yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز: ملک کے اعلیٰ ترین عہدیدار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق

MH Kazmi April 13, 2020April 13, 2020 1 min read
Share this:

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے صوبے کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر اکرام اللہ انتہائی پرعزم ہیں اور بہتری محسوس کر رہے ہیں اور گھر پر آئیسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر اکرام اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور انہیں قیمتیں اثاثہ قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے صوبے میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ‘ہزاروں صف اول کے ورکرز’ کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹر اکرام اللہ کی مکمل صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے پوری قوم کو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والے میڈکس کی قربانیاں یاد دلائیں۔ تیمور جھگڑا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر اکرام اللہ نے اپنی جان کا خطرہ لیتے ہوئے کام کیا تاکہ دیگر لوگوں کو محفوظ رکھا جائے اور ہم میں سے بہت سے ایسا کر رہے ہیں اور خطرے کو مول لے رہے ہیں اور ان میں سب سے آگے ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے تسلیم کیا کہ آئندہ مہینوں میں مختلف مواقع پر چیلنجز درپیش ہوں گے تاہم ہمیں عزم، نظم و ضبط اور اتحاد سے وائرس سے لڑنا ہے اور اسے شکست دینی ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس زین رضا نے بھی ڈاکٹر اکرام اللہ کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور صوبے کی کورونا وائرس رسپانس ٹیم کے فرنٹ لائن پر ہونے میں ان کے کردار کو تسلیم کیا۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) مردان کے ڈاکٹر نے طبی عملے کے لیے ذاتی تحفظ کے آلات کی کمی پر آواز اٹھائی تھی، بعد ازاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹروں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے درجنوں افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ ذاتی تحفظ کی اشیا (پی پی ایز) کے ناقص معیار کو قرار دیا تھا۔ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر شاہد ملک نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ ڈاکٹرز وائرس کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ دیگر پی پی ایز کی عدم دستیابی یا کم معیار ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے صرف ایک ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے 28 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے سے مسئلے کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ طبی عملے کی ایک بڑی تعداد کو ٹیسٹ کیا جانا ابھی باقی ہے۔ ڈاکٹر شاہد ملک سے الزام عائد کیا تھا کہ طبی اراکین کو کم معیار کے حفاظتی لباس اور ناقص پی پی ایز فراہم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وائرس کا حجم 300 ملی میکرون ہے اور یہ سرجیکل ماسک سے بآسانی گزرسکتا ہے صرف این 95 ماسکس اس سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے لیکن حکومت اس بات پر اصرار کررہی ہے کہ عملہ اور ڈاکٹز بھی سرجیکل ماسکس پہنیں۔ خیال رہے کہ ملتان کے نشتر میڈیکل ہسپتال میں طبی عملے کے اراکین سمیت 28 ڈاکٹرز وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کراچی میں بھی طبی عملے کے ارکان کی بڑی تعداد میں کووِڈ 19مثبت پایا گیا تھا۔
1. Today, one of our most committed public health professionals, and part of our COVID19 response team, Dr. Ikramullah, Director Public Health KP has tested positive for Corona virus. I just talked to him. He is in high spirits, feeling good, and isolated at his home.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 13, 2020

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ایک وزارت تو کچھ بھی نہیں۔۔!! وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوست عبدالعلیم خان کے حوالے سے کیا فیصلہ کرلیا؟ اہلیانِ پنجاب کو سرپرائز دینے کا وقت
Next Post وقت کیا سے کیا بنا دیتا ہے۔۔!! شاہ سلمان نے راحیل شریف کو پہنچاننے سے ہی انکار کر دیا ، حیران کُن صورتحال پیدا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.