yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

اقبال کا شاہین،ایم ایم عالم

F A Farooqi March 17, 2016 1 min read
MM-ALAM
Share this:
MM-ALAM
MM-ALAM

تحریر: ملک محمد سلمان
18 مارچ 2013ء کواس جہان فانی سے رخصت ہونے والے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو اور محافظ پاکستان ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑے تین سال بیت گئے ہیں۔ہندوستان کے صوبہ بہار کے شہر کلکتہ میں 6 جولائی 1935ء کو پیدا ہونے والے ایم ایم عالم نے قائداعظم محمد علی جناح کے پیش کردہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر تقسیم ہندوستان کے وقت اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان میں ہجرت کرلی اور1952 میں پاکستان ایئر فورس کو جوائن کیا۔ کسی بھی ملک کی تاریخ میں کئی دن ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر اس ملک کے عوام نازاں ہوتے ہیں کہ ان کے بڑوں نے فلاں کارہائے نمایاں سر انجام دے کر ملک و ملت کو ایک ایسا تمغہ دلوایا جن پر ان کی آنے والی نسلیں فخر کر سکیں ،ایسا ہی6ستمبر 1965 کادن ہے جب قلیل نے کثیر پر سبقت پائی اور یہ سبقت صرف اس وجہ سے ممکن ہوئی جب پوری قوم ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر اس دشمن کے سامنے کھڑی ہو گئی جس کو اپنے اسلحے اور اپنی تعداد پر بڑا فخر تھا۔

ستمبر 1965 کی جنگ میں ہر کوئی وطن کی خاطر مرمٹنے کو تیار تھا ہر کسی کو یہ خواہش تھی کہ کاش اس کو بھی اگلے محاذوں پر دشمن سے دو دو ہاتھ کرنے کی اجازت مل جائے اور جن خوش نصیبوں کو یہ اجازت ملی انھوں نے جنگی تاریخ میں کارہائے نمایاں سر انجام دیے اور لا محدد ریکارڈز قائم کیے جنھیں آنے والی نسلیں معجزہ تصور کرتی ہیں۔ 6 ستمبر 1965 کی صبح جب بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تو جہاں پاک فضائیہ کے دیگر شاہینوں نے اپنے ابتدائی جارحانہ حملوں میں ہی بھارت کی فضائی طاقت کو ملیا میٹ کردیا، وہیںوطن عزیزکے بہادر سپوت ایم ایم عالم نے 7 ستمبر کو پاکستان کی فضائوں میں آنے والے یکے بعد دیگرے پانچ بھارتی جہازوںکو ایک ہی جنگی معرکے میں راکھ کا ڈھیر بنا کرنہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم کردیا جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ انہوں نے ایک منٹ میں پانچ اور مجموعی طور پر 9بھارتی طیارے اپنی ذہانت اور صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے تباہی سے ہمکنار کیے۔اسکے بعد بھارتی فضائیہ کو پاکستان کی طرف آنے کی جرات نہ ہوئی۔

India
India

دشمن ملک بھارت نے 1965 کی ہاری ہوئی جنگ کے کئی ہیرو زکو اعلی حکومتی عہدوں پر فائز کرکے ان کی حب الوطنی کااعتراف کیا۔ اس کے برعکس ایم ایم عالم بھی ان بدقسمت ہیروز میں شامل تھے جنہیں پاکستان نے اعلی حکومتی عہدوں پر فائز کرنے کی بجائے 1982 میں ائیر کموڈور کے عہدے سے جبراً ریٹائرڈ کردیا ۔ 1971ء میں خواہش کے باوجود انہیں فلائی نہیں کرنے دیاگیا،ایم ایم عالم حضرت خالد بن ولید سے بے حد متاثر تھے اور میدان جنگ میں آپ کی بہادری کی داستانوں کو دور حاضر میں عملی جامہ پہنانے کے ہر لمحہ متمنی رہے۔

جب انہیں جبراً ریٹائر ڈکیا گیا توایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا اس توہین آمیز ریٹائرمنٹ پر کیا تاثر ہے تو ایم ایم عالم نے دو لفظوں میں بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ ، میدان جنگ میں معرکہ آرائی کے دوران مسلمان افواج کے سپہ سالار حضرت خالدبن ولید کو معطل کرکے سپہ سالار سے سپاہی بنا سکتے ہیں تو میں کس باغ کی مولی ہوں اگر حضرت خالد بن ولید نے حضرت عمر کے فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہوئے بطور سپاہی جنگ میں حصہ لیا تو مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Allama-Iqbal
Allama-Iqbal

