yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان غیر ملکی قرضے میں کیوں ڈوب گیا؟

Yes 2 Webmaster March 7, 2016 1 min read
IMF and Pakistan
Share this:
IMF and Pakistan
IMF and Pakistan

تحریر : میاں نصیر احمد
پاکستان جب وجود میں آیا تو معاشی لحاظ سے بہت کمزور تھا۔ ساری معیشت کا انحصار زراعت پر تھا اور زراعت بھی جدید طریقہ سے نہیں کی جاتی تھی جسکی وجہ سے پیداوارا تنی زیادہ نہیں تھی، کہ اسے غیر ملکی منڈیوں میں بیچ کر زرمبادلہ کمایا جا سکے اور اس وقت ایک امریکی ڈالر تین پا کستانی روپے کے برابر تھا،پھر بھی پاکستان کے لوگوں کو جو روکھی سوکھی ملتی اس پر صبر وشکر کرلیتے تھے ان کی خواہشات اتنی زیادہ نہیں تھی۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا پاکستان کی معیشت ترقی کرتی گئی اور پاکستان کے لوگ کا رجحان صنعتوں کی طرف بڑھتا گیا جس سے پیداور میں اضافہ ہوتا گیا اور پاکستان غیر ملکی زرمبادلہ کمانے لگا۔

اس کے ساتھ ساتھ عوام کی خواہشوں کادائرہ بڑھتا گیا اور وہ دوسرے ملکوں سے چیزیں منگوانے لگے جس سے ادائیگیاں وصولیوں سے بڑھتی گئی اور پاکستانی روپیہ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہوتی گئی لیکن پھر بھی غیر ملکی سرمایا کاری سے ا ن ادائیگیوں کے تناسب کو کم کر نے میں بہت مد د ملی ،کیونکہ ان کی نظر میں پاکستان جیسا ملک سرمایاکاری کے لیے بہت اہم تھا،لیکن پاکستان کی سیاسی ہل چل نے غیر ملکی سرمایا کاروں کو بہت مایوس کیا ،جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی سرمایا کاری پاکستان کی بجائے دوسرے ملکوں میں کرنا شروع کر دی۔

جیسے جیسے غیر ملکی سرمایا پاکستان کی معیشت سے نکلا پاکستانی روپیہ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مزید کم ہوتی چلی گئی۔ حکومت کی ناکام پالیسوں اور غلط فیصلوں نے ملک میں سکیورٹی خدشات پیدا کر دیے جس سے ملک میں انرجی کی قلت پڑ گئی ،صنعتوں کا پیہ جام ہو گیا، ملکی پیداوار کم سے کم ہوتی گئی ۔ملکی پیداوار میں کمی کے باعث پاکستان کے لوگوں نے اشیاء دوسرے ممالک سے منگوانا شروع کر دی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آگئی اور اس کمی کو پورا کر نے کے لیے غیر ملکی قرضے لیے جانے لگے۔

پاکستان نے ترقی تو بہت کی ، بڑے بڑے شاپنگ مال بن گئے موٹر وے بن گئی بڑے بڑے گھر بن گئے لیکن جب قرضوں کی ادائیگی کا وقت آیا تو مزید قرضے لینے پڑ گئے جس سے پاکستانی روپیہ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہوتی گئی اور نوبت اس بات تک پہنچ گئی ہے کہ ہر پاکستانی قرضے میں ڈوب گیا اور اس قرضے کی ادائیگی بہت مشکل ہوگئی ہے یہاں پر بڑی غور طلب بات یہ ہے کہ وزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق پالیسی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 30 ستمبر 2015 تک پاکستان پر قرضہ 181 کھرب روپے تک جا پہنچا ہے۔

رواں مالی سال جون سے ستمبر تک پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 800 ارب روپے بڑھ گیا ہے ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کے قرض تلے ہے ۔پاکستان پر مجموعی قرضہ 181کھرب سے بھی تجاوز کر گیاوزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق پالیسی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ستمبر 2015 تک پاکستان پر قرضہ 181 کھرب روپے تک جا پہنچا جو 30 جون 173 کھرب روپے تھا رپورٹ کے مطابق ستمبر تک پاکستان کے مقامی قرضے 127 کھرب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ جبکہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 51 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔

قرضے اب پاکستان کی معیشت کا 60 فی صد سے بھی زیادہ ہیںجو ملکی کی معاشی ترقی میںرکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے دوران اب تک قرضوں میں پانچ ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، صرف گذشتہ ایک سال کے دوران ایشیائی ترقیاتی بنک اور ورلڈ بنک سے بھی ڈیڑھ ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے ہیں۔ مجموعی قرضوں کا حجم ساڑھے انیس ہزار ارب روپے ہے جس میں سات ہزار ارب غیر ملکی جبکہ ساڑھے بارہ ہزار ارب مقامی قرضہ ہے۔

2015 میں حکومت نے 3.5 ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ واپس کیا جبکہ اگلے مالی سال کے دوران 4 سے 5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا ہو گا جو ملک کی معیشت پر بہت بڑا بوچھ ثابت ہوگا ۔پاکستان نے گذشتہ برس ستمبر میں 50 کروڑ ڈالرز کے یورو بانڈز تاریخ کی بلند ترین شرح سود 8.25 فیصد پر جاری کیے تھے جبکہ اسی عرصے میں نایجیریا اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک نے 5 سے 6 فیصد کی شرح سود پر یورو بانڈز جاری کیے تھے حکمرانوں نے پاکستان کی آنے والی نسلوں کو بھی قرضے میں جکڑ دیا ہے، آج تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

یہاں یہ بڑی غور طلب بات یہ بھی ہے کہ جن کاموں کے لیے باری مقدار میں قرضہ لیا جارہا ہے ان سے عوام کو بھی فائدہ ہو رہا ہے یا حکمران اسے اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ ملک میں گرم بازاری کا دور شروع ہوگیا ہے۔ غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے اور امیر امیر تر جس سے ملک میں بے روز گاری کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آج ہم بات کرتے ہیں پاکستان نے بہت ترقی کی ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ آج ایک ڈالر 105پاکستانی روپے کے برابر ہوگیاہے جو کہ کبھی تین پاکستانی روپے کے برابر تھاہماری عوام کو مصنوعی ترقی تو دیکھا دی جا تی ہے ،لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری حکومت مستقل بنیادوں پر پاکستان کی ترقی کے لیے فیصلے کرے جس سے پاکستان کے ہر شہری کو یکساں فائدہ حاصل ہو۔

Mian Naseer Ahmad
Mian Naseer Ahmad

تحریر : میاں نصیر احمد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Excesses Operation
Previous Post تلہ گنگیو، سرکاری افسران کو سر پہ نہ چڑہاؤ
Next Post دوسری شادی کے بعد پہلی شادی کی اولاد کا دربدر ہونا
Crying Children

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.