤں نے اپنے بیٹوں کی جانوںکا نظرانہ پیش کیا۔بہنوں نے بھائی کی قربانیاںدیں اور بیویوں نے اپنے سہاگ تک لٹا دیے۔ سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا ”بن کے رہے گا پاکستان ، لیکر رہیں گے پاکستان” 23 مارچ قومی دن ہے ۔ 75سال قبل مسلمانانِ برصیغر نے اپنی نمائندہ قومی جماعت ”آل انڈیا مسلم لیگ ”کے تاریخی اجلاس میں اپنے عظیم محسن اور محبوب ترین رہنما حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک تاریخی قرارداد منظورکی ۔اس قرار دادمیں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہندوستان کو تقسیم کرکے مسلمان اکثریت پر مشتمل علاقوں میں آزادخود مختار ریاستیں قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اگرچہ قرار داد لاہور میں لفظ پاکستان کا استعمال نہیں کیا گیا تھا مگر پھر بھی اس قرار داد کو قرار داد پاکستان کے نا م سے یاد کیا جاتا ہے۔ چوہدری رحمت علی نے 1933 میں اپنے پمفلٹ ”Now or Never ”میں اس کیلئے پاکستان کا نام تجویز کیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ دوستوں اور دشمنوں دونوں نے ہی قرار داد لاہور کو قرار داد پاکستان کا نام دے کر اپنے اپنے نظریہ کے مطابق اس کی حمایت اور مخالفت میں سردھڑ کی بازی لگا دی اس قرار داد کی منظوری کے صر ف سات سال ،دو ماہ اور گیارہ دن بعد 3جون 1947ء کے تقسیم ہند کے منصوبہ کا اعلان کرکے قیام پاکستان کے مطالبہ کو تسلیم کرلیا گیااور 14اگست 1947ء کو دنیا کے نقشہ پرسب سے بڑی اسلامی نظریاتی ریاست معرض وجود میں آگئی۔

آج تجدید عہد کا دن ہے اور سوچنے کا بھی دن ہے کہ جس ملک کی 23مارچ 1940کوبنیاد رکھی کیا یہ وہی پاکستان ہے؟ جو جذبہ اس وقت کے لیڈروں میں تھا کیا وہ جذبہ آج کے لیڈروں میںہے؟یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ برصیغر جنوبی ایشیا ء میں پاکستان کا قیام مسلمانوں کی قومی فتح ہے۔انگریز سامراج کے دواقتدار میں مسلمانوں پر قیامت خیز مظالم ڈھائے گئے اور ان کو سیاسی ،معاشی ،معاشریت ،تعلیمی ،قانونی اور مذہبی حقوق سے محروم کرنے اور پسماندہ تربنانے کیلئے ہرمذموم کوشش اور کاروائی کی گئی ۔قرارداد لاہور کی منظوری کے ساتھ ہی مسلمانوں برصیغر حتمی طور پر اپنی منزل مقصود اور اپنے نصب العین کا تعین کرکے آزادمسلم ریاست کے قیام کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انگریزوں کیلئے برصغیرکی تقسیم اس کے عالمی مفادات کے منافی تھی جبکہ ہندوؤں نے اس مطالبہ کی شدید ترین مخالفت کی۔ گاندھی کی سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو جنہوں نے محض ہندومت کو چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا ایک قوم قرار نہیں دیئے جاسکتے تھے ۔ گاندھی نے کہا کہ اس کے وجود کے تو دوٹکڑے ہوسکتے ہیں لیکن وہ ہندوستان کے دو ٹکڑے نہیں ہونے دے گا۔مختصر یہ کہ ہندوؤں ،انگریزوں اور نیشنلسٹ مسلمانوں نے مطالبہ پاکستان کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔قائد اعظم نے مطالبہ پاکستان کے مخالفین کے اعتراضات کا بڑے مدبرانہ ،بے باکانہ اور جرات مندانہ انداز میں جواب دیا۔قائد اعظم نے فرمایا :”قدرت نے ہندوستان کو پہلے ہی تقسیم ررکھا ہے ہندوستان کے طبعی نقشہ پر مسلم انڈیا اور ہندوانڈیا پہلے سے موجود ہیں۔وہ ملک کہاں ہے جسے تقسیم کیا جارہا ہے؟وہ قوم کہاں ہے جسے تقسیم کیا جارہا ہے؟مسلمان ایک الگ قوم ہیں وہ قوم کی ہر تعریف کے اعتبار سے ایک قوم ہیں مرکزی قومی حکومت کہاں ہے جس کے اختیار کی خلاف ورزی کی جارہی ہے؟اگر ہندوستان نے سارا ہندوستان حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ اس سارے سے محروم ہوجائینگے لیکن وہ مسلمانوں کیلئے اگر ایک تہائی پر رضا مند ہوجائیں تو انہیں وہ تہائی مل جائے گا مسلمان پاکستان کا مطالبہ ہندوستان سے نہیں کررہے ہیں کیونکہ پورا ہندوستان کبھی بھی ہندوؤں کے قبضہ میں نہیں رہا ہے یہ مسلمان تھے جنہوں نے ہندوستان فتح کی اور اس پر سات سوسال حکمرانی کی یہ انگریز تھے جنہوں نے ہندوستان مسلمانوں سے چھین لیاتھا مسلمانوں کامطالبہ انگریزوں سے تھا جن کے قبضہ میں ہندوستان ہے یہ کہنا سراسرحماقت ہوگی کہ ہندوستان ہندوؤں کی ملکیت ہے۔

