yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت کی پاکستانی سر زمین پر ممکنہ ’غلط مہم جوئی‘کے امکانات

MH Kazmi June 26, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان نے اپنے دیرینہ حریف بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ ہمالیہ کی متنازعہ سرحد پر چینی فوجیوں سے ’پٹنے‘ کے بعد اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس نے پاکستانی سفارتخانے کےعملے کو ملک سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 15 جون کو لداخ کے علاقے میں بھارتی اور چینی فوج کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور اس کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تنا ظر میں ان خدشات کا اظہار بھی کیا ہے کہ کہیں اس رسہ کشی میں پاکستان کو زبردستی نہ گھسیٹ لیا جائے۔

اسلام آباد میں روئٹرز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے قریشی نے کہا،” چیزیں بہت تیزی سے خراب ہو رہی ہیں، بگڑ گئی ہیں اور حالات بہت نازک ہیں۔‘‘ جنوبی ایشیا کی تینوں جوہری طاقتوں کے مابین ہمالیہ کے بلند سرحدی علاقے کی حد بندیوں پر تاریخی تنازعہ چلا آ رہا ہے۔
ارت اور پاکستان کے مابین عشروں سے ہمالیہ کا سرحدی تنازعہ خطرناک ترین تصادم کا سبب بنتا آیا ہے تاہم اس وقت چین اور بھارت کی فوجوں کا ایک دوسرے پر بندوقیں تانے رکھنا پورے خطے، خاص طور سے پاکستان کے لیے غیر معمولی تشویش اور خطرے کا باعث ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ منگل کو نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے پر جاسوسی اور دہشت گردوں سے تعلقات قائم کرنے جیسے الزامات لگاتے ہوئے آدھے عملے کو ملک سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ قریشی کا کہنا تھا، ”بھارت اپنے گھر میں اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘‘ پاکستانی وزیر خارجہ کے بقول،” بھارت کے پاس لداخ میں ہونے والی پٹائی کا کوئی جواب موجود نہیں۔ اپنے داخلی اختلافات کو دبانے کے لیے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘‘ پاکستان کی طرف سے وزارت خارجہ کے ان بیانات پر بھارت کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی تشویش ہے کہ کہیں بھارت پاکستان کو اس علاقائی کشیدگی میں شامل کرنے کے لیے دھوکے سے پھنسانے کی کوشش نا کرے۔ قریشی کے بقول، ”بھارت پاکستان کو فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے علاقائی تنازعے میں پھنسا سکتا ہے‘‘۔ یعنی کسی ایسی جھوٹی کارروائی کر کے جس کے بہانے پاکستان اس تنازعے میں شامل ہو جائے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وہ بھارت کی طرف سے پاکستانی سر زمین پر کسی ‘غلط مہم جوئی‘ سے خوفزدہ ہیں تاہم ایسا ہوا تو پاکستان فوری طور پر سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ قریشی نے کہا کہ پاکستان لداخ کے بارے میں چین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں حال ہی میں ان کی ایک چوٹی کے چینی سفارتکار وانگ ژی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہوئی ہے، جس میں چینی سفارتکار نے پاکستان کے لداخ کے بارے میں مؤقف اور چین کو سپورٹ کرنے پر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔

چین اور پاکستان کے مابین کافی عرصے سے بہت ہی قریبی سفارتی اور معاشی تعلقات قائم ہیں۔ ‘چائینا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیوو‘ کے تحت چین پاکستان کو متعدد پروجیکٹس کے لیے 60 بلین ڈالر کا وعدہ کر چُکا ہے۔ ان پروجیکٹس کا مقصد چین اور مرکزی پاکستان سے لے کر ایشیا اور اس سے ماورا بری اور بحری تجارتی رستوں کی تعمیر و ترقی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے حوالے سے حال ہی میں کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار بھارتی فوج نے صورت حال کو یکطرفہ طور پر کبھی بھی تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن چینی فوج نے تمام متفقہ معاہدوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ایل اے سی پر صورت حال ايسی ہی رہی، تو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے ماحول مزید خراب ہوتا جائے گا۔ قبل ازيں چوبيس جون کو بھارت اور چین کے سفارت کاروں نے بات چیت کے بعد سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کے ایک روز بعد بھارت کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post جعلی لائسنس سکینڈل، عالمی میڈیا نے پاکستان ائرلائن سیکٹر پرسنجیدہ سوالات اٹھا دیے
Next Post سکھ یاتریوں کیلیے بڑی خوشخبری، کرتارپورراہداری 29 جون سے حفاظتی انتظامات کیساتھ کھول دی جائیگی، مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی منائی جائیگی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.