وہ علامہ اقبال کے اسلامی اخوت کے فلسفہ سے بہت متاثرتھے،اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے دینی اور معاشرتی اجتماعات سے مخاطب ہوا کرتے تھے ،ان کی باتوں میں اسلامی اخوت کاجذبہ اورعالمِ اسلام کے دفاع کا جوش و خروش جھلکتا تھا۔ایم ایم عالم جیسے جانباز اورعظیم لوگ قوموں کاسرمایہ افتخار اور اعزاز ہوتے ہیں۔

یہ بات بھی تاریخ کے سنہری اوراق میں لکھنے کے قابل ہے کہ جب وزیر اعظم بنگلہ دیش کی حیثیت سے شیخ مجیب الرحمان نے ایم ایم عالم کو بنگلہ دیش آکر کمانڈرانچیف کا عہدہ سنبھالنے کی پیش کش کی تو ایم ایم عالم نے دوٹوک الفاظ میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں بنگلہ دیش فضائیہ کے کمانڈر انچیف کی بجائے پاکستانی فوج کے ایک سپاہی کی حیثیت پر فخر کرتا ہوں اور پاکستان کے ساتھ جینا مرنا پسند کروں گا۔”اس آفر پر انتہائی رنجیدہ ہوئے اور دکھ اور افسوس کے ساتھ کھوئے کھوئے لہجے میں کہنے لگے:” پتا نہیں!دشمن نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ میںعہدے کے لالچ یا پیسوں کی خاطر بک جائوں گا، ان کو ہمت کیسے ہوئی کہ وہ ایم ایم عالم کیحب الوطنی پہ شک کریں”۔ ایم ایم عالم تو پاکستانی حکمرانوں ، بے حس سرکاری حکام اور مردہ سول سوسائٹی کے پے درپے زخموں کی تاب نہ لاکر اور پھیپھڑوں کی طویل علالت کے ہاتھوں لاچار ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوگئے کہ زندگی میں کراچی کے ہسپتال میں کوئی ان کو پھولوں کاایک گلدستہ دینے بھی نہیں گیا۔

ایم ایم عالم کے دیرینہ دوست سکواڈرن لیڈر زاہد یعقوب عامر اپنی کتاب ” ائیر کموڈور ایم ایم عالم” میں لکھتے ہیں کہ”ایم ایم عالم نے باپ کی وفات کے بعد تمام عمر اپنے بہن بھائیوں کو ایک باپ کا پیار دیا، بڑا بن کر پالا، پڑھایا، لکھایا۔ جب بھی شادی کی بات ہوتی تو کہتے کہ پہلے میری بہنوں کی شادیاں ہو جائیں تب میں شادی کروں گا اور پھر اسی پر قائم رہے۔”ایم ایم عالم حقیقت میں اقبال کا وہ شاہین ہے اگر ہم نے اقبال کے شاہین کے کارناموں اور بہادری کی داستانوں کو نصابی کتابوں میں محفوظ نہ کیا تو ڈر ہے کہ ہم اپنا حقیقی ورثہ کھو بیٹھیں گے اور یہ ہماری سب سے بڑی بدقسمتی ہوگی۔ قائداعظم محمدعلی جناح ، علامہ محمداقبال کے ساتھ ساتھ ایم ایم عالم ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، محافظ لاہور میجر شفقت بلوچ اور نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے عظیم افسروں اور جوانوں کے کارہائے نمایاں بھی شامل کیے جائیں تاکہ پاکستانی نوجوان نسل اپنے ہیروز کو پہچان کر ان جیسا عظیم محب وطن بننے اور کارنامے انجام دینے کی کوشش کرے۔

Malik-Salman
Malik-Salman

تحریر: ملک محمد سلمان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Allama-Iqbal
Previous Post تیسری قسط, میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
Next Post حکومت نے ترقیاتی فنڈز چہیتوں کے ذریعے ہی خرچ کرنے تھے تو بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ کیوں رچایا: ابرار کیانی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.