مختصر یہ کہ ہندوؤں نے مطالبہ پاکستان کی شدید مخالفت کی اور انگریزوںنے اپنے عالمی مفادات پیش نظر ہندوستان کی سیاسی وحدت کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی ۔مسلمانوں نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت وراہنمائی میں بے مثال قربانیاں دیں اور قائد ااعظم نے مطالبہ پاکستان کو عملی جامہ پہنانے اور دو قومی نظریہ کو روشناس کروانے کے لیے برصیغر کے چپے چپے کا دورہ کیا سیاسی کارکنوں صحافیوں ،وکلاء ،طلباء وخواتین سمیت ہر ایک نے تحریک پاکستان میں قربانیاں دے کر اپنا تاریخی کردار اداکیا۔آخرکا ر وہ مبارک کھڑی آپہنچی جب 14اگست 1947 کا مطالبہ پاکستان کا خواب حقیقت میں بدل گیا اور دنیا کے نقشے پر سب سے بڑی نظریاتی اسلامی ریاست معرض وجود میں آگئی اگرچہ انگریزوں نے ایک سازش کے تحت پاکستان کو غیر محفوظ اور کمزور بنانے کی ہر مجرمانہ کاروائی کی تھی مگر ناگزیر حالات میں مسلمانوںنے ٹوٹے پھوٹے پاکستان کو قبول کرکے انگریز اور ہندسامراج سے چھٹکا را حاصل کر لیا۔

پاکستان کو بنے الحمد اللہ 75سال مکمل ہونے والے ہیں اور اللہ نے چاہا تو یہ قیامت تک قائم رہے گا۔ قیام پاکستان سے آج تک غیر مسلم طاقتیں پاکستان کے خلاف ہیں اور وہ پاکستان کو ختم کرنے کے در پر ہیں۔ جس میں وہ کچھ کامیاب بھی ہوئے کیونکہ پاکستان کے ایک حصے کشمیر پرانڈیا قابض ہے اور دوسرے انہوں نے اپنی مکارانہ چال چل کرپاکستان کے ایک حصے کوبنگلہ دیش کی صورت میںالگ وطن بنوادیا۔ آج پھر کچھ دشمن طاقتیں اور غدار وطن پاکستان کو دولخت کرنے کے در پر ہیں ۔ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان مستحکم ہو۔وہ اپنی مکارنہ چالاکی سے ملک میں اندرون خانہ انتشار پھیلا رہے ہیں۔وہ کبھی فرقہ واریت اور کبھی دھماکے کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سعی کررہے ہیں۔

آئیے 23مارچ کے دن تمام مسلمان یہ عہد کریں کہ پاکستان کی ہر حال میں حفاظت کریں گے اور اسکے ساتھ ساتھ بھارت سے کشمیر کو بھی آزادکرائیں گے۔ اس کی ترقی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کریں گے۔ دشمن وطن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ غدار وطن کو ختم کرکے یک جان ہونے کا ثبوت دیں گے۔ اپنے قائد محمد علی جناح کے دیئے ہوئے اس وطن عزیزکو خوشحال بنائیں گے۔اپنے ملک کے دشمنوں کو نیست و نابود کریں گے۔ انشاء اللہ

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhanpathan@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post احیائے نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
Next Post شاعرِ عوام !
Habib Jalib

